کمپیوٹر اور ونڈوز کے تاریخی ادوار سے متعلق معلومات

السلام علیکم
دوستو! مجھے درج ذیل دو موضوعات پر اردو زبان میں کچھ مستند تفصیلی مواد کی ضرورت ہے۔ کسی کتاب کی صورت میں یا مضامین کی شکل میں۔
1. کمپیوٹر کا ارتقا تاریخی ادوار کی ترتیب سے۔
2. ونڈوز کا ارتقا تاریخی ادوار کی ترتیب سے۔
اگر تاریخی ادوار کے اعتبار سے ونڈوز کے ڈیسک ٹاپ کی مرحلہ بمرحلہ تصاویر بھی مل سکیں تو مشکور ہوں گا۔
اگر اردو میں میسر نہ ہو تو انگریزی کتاب پر ہی صبر کرلوں گا۔ کون سی کتاب بہتر اور آسان رہے گی؟
 
بہت شکریہ فرقان بھائی!
ریختہ پر وہی ڈاؤن لوڈنگ کا مسئلہ۔ بہرحال کوشش کرتا ہوں۔
مزید کتب دستیاب ہوں تو شریک کیجیے گا۔
 

فرقان احمد

محفلین
ہمارا 'دستور' اور 'طریق'یہ رہا ہے کہ کتاب تلاش کرنے کے لیے گوگل آل رزلٹس کا سہارا لینے کی بجائے گوگل امیجز کا سہارا لیتے ہیں۔ مثال کے طور پر آپ انگریزی میں صرف تین الفاظ، کمپیوٹر، اردو، کتاب لکھیے اور آپ کے سامنے کتابوں کے نام اور امیج یا ٹائٹل وغیرہ آ جائیں گے۔ ان امیجز کو دیکھ کر آپ فوراََمطلوبہ کتاب تک پہنچ جائیں گے۔ الفاظ کو تبدیل بھی کیا جا سکتا ہے جیسے کتاب کی جگہ گائیڈ وغیرہ۔ پہلے انگریزی میں تلاش کریں، پھر اردو میں اور ازاں بعد، نتائج سے آگاہ فرمائیں۔ :)
 
Top