کشمیر سنسر شپ پر فیس بک پر کڑی تنقید

زیک

مسافر
حزب المجاہدین کو دنیا دہشتگرد تنظیم مانتی ہے اس لئے اس کی سنسرشپ میں فیسبک کو کوئی عار نہیں۔ ہاں البتہ فیسبک کو دہشتگردی کے پراپگنڈے اور کشمیریوں پر مظالم کے بارے میں پوسٹس میں فرق کرنا چاہیئے۔
 
زیک

مسافر
اس نام نہاد آزادی کا معترف ہونا تو دور کی بات میں ان کے جانبدار ہونے کے بارے میں پوری طرح پر یقین ہوں ، محض ان کی منافقت اور دوغلے پن کی جانب اشارہ کرنا مقصود تھا!!!
منافقت اور دوغلے پن کے الزام بچگانا لگتے ہیں۔ اگر آپ آزادی اظہار کے حامی ہیں تو فیسبک کے اقدام کی مخالفت کریں اور اگر آپ بھی سنسرشپ کے شوقین ہیں تو پھر کیسا اعتراض۔
 
ربیع م

محفلین
حزب المجاہدین کو دنیا دہشتگرد تنظیم مانتی ہے اس لئے اس کی سنسرشپ میں فیسبک کو کوئی عار نہیں۔ ہاں البتہ فیسبک کو دہشتگردی کے پراپگنڈے اور کشمیریوں پر مظالم کے بارے میں پوسٹس میں فرق کرنا چاہیئے۔

دنیا سے کیا مراد ؟

کیا یہ اقوام متحدہ کی دہشت گرد جماعتوں کی فہرست میں شامل ہے ؟

برائے معلومات سوال کیا۔
 
میڈیا کے ہائی لائیٹ کرنے سے کیا فائدہ ہو گا اس سے پہلے تو یہ سوال بنتا ہے کہ ہائی لائیٹ کرنے کیوں نہیں دیا جاتا ؟

مکمل اسلامی سائٹس بنانے کی بات ہی کسی نے نہیں کی۔

"آپ لوگوں کو صرف اپنے لئے" سے کیا مراد ہے آپ کی ؟کون لوگ ؟
آپ لوگ یعنی فنڈامنٹلسٹس اوپر آپ نے بھی آپ جیسے لوگ کا استعمال کیا یعنی لبرلز۔
ہائی لائٹ اس لیے نہیں کرنے دیا جا رہا کہ اربوں کی تعداد میں لوگوں کے لیے حریت پسند کشمیری دہشت گرد ہیں۔
جیسے حریت پسند بلوچ پاکستانیوں کے لیے دہشت گرد ہیں۔
 
مبالغہ آرائی اور حقیقت سے دوری آپ کی پوسٹس میں کافی زیادہ ہے ،آپ یا تو بنیادی مسئلہ سے واقف نہیں یا جان بوجھ کر نظریں چرا رہے ہیں۔

یہاں فی الوقت کشمیر میں جاری عسکری تحریک کے بارے میں بالکل بھی بات نہیں ہو رہی۔

بات ہو رہی ہے اس علاقے کی جو پوری دنیا کے نزدیک متنازعہ اور تصفیہ طلب علاقہ ہے اس کے عام شہریوں کے مظاہروں کے بارے میں

اسے ایک تو آپ بلوچستان سے ملا رہے ہیں جو کہ متنازعہ علاقہ نہیں دوسرا بلوچستان کی عسکری تحریک سے ملا رہے ہیں جبکہ یہاں زیر بحث موضوع عام۔ اہل کشمیر پر مظاہروں کے دوران ہونے والا تشدد اور اس کی کوریج کو دبانے کی کوشش ہے۔

اربوں کی تعداد میں لوگوں کے لیے حریت پسند کشمیری دہشت گرد ہیں۔

انتہائی مضحکہ خیز بات کی ہے آپ نے

دوبارہ اعادہ کرتا چلوں کہ موضوع بحث عسکریت پسند نہیں بلکہ عام۔ کشمیریوں پر بیتنے والی صورتحال ہے جو کہ اربوں لوگوں کے نزدیک ان کا جائز قانونی حق ہے!!!

باقی باتوں کا جواب پھر صحیح!!
 
