تعارف کس قد باکمال ہیں آپ؟

باسل احمد

محفلین
باسل احمد بھائی جوہری ڈھونڈنے میں وقت مت گنوائیے گا بلکہ کوشش کیجئے کہ خود ہی اپنی شخصیت کا ہر وہ رخ عیاں کر دیجئے جس سے ہم جیسے کم علم اور سیدھے سادھے انسان بھی آپ جیسے قیمتی پتھر کی قدر قیمت جان سکیں۔
ورنہ جوہری کی تلاش میں ہم جیسے پتھر بھی گرد میں تہہ در تہہ ایسے اٹے کہ زیرِ زمیں ہی جا چھُپے اور جوہری آیا نہ ہی کوئی آثارِقدیمہ والا :)
اللہ کرے آپ بھی اپنے گوہرِ مقصود کو پا سکیں۔آمین
 

باسل احمد

محفلین
کوئی جوہرن بھی نہیں آئی کیا؟










خوش آمدید باسل صاحب۔
آپ کے نام کا مطلب؟
باسل،عربی زبان کا لفظ ہے جو کہ بَسَل سے مشتق ہے۔اس کے معنی بہادر کے ہوتے ہیں۔اور شیر کی بہادری کو باسل سے موسوم کیا جاتا ہے۔بسالت بہادری کو کہا جاتا ہے۔اس لیے باسل کے معنی بہادر،شجاع اور ببّر شیر کے ہیں۔
 
آخری تدوین:

باسل احمد

محفلین
کوئی جوہرن بھی نہیں آئی کیا؟










خوش آمدید باسل صاحب۔
آپ کے نام کا مطلب؟
باسل،عربی زبان کا لفظ ہے جو کہ بَسَل سے مشتق ہے۔اس کے معنی بہادر کے ہوتے ہیں۔اور شیر کی بہادری کو باسل سے موسوم کیا جاتا ہے۔بسالت بہادری کو کہا جاتا ہے۔اس لیے باسل کے معنی ہم بہادر،شجاع اور ببّر شیر کے ہیں۔
 
آخری تدوین:

باسل احمد

محفلین
محترم باسل احمد صاحب محفل اردو پر دلی خوش آمدید
یاقوت زمرد عقیق ہوں یا کہ لعل یمن کے ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔
ہم کو تو بس " پارس " پتھر درکار ۔ جو مجھ جیسے کالک بھرے کو چھوئے اور سونا کر دے ۔۔۔ ۔۔۔
نگاہ میں رکھیئے گا ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔
بہت دعائیں
بہت خوب ،داد دیتے ہیں آپ کی بذلہ سنجی کی۔۔۔۔۔
ان میں سچے موتی بهی ہیں، ان میں کنکر پتهر بهی
ان میں اتهلے پانی بهی ہیں، ان میں گہرے ساگر بهی
جی بالکل نگاہ میں رکھیں گے جبکہ اجازت بھی مل چکی ہے۔۔۔۔۔۔
نہیں نگاہ میں منزل تو جستجو ہی سہی
نہیں وصال میسر تو آرزو ہی سہی
 
باسل،عربی زبان کا لفظ ہے جو کہ بَسَل سے مشتق ہے۔اس کے معنی بہادر کے ہوتے ہیں۔اور شیر کی بہادری کو باسل سے موسوم کیا جاتا ہے۔بسالت بہادری کو کہا جاتا ہے۔اس لیے باسل کے معنی ہم بہادر،شجاع اور ببّر شیر کے ہیں۔
جیسے تمغہ بسالت!۔۔۔۔ہے نا؟
 

باسل احمد

محفلین
محفل میں آپ کا خیر مقدم ہے
آپ کی تعلیم اور شغف کی بابت بھی بتائیں
عزیزم! ایم اے عربی کے بعد ایم اے انگلش،اسلامیات،اردو اور تاریخ کی طرف گامزن ہوں۔ اضافی تعلیم تو انسان ویسے ہی حاصل کرتا رہتا ہے۔
شغف کے بارہ میں بات کروں تو ہر وقت مصروف رہنا پسند ہے۔فراغت میرے لیے موت کے برابر ہے۔
 
Top