کل رات بڑی مشکل میں تھا غزل نمبر 81 شاعر امین شارؔق

امین شارق

محفلین
کل رات بڑی مشکل میں تھا
پھر کہہ ڈالا جو دل میں تھا

اک عُمر ہوئی تب یہ جانا
مقتول میں تھا قاتل میں تھا

الفت کے اشارے نہ سمجھا
نادان نہیں جاہل میں تھا

مجنوں پر سنگ اُٹھائے تھے
ان بچوں میں شامل میں تھا

شیریں سے کاش کوئی کہتا
فرہاد کا متبادل میں تھا

جب بھٹکا تب احساس ہوا
کہ خود اپنی منزل میں تھا

رُخِ یار سے تھوڑا کم ہوگا
جو نور مہِ کامل میں تھا

اللہ سے کتنا دور رہا
افسوس اتنا غافل میں تھا

مڑ کر نہ دیکھا ظالم نے
کچھ سانس ابھی بسمل میں تھا

یہ نظرِ عنایت ہے ان کی
تعریف کے کب قابل میں تھا

اک نظرِ عنایت بھی نہ کی
شارؔق بھی اس محفل میں تھا
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
بھائی شارق ، ایک دوست نے توجہ دلائی کہ آپ مسلسل اپنی ہر غزل میں مجھے ٹیگ کرتے ہیں اور میں اس طرف توجہ نہیں کررہا۔ میں آپ سے معذرت چاہتا ہوں ۔ لیکن مجھے آپ کا کوئی ٹیگ موصول نہیں ہوا ۔ ابھی آپ کی کئی غزلوں میں جھانکا تو معلوم ہوا کہ آپ کسی اور ظہیر احمد کو ٹیگ کرتے چلے آرہے ہیں ۔ یہ ایک پرانا مسئلہ ہے ۔ میرے ایک ہم نام محفل پر موجود ہیں اور اکثر ٹیگ انہیں چلے جاتے ہیں ۔ آپ بہت زود گو ہیں اور ماشاء اللہ بہت طویل غزلیں لکھتے ہیں ۔ ہفتے بھر میں سات آٹھ غزلیں تو کہہ لیتے ہوں گے ۔ آپ پر رشک آتا ہے ۔ اللہ نظرِ بد سے بچائے ۔ آمین !
 
جی سر بہت شکریہ عزت افزائی کے لئے تو پھر میں آپ کو کیسے ٹیگ کروں یہ مسئلہ کیسے حل ہوگا۔
 
پہلی بات یہ کہ آپ نے دو ردیفیں خلط کردی ہیں۔

میں تھا ( میں ضمیر کے ساتھ)
میں تھا ( میں بمعنی اندر)
دونوں میں یا کی مختلف حرکت کے باعث دونوں کا وزن مختلف ہے۔ کوئی ایک ردیف استعمال کیجیے۔
 
الف عین

لائبریرین
خلیل بھائی کی بتائی ہوئی اہم ترین غلطی کے علاوہ 'نہ' اور 'کہ' کو دو حرفی مجھ َے تو نہیں دیکھی جاتی، جو بار بار کہنے پر بھی تم جاری رکھے ہوئے ہو۔
اس کے علاوہ
فرہاد کا متبادل میں تھا
بحر سے خارج ہے، اس طرح وزن میں آ سکتا ہے
فرہد کا متابادل میں تھا
ایک اور غلطی کی نشان دہی بھی کر چکا ہوں۔ نظر عنایت کو نذر عنایت کے وزن پر باندھنا۔ دونوں جگہ چشم عنایت کہہ سکتے ہیں، درمیانی حرف ساکن
 
Top