سولھویں سالگرہ کسوٹی نمبر 4 (6جولائی 2021)

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
آج بھی کسوٹی پینل نے شخصیت کا نام بوجھنے میں اپنی سابقہ روایت وائم رکھی۔ بہت بہت مبارک ہو سب کو۔
علی وقار بھائی۔۔۔ بہت زبردست
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
گل یاسمین اگر درست جواب آ گیا ہو تو مطلع فرمائیں تاکہ چند جملے اس شخصیت کے متعلق لکھ دوں۔
جی وقار بھائی اسی لئے تو محفلین سے کہا کہ اب وہ بوجھ سکتے ہیں۔ 19 کے بعد درست جواب آ گیا تھا۔
آپ لکھئیے اس بارے جو لکھنا چاہیں تا کہ مزید معلومات مل سکیں۔
 
علی وقار

محفلین
اکیلے نہ جانا مجھے چھوڑ کر تم
کو کو رینا
اور
مجھے تم نظر سے گرا تو رہے ہو ،

کے علاوہ قومی نغموں جیسا کہ

’’سوہنی دھرتی اللہ رکھے‘‘،
’’جیوے جیوے جیوے پاکستان‘‘،
’’میں بھی پاکستان ہوں تو بھی پاکستان ہے‘‘،
’’یہ تیرا پاکستان ہے یہ میرا پاکستان ہے‘‘،
’’تیری وادی وادی گھوموں‘‘،
’’سورج کرے سلام‘‘،
’’پرچم ہے چاند تارے کا‘‘،
’’اے نگار وطن تو سلامت رہے‘‘

کے علاوہ بے شمار یادگار دھنوں کے خالق، پرائڈ آف پرفارمننس، ستارہء امتیاز اور نگار ایوارڈ جیتنے والے سہیل رعنا، جو معروف شاعر رعنا اکبر آبادی مرحوم کے فرزند ہیں۔ انہوں نے کئی گلوکاروں کو بھی متعارف کروایا جن میں عالمگیر، زوہیب، نازیہ حسن، محمدعلی شہکی، امجد حسین، مونا سسٹرز، بینجمن سسٹرز، فاطمہ جعفری، انور ابراہیم اور گلوکارہ مہناز شامل ہیں۔

1990 کے اوائل سے کنیڈا میں مقیم ہیں اور کبھی کبھار پاکستان تشریف لے آتے ہیں۔

درست جواب دینے پر میں پینل کو، بالخصوص محترم محمد احسن راحل کو خراج تحسین پیش کرنا چاہوں گا۔ ویل ڈن۔ :) پینل اب تک نا قابل شکست ہے۔ :)
 
علی وقار

محفلین
خوش رہئیے وقار بھائی اور ہمارا کسوٹی پینل زندہ باد :)
آپ کا شکریہ کہ آپ عمدہ طور پر موڈریشن کے فرائض نبھاتی ہیں۔ کسوٹی پینل زندہ باد، اور ہم بھی زندہ باد ہیں کہ ایسے ذہین افراد کو پندرہ سوالات سے آگے تک کھینچ تان کر لے آتے ہیں۔ :)
 
پسِ پردہ کھسر پھسر میں سب سے پہلے یہ نام ہمارے عاطف بھائی نے لیا تھا :)
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
آپ کا شکریہ کہ آپ عمدہ طور پر موڈریشن کے فرائض نبھاتی ہیں۔ کسوٹی پینل زندہ باد، اور ہم بھی زندہ باد ہیں کہ ایسے ذہین افراد کو پندرہ سوالات سے آگے تک کھینچ تان کر لے آتے ہیں۔ :)
جیتے رہئیے۔

بالکل ۔۔۔ پینل کے ساتھ ساتھ آپ بھی زندہ باد۔
آپ کا کھیلنے کا انداز قابل تعریف ہے اور پینل کی ذہانت بھی۔
سب مل کر بہت اچھا کھیل رہے ہیں۔
 
علی وقار

محفلین
جیتے رہئیے۔

بالکل ۔۔۔ پینل کے ساتھ ساتھ آپ بھی زندہ باد۔
آپ کا کھیلنے کا انداز قابل تعریف ہے اور پینل کی ذہانت بھی۔
سب مل کر بہت اچھا کھیل رہے ہیں۔
ایک صاحب درجہ بندی دے رہے ہیں اور اُن کا کردار پس پردہ ہی ہے مگر انہیں بھی کریڈٹ دیجیے۔ اُن کا نام م سے شروع ہوتا ہے اور ف پر ختم ہوتا ہے۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ایک صاحب درجہ بندی دے رہے ہیں اور اُن کا کردار پس پردہ ہی ہے مگر انہیں بھی کریڈٹ دیجیے۔ اُن کا نام ع سے شروع ہوتا ہے۔
ضرور ضرور۔۔۔ پینل کے تمام ممبران کو اس جیت کا کریڈٹ جاتا ہے۔ "ع" صاحب سمیت۔
خوش رہیں جیتے رہیں۔
 
Top