تعارف کس شیر کی آمد ہے کہ رن کانپ رہا ہے

زینب

محفلین
پچھلے ایک سال سے جاگ ہی تو رہی ہے۔جب سے چیف والا معاملہ ہوا۔۔۔۔۔۔۔دیکاھ نہین چوہدریوں کو کیا بھگو بھگو کے مارا
 

فخرنوید

محفلین
اب مشرف کو بھی بگھا بگھا کے مارے گی یہ قوم

وہ لیڈر ہی کیا، جو اپنی عوام میں آنے سے ڈرتا ہے اور اپنے اردو گرد گارڈ لئے پھرے
 

شمشاد

لائبریرین
اس حساب سے تو کوئی بھی پھر لیڈر نہ ہوا کیونکہ ہر کوئی عوام میں آنے سے ڈرتا ہے اور ہر کوئی گارڈ لیے پھرتا ہے۔
 

فخرنوید

محفلین
چیف جسٹس افتخار احمد کو دیکھو خود کش دھماکوں کے دور میں بھی اپنی عوام کے درمیاں تھا۔
اسے کسی قسم کا کوئی خطرہ نہیں تھا۔ اس نے ضمیر کے مطابق درست کام کئے تھے۔اس لئے بے خوف و خطر
اپنے چاہنے والوں کے درمیاں تھا۔ ایسا بندہ ہوتا ہے ہیرو اور لیڈر
 

شمشاد

لائبریرین
لیکن جسٹس افتخار چوہدری لیڈر تو نہیں ہیں۔ یہ الگ بات ہے کہ وہ ہیرو بن گئے ہیں۔
 

فخرنوید

محفلین
السلام علیکم!

جی ہاں وہ لیڈر نہیں ، لیکن ہیرو تو بن گئے ہیں نا

پہلی عدلیہ کی کوئی شخصیت جس نے برائی کے خلاف آواز اٹھائی
 

شمشاد

لائبریرین
و علیکم السلام

اسی لیے تو زیر عتاب آئے۔ پاکستان میں بڑوں کو سچ راس نہیں آتا۔
 

فخرنوید

محفلین
جو بھی ہے اب تو حکومت بنانے والی سیاسی ڈکیت اور چور پارٹیوں نے بھی اسے
تیس دن کے اندر بحال کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔ آخر جیت سچ کی ہی ہوتی ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا، جب تک عمل نہ ہو جائے، ان پر اعتبار نہیں کیا جا سکتا۔
 

زینب

محفلین
پاکستانی سیاست سایستدانوں ہی کی طرح انتہائی ناقابل اعتبار چیز ہے۔۔۔ پی پی کے بس ٹکڑے ہونے کو ہیں جیسا کہ لگ رہا ہے امین فہیم الگ ہو جائے گا کچھ ارکان کو لے کے پھر اس زارداری چوں چوں کے مربے کے پاس کیا اکثریت رہے گی۔۔۔۔؟۔۔
 

فخرنوید

محفلین
ہونا تو وہی ہے جو زینب جی نے کہا ہے۔

پیپلز پارٹی میں بہت جلد پھوٹ پڑنے والی ہے۔ جب تک حکومت بنتی نہیں اس وقت تک بس متحد ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
کل کے فہیم امین کے انٹرویو سے بھی کچھ کچھ ایسا ہی لگ رہا ہے۔ بس شروع کے چند مہینے ہی اکٹھے گزریں گے۔
 

فخرنوید

محفلین
بس ایک مرتبہ وزارتیں تقسیم ہونے کی دیر ہے پھر کئی فارورڈ بلاک بنیں گے اور پیپلز پارٹی جس کو کوئی نا توڑ سکا اسے خود پیپلز پارٹی کے محافظ توڑ دیں گے
 

شمشاد

لائبریرین
یہی نظر آ رہا ہے۔ بیچ میں ایک دن رہ گیا ہے اجلاس میں شرکت کے لیے۔ ابھی تو بہت تماشے نظر آئیں گے۔ ایک ٹکٹ میں کئی کئی مزے ہوں گے۔
 
Top