کس لیے چھپ کے آہ کی جائے ۔

عظیم

محفلین


کس لیے چھپ کے آہ کی جائے
کیوں قیامت اٹھا نہ دی جائے

اے شرابوں کو چاہنے والو
آؤ مل جل کے چائے پی جائے

کس لیے محترم خموش ہوئے
کیوں کہ عزت جناب کی جائے

بے نمازی کو خوب ٹوکا جائے
فاسقوں کی خبر بھی لی جائے

ہٹنا مجھ کو نہیں ہے اس رہ سے
چاہے اس ضد میں جان ہی جائے


*****​
 

عظیم

محفلین
Top