کسی نقشِ جسم کو راہ دے مرے آئینے

Qaisar Aziz

محفلین
کسی نقشِ جسم کو راہ دے مرے آئینے
کبھی خود کو اذنِ گناہ دے مرے آئینے

میں زنگارِ درد میں عمر اپنی گزار دوں
مجھے سسکیاں، مجھے آہ دے مرے آیئنے

کہاں قتلِ عکس روا ہوا، کہاں خوں بہا
کوئی چشم دید گواہ دے مرے آئینے

مرے آئینے! میں فصیلِ شامِ سیاہ ہوں
مجھے سورجوں کی سپاہ دے مرے آئینے

میں کہاں تلک کسی سنگِ شب میں چھپا رہوں
مجھے اپنے گھر میں پناہ دے مرے آئینے

رفیق سندیلوی
 
Top