کمپیوٹر آپریٹرز،،، انٹرویو میں کونسے سوالات پوچھے جاتے ہیں

فاخر رضا

محفلین
ایک انگریزی میں لکھا ہوا خط دیں گے اور کہیں گے بالکل ایسا ہی بنا کر دکھاؤ، ویسا ہی فانٹ اور فانٹ سائز اور پیراگرافنگ وغیرہ
 
قیصرانی

لائبریرین
برسبیلِ تذکرہ، ایک دوست بتا رہے تھے کہ ان کے ڈیجیٹل لاجیک اینڈ ڈیزائن کے استاد نے طلباء کو آفر کی تھی کہ یا تو سارے سال کی اسائنمنٹس اور پرزینٹیشن وغیرہ تیار کر کے سال ختم ہونے سے قبل دکھائیں یا پھر نماز جنازہ اور چھ کلمے سنائیں اور ان تمام چیزوں کے مکمل نمبر وصول کریں
 
پھر تو ایک دو طلباء ہی کامیابی سے ہمکنار ہوئے ہوں گے
 
قیصرانی

لائبریرین
پھر تو ایک دو طلباء ہی کامیابی سے ہمکنار ہوئے ہوں گے
اسلامیات شاید ان کے لئے ڈیجٹل ڈیزائن سے آسان ہو گی۔
نہیں، اس دوست سمیت کئی ایسے تھے جنہوں نے پورا کام کیا اور ادھورے نمبر لیے، استاد کے طعنے الگ کہ چھ کلمے اور نماز جنازہ سنا کر پورے نمبر لے لینے تھے
 
محمد وارث

لائبریرین
میں کسی زمانے میں اس پوسٹ کے لیے زبانی سوال جواب کے بعد، دو طرح کے کام دیا کرتا تھا۔

ایک اییکسل کی شیٹ، کوئی انوائس وغیرہ یا اسی قسم کی چیز، جس میں فارمولاز وغیرہ ہوتے تھے، یہ دیکھنے کے لیے کہ ایکسل میں فارمولاز سے کام کیا ہے، یا جو لکھا ہوا تھا وہی چھاپ دیا ہے۔

دوسری، ورڈ میں لکھنے کے لیے کوئی خط وغیرہ، جس میں دو طرح کی غلطیاں ہوتی تھیں، ایک تو ہجوں (اسپیلنگ) کی جس کو عموما آٹو کوریکٹ بھی کیا جا سکتا ہے دوسری رموزِ اوقاف کی غلطیاں، جن کو عام طور پر خود صحیح کرنا پڑتا ہے۔
 
bilal260

محفلین
گورنمنٹ جاب مطبل شفارش کیا ہے آپ کے پاس شفارش؟
ایک سوال کا جواب دیں آپ کی نوکری پکی ۔
ہم پانچ کی جو نمازیں پڑھتے ہیں ہر ہر نماز کی رکعتیں بتائیں ؟
اور
یہ بھی بتائیں کہ کونسی کونسی رکعتیں سنت یا سنت مئوکدہ یا سنت غیر موکدہ یا فرض یا نفل ہیں اور چٹھ کلمہ سنائیں اور ابھی کے ابھی جاب پکی کیا ہے آپ میں اتنی قابلیت؟:chatterbox::chatterbox::chatterbox:
 
bilal260

محفلین
جو کمپیوٹر آپریٹ کرے اسے کمپیوٹر آپریٹر کہتے ہیں۔
مگر یہاں پر جنرل اس سے مراد کمپیوٹر کے چند ایک سافٹ ویئر یا پروگرام کو استعمال کرنے والے کو کمپیوٹر آپریٹر کہے گے۔
جس میں جنرل لکھائی کا پروگرام آئے گا جیسا کہ نوٹ پیڈ یا پھر ورڈ پیڈ یا پھر ایم ایس ورڈ ان میں لکھا جا تا ہے اور اس میں فانٹ کو سٹائل وغیرہ دیا جاتا ہے۔
اور کمپیوٹر آپریٹر کو کمپیوٹر سے پرنٹ آئوٹ دینا بھی آنا چاہئے ۔اس میں پیج سیٹنگ بھی آتی ہے۔
 
bilal260

محفلین
آج میں نے کمپیوٹر آپریٹر کی جاب کے لئے انٹرویو دیا وقت ملا تو ضرور بتائو گا بعد میں کہ کیا ہوا۔
 
نوشاب

محفلین
جو کمپیوٹر آپریٹ کرے اسے کمپیوٹر آپریٹر کہتے ہیں۔
مگر یہاں پر جنرل اس سے مراد کمپیوٹر کے چند ایک سافٹ ویئر یا پروگرام کو استعمال کرنے والے کو کمپیوٹر آپریٹر کہے گے۔
جس میں جنرل لکھائی کا پروگرام آئے گا جیسا کہ نوٹ پیڈ یا پھر ورڈ پیڈ یا پھر ایم ایس ورڈ ان میں لکھا جا تا ہے اور اس میں فانٹ کو سٹائل وغیرہ دیا جاتا ہے۔
اور کمپیوٹر آپریٹر کو کمپیوٹر سے پرنٹ آئوٹ دینا بھی آنا چاہئے ۔اس میں پیج سیٹنگ بھی آتی ہے۔
کیا کمپیوٹر آپریٹر کو ذہین و فطین بھی ہونا چاہیے یا ۔۔۔۔؟؟؟
 
Top