عام کشمیری وہ ہیں جو اس ساری صورتحال سے پریشان ہیں۔ عکسریت پسندوں سے ہمدردیاں رکھنے والے نہیں۔
جائز قانونی حق کیا ہے؟؟ آزادی کے لیے مظاہرے کرنا؟؟
ان مظاہروں سے آج تک کون آزاد ہوا؟
ریاست کے خلاف مظاہرہ آپ کسی بھی ریاست میں کریں نتائج یہی ہونگے۔
 
ہنسی آ رہی ہے آپ کی پوسٹ پڑھ کر!

اگر آزادی کیلئے مظاہرے کرنا جائز قانونی حق نہیں تو پھر آپ بتا دیں کہ جائز اور قانونی راستہ کیا ہے ؟

رہی آپ کی یہ بات کہ ان مظاہروں سے آج تک کون آزاد ہوا ؟

تو یہ تو عسکریت پسندوں کی سب سے بڑی دلیل ہے ؟ کیا آپ ان کے حامی ہیں ؟

اور آپ کی یہ بات۔!

ریاست کے خلاف مظاہرہ آپ کسی بھی ریاست میں کریں تو نتائج یہی ہوں گے

آپ کی خدمت عالیہ میں دوبارہ عرض کر رہا ہوں کہ اقوام متحدہ میں مسئلہ کشمیر ابھی تلک تصیفہ طلب ہے ، بھارتی آئین میں کشمیر کی خصوصی حیثیت ہے جس کے مطابق بھارتی آئین کے مطابق بھی کشمیر بھارت کا باقاعدہ حصہ نہیں ، اور آئین کی اس شق کو ختم۔ کروانے کیلئے بی جے پی پوری طرح کوشاں ہے!

جبکہ آپ شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار بنے ہوئے ہیں!!
 
وفاداری کی کوئی بات نہیں۔ میرا تو خیال ہے کہ کشمیر کو خود مختار ہونا چاہیے(اکثریت خودمختار کشمیر چاہتی ہے quora کے مطابق) جو کہ پاکستان اور بھارت کی کشمکش اسے ہونے نہیں دے گی۔
یہ جو بظاہر آپ کو پاکستان کے حق میں لاکھوں لوگ نظر آتے ہیں یہ در حقیقت تمام آبادی کے نمائندے نہیں ہیں۔
زیادہ تر لوگوں کو بھارت کے ساتھ رہنے میں بھی کوئی مسئلہ نہیں۔ اس بات سے انکار نہیں کیا جا سکتا کہ وہاں opportunities زیادہ ہیں۔
رہی بات آئین قانون کی تو وہ ادھر نہیں چلتا۔ کشمیر انڈیا کے قبضے میں ہے۔
And that's the only thing that matters.
اقوام متحدہ بھی کچھ نہیں کر سکتی۔ اور پاکستان اور انڈیا بھی مسئلے کا حل چاہتے ہی نہیں ہیں۔
یہی وجہ ہے کہ
آپ لاکھ پوسٹس کر لیں، لاکھ تصویریں فیسبک پر لگا دیں کوئی فرق نہیں پڑنے والا۔
مظاہرے اور عکسریت پسندی سب بے کار ہیں۔ بلکہ اپنے پاؤں پر کلہاڑی مارنے کے مترادف ہیں۔
 
برائے مہربانی آپ اپنا خیال ہی پیش کریں ، لوگوں کی ترجمانی نا کریں!!!

یہ لاکھوں لوگ تمام آبادی کے نمائندے نہیں لیکن اکثریت کے ضرور ہیں!!

اچھا اگر آپ اکثریت بھی نا مانیں تو اکثریتی مؤقف کے حامل لوگ کب نکلے ہیں ؟ اور ان کی تعداد کیا تھی ؟

ویسے آپ کے نزدیک عملی حل کیا ہے ؟

بہت مایوسی چھلک رہی ہے آپ کی باتوں سے!!!
 
استغفراللہ!! میں نے کب کہا کہ میں لوگوں کی ترجمانی کر رہا ہوں؟؟
میرا اپنا اندازہ ہے جیسے آپ کا ہے۔
ٹھوس معلومات تو ہیں نہیں۔
لیکن دنیا کی سیاست جتنی سیدھی دکھائی دیتی ہے اتنی ہی ٹیڑھی ہے۔
اس لیے عام طور پر میرا تجزیہ عام رائے سے مختلف ہوتا ہے۔
مگر ممکن ہے وہ غلط ہو۔
چاہتے تو ہم سب کشمیریوں کی بھلائی ہی ہیں۔
عملی حل فی الحال تو مجھے کچھ بھی دکھائی نہیں دیتا۔
لیکن اللہ کرے سب کچھ بہتر ہی ہو۔
 
Top