کس ایشیائی رہنما کی ویب سب سے اچھی؟

بلال

محفلین
نیپال کے وزیراعظم پراچندا نے رسمی طور پر اپنی ویب سائٹ لانچ کر دی ہے جو ان کی مصروفیات، پالیسی اعلانات اور ماؤسٹ پارٹی کی خبروں پر مشتمل ہے۔

ان کی ویب سائٹ دوسرے ایشیائی رہنماؤں کے مقابلے میں اپنے ڈیزائن اور لے آؤٹ کے اعتبار سے کیسی ہے؟ بی بی سی نے یہ جاننےکے لیے دنیا بھر میں سیاستدانوں کی ویب سائٹس بنانے میں معروف ایک برطانوی کمپنی ٹربو ویب لمیٹڈ کے سینئر ویب کنسلٹنٹ کیتھ بلیک سے درخواست کی کہ وہ ان رہنماؤں کی ویب سائٹس کے بارے میں اپنی رائے دیں۔

مزید پڑھیے

اس خبر میں صدر پاکستان کی ویب سائیٹ کا بھی ذکر ہے۔ یوں تو صدر پاکستان کی ویب سائیٹ کو دس میں سے چار نمبر ملے ہیں لیکن صدر مشرف کے دور میں ایک بار میں نے اور میرے دوست نے ایک مسئلہ کے لئے اسی ویب سائیٹ کے ذریعے سے صدر پاکستان کو پیغام بھیجا تھا۔ ہمیں امید تھی کہ ہمارا پیغام یونہی نظر انداز کر دیا جائے گا لیکن اس کے برعکس صدر کے نمائندے نے ہم سے رابطہ بھی کیا اور ہمارا مسئلہ بھی حل کر دیا۔
 

بلال

محفلین
ویب سائیٹ ماہرین ان سائٹس کو بھی دیکھیں اور اسی چیز کو بنیاد بنا کر ہم اپنے سیاسی و ادبی دیگر لوگوں میں ویب سائیٹ اور بلاگ بنانے کو شعور پیدا کر سکتے ہیں۔ اگر ایک مہم چلائی جائے اور بڑے بڑے لوگوں سے رابطہ کیا جائے اور اُن کو اس چیز کا مشورہ دیا جائے تو ہوسکتا ہے باقی کاموں کی طرح اس کام میں بھی بھیڑ چال شروع ہو جائے۔۔۔
 
Top