سولھویں سالگرہ کسوٹی نمبر 6 ( 8 جولائی 2021)

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
سوال 1: زندہ شخصیت؟
جواب : جی نہیں
سوال 2 : یہ فرمائیے کہ کیا آپ کی سوچی ہوئی شخصیت کوئی خاتون ہیں؟
جواب : جی نہیں
سوال 3: ایشیائی؟
جواب : جی نہیں
سوال 4 : کیا اُن کی پیدائش کا خطہ یورپ تھا ؟
جواب : جی نہیں
سوال 5 : کیا اُن کا تعلق امریکا (بشمول جنوبی و شمالی امریکا) سے تھا؟
جواب : جی نہیں
سوال 6 : کیا اُن کا تعلق براعظم افریقا سے تھا؟
جواب : جی ہاں
سوال 7 : کیا اُن کا انتقال یکم جنوری 1900 کے بعد ہوا؟
جواب: جی نہیں
سوال 8 : وجہ شہرت سیاست ہے؟
جواب : جی، ایک طرح سے کہہ سکتے ہیں۔
سوال 9 : سالِ وفات 1500 عیسوی یا اس کے بعد ہے؟
جواب : جی نہیں
سوال 10 : سالِ وفات 700 عیسوی یا اس کے بعد ہے؟
جواب : جی ہاں
سوال 11 : کیا شخصیت مسلمان تھی؟
جواب : جی ہاں
سوال 12: کیا شخصیت ایک مذہبی عالم کے طور پر معروف ہے؟
جواب : جی نہیں
سوال 13 : کیا ان کا تعلق اور وجہ شہرت فوج سے ہے؟
جواب : جی ہاں، کہہ سکتے ہیں۔
سوال 14 : وفات 1000 عیسوی سے پہلے ہوئی؟
جواب : جی نہیں۔
سوال 15 : کیا مغربی افریقہ سے تعلق تھا؟
جواب :جی نہیں
سوال 16 : کیا وہ مورخ تھے؟
جواب : جی نہیں۔
 

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
'کہہ سکتے ہیں' یعنی فوج سے زیادہ اہم نوعیت کا تعلق نہیں تھا؟
نوٹ اسے سوال نہ سمجھا جائے
راحل بھائی کی طرف سے میں جواب دے دیتا ہوں تاکہ آپ مزید سوالات کے متعلق سوچ سکیں
"کہہ سکتے ہیں" سے مراد کہ کچھ اور بھی وجہ شہرت ہو سکتی ہے فوج کے ساتھ ساتھ
 
'کہہ سکتے ہیں' یعنی فوج سے زیادہ اہم نوعیت کا تعلق نہیں تھا؟
نوٹ اسے سوال نہ سمجھا جائے
ویسے تو جرح سوال کے فورا بعد ہونی چاہیے ۔۔۔ لیکن فہد میاں کے لیے خصوصی ڈسکاؤنٹ :)
جی نہیں، فوج سے ان کا تعلق اہم تھا۔
 
Top