سولھویں سالگرہ کسوٹی نمبر 4 (6جولائی 2021)

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
السلام علیکم
کسوٹی نمبر4 شروع ہونے کو ہے۔ جس میں @Khursheed اپنی سوچی شخصیت اور اس بارے معلومات کے ساتھ تشریف لائیں گے۔
کسوٹی پینل کے ممبران
عاطف بھائی راحل بھائی، عثمان بھائی، زیک بھائی ، یاسر شاہ اور فہد اشرف ہیں۔
اپنی ذہانت اور سوالات کی مدد سے شخصیت بوجھنے کی کوشش کریں گے
دیکھئیے آج پینل والے بوجھ پاتے ہیں یا نہیں۔

تبصرہ کی لڑی الگ سے ہے
سولہویں سالگرہ - سولہویں سالگرہ کے موقع پر ہونے والی کسوٹی کے لئے تبصرہ لڑی

کسوٹی کھیلنے کا وقت ساڑھے چار بجے کا ہے۔ جب تمام ارکان آ جائیں تو تبصرہ والی لڑی میں حاضری لگا دیں تا کہ گیم شروع کی جائے۔
 
آخری تدوین:

فہد اشرف

محفلین
السلام علیکم خورشید صاحب۔
۱۔ کیا آپ کی سوچی ہوئی شخصیت عورت ہے؟
۲۔ کیا انتقال ہوئے ۵۰ سال سے کم عرصہ ہوا ہے؟
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
اب تک 5 سوال ہو چکے ہیں

سوال1 :کیا آپ کی سوچی ہوئی شخصیت عورت ہے؟
جواب : جی نہیں، مرد
سوال 2 : کیا انتقال ہوئے ۵۰ سال سے کم عرصہ ہوا ہے؟
جواب : زندہ شخصیت
سوال 3 : بر صغیر سے تعلق ہے؟
جواب : جی ہاں۔
سوال 4 : پاکستانی شہریت کے حامل ہیں؟
جواب : جی ہاں۔
سوال 5 : شعر و ادب سے تعلق ہے؟
جواب : جی نہیں
 
Top