کلماتِ خیر و برکت

نوآموز

محفلین
کوئی کام شروع کرو تو کہو بِسْمِ اللہِ (شروع اللہ کے نام سے)
چھینک آئے تو کہو اَلْحَمْدُلِلہِ (سب تعریفیں اللہ کیلئے ہیں)
اللہ کے نام پر دو تو کہو فِیْ سَبِیْلِ اللہِ (اللہ تعالٰی کی راہ میں)
نیک کام کرنے کا ارادہ ہو تو کہو اِنْ شَآءَ اللہُ (اگر اللہ نے چاہا)
کوئی اچھی خبر سُنو تو کہو سُبْحَانَ اللہِ (اللہ تعالٰی پاک ہے)
کسی کو تکلیف ہو تو کہو یَآاَللہُ (اے میرے اللہ)
کسی کی تعریف کرنا ہو تو کہو مَاشَآءَاللہُ (جو اللہ نے چاہا)
سو کر اُٹھو تو کہو لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللہُ (اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں)
شُکریہ ادا کرنا ہو تو کہو جَزَاکَ اللہُ (اللہ تُمہیں بدلہ دے)
کسی کو رُخصت کرنا ہو تو کہو فِیْٓ اَمَانِ اللہِ (اللہ کی حفاظت میں)
جب خوشگواری ہو تو کہو فَتَبَارَکَ اللہُ (اللہ تعالٰی برکت والا ہے)
جب نا گواری ہو تو کہو نَعُوْذُ بِاللہِ (اللہ تعالٰی کی پناہ درکار ہے)
غلط کام پر افسوس کرنا ہو تو کہو اَسْتَغْفِرُ اللہَ (اللہ سے معافی چاہتا ہوں)
موت کی خبر سُنو تو کہو اِنَّاللہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ (ہم اللہ کے لیئے ہیں اور اُسی کی طرف ہمیں لوٹ کر جانا ہے)
جب مدد درکار ہو تو کہو یَآ اللہ (اے اللہ)
(حوالہ کتاب: مَجُموعۂ اَوراد و وظائِفْ (مُترجم)، (صفحہ ۳۱۴۔۳۱۵ ) مُرتّب: مولوی عصمت اللہ حسن زئی)
 
Top