میرا بلا اس لنک پہ دیکھا جا سکتا ہے: نقشِ فریادی کمنٹ کے لئے میرے پاس رپلائی کا بٹن نہیں ہے۔ کمنٹ ویسے تو ہو جاتا ہے لیکن رپلائی کا بٹن ہو تو زیادہ آسانی ہوتی ہے کہ کسے مخاطب کیا ہے۔ مدد پلیز محمداحمد بھائی
بلال بھائی۔۔۔۔! آپ بلاگر کے لے آؤٹ پر جا کر بلا گ پوسٹ کے نیچے دیا گیا Edit کو کلک کریں ، یہ لنک آپ کو Configure Blog Post پر لے جائے گا، وہاں جا کر کمینٹس کے آپشن پر چیک لگا دیں اور اپنی مرضی کا ٹیکسٹ لکھ دیں۔ یہاں سے آپ کو ہیلپ مل جائے گی۔
احمد بھائی میں اصل میں یہ کہنا چاہ رہا ہوں کہ جیسے یہ لنک ہے، یہاں فاروق درویش صاحب نے کمنٹ کیا ہے تو اگر میں کے کمنٹ کو quote کرنا چاہتا ہوں جیسے محفل پہ اب آپ کے کمنٹ کو quote کیا ہوا ہے۔ وہ کیسے کروں؟
سب سے پہلے تو میرے بتائے ہوئے طریقے پر بلاگ پوسٹ ایڈٹ کرکے کمینٹس کے آپشن پر چیک لگالیں ۔ پھر بلاگ ٹیمپلیٹ میں مطلوبہ کوڈ تلاش کرنے سے پہلے اس بات کو یقینی بنائیں کہ ّ Expand Widget Templates پر بھی چیک لگا ہوا ہے۔
نوازش آپ کی۔ خوش رہیں آباد رہیں شاد رہیں آپ نے مجھے میرے بلاگ کی ایک تھیم اردو کر کے دی تھی اب میں اُسی کو دیکھ دیکھ کے انگلش تھیمز کو اردو کرنے کی کوششیں کر رہا ہوں تو اس سلسلے میں بھی آپ کو ایک دو دن تک زحمت دوں گا، بس آپ دعا کریں کہ کامیاب ہو جاؤں۔