کسی پوسٹ کو لائک کیسے کریں

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
محمد کامران میمن عطاری آپ اس لنک پر تشریف لائیں۔ اور اپنے تعارف کی ایک لڑی بنا دیں۔ پھر تمام محفلین آپ کو باقاعدہ طور پر خوش آمدید کہیں گے۔ اس طرح ایک ہی وقت میں بہت سے فعال اراکین سے گپ شپ کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔
اگر کچھ رہنمائی کی ضرورت محسوس ہو تو کسی بھی محفلین کی تعارف والی زمرے میں لڑی دیکھ لیں۔
اچھا مجھے نام میں تبدیلی کرنی ہے.
اس کے لیے میں نے کوشش کی تو تبدیل نہ ہو سکا. اس بارے میں رہنمائی فرمائیں
 
محمداحمد

لائبریرین
آپ اس وقت "محفل فورم ٹیوٹوریل" کے زمرے میں آپ کی اپنی بنائی ہوئی لڑی "کسی پوسٹ کو لائیک کیسے کریں" میں موجود ہیں

ایسا لگا کہ جیسے میں جہاز میں ہوں اور فضا میں فضائی میزبان کی آواز گونج رہی ہے۔ :) :) :)

آگے کہا جائے گا۔ اپنی سیٹ بیلٹ باندھ لیں ۔۔۔۔۔ :)
 
محمداحمد

لائبریرین
اچھا مجھے نام میں تبدیلی کرنی ہے.
اس کے لیے میں نے کوشش کی تو تبدیل نہ ہو سکا. اس بارے میں رہنمائی فرمائیں

اگر آپ کو اپنے یوزر نیم میں تبدیلی کرنی ہے تو آپ کو انتظامیہ سے رابطہ کرنا ہوگا۔

میں محمد تابش صدیقی بھائی کو ٹیگ کر دیتا ہوں۔
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
اچھا مجھے نام میں تبدیلی کرنی ہے.
اس کے لیے میں نے کوشش کی تو تبدیل نہ ہو سکا. اس بارے میں رہنمائی فرمائیں
اگر آپ اپنے نام میں تبدیلی کرنا چاہتے ہیں تو ہمارے منتظم محمد تابش صدیقی بھائی سے رابطہ کرنا پڑے گا۔ یہ تابش بھائی کے نام کا رنگ نیلا ہوا ہے نا۔ یہ ہم نے انہیں ٹیگ کر دیا ہے۔ اب جیسے ہی انہیں فرصت ہو گی تو وہ یہاں اپنا جواب ارسال کر دیں گے
 
واہ واہ!

اگر ہمیں کسی نے ایسے سمجھایا ہوتا تو فوراً سیکھ جاتے۔ :)
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
لائیک کی سہولت ملنے پر ہم سب اراکینِ اردو محفل کی طرف سے کامران بھائی کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ 😂
 
Top