کرونا وائرس کا خطرہ ، سعودی حکومت نے خانہ کعبہ کا طواف عارضی طور پر بند کر دیا

جاسم محمد نے 'آج کی خبر' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏مارچ 5, 2020

  1. جاسم محمد

    جاسم محمد محفلین

    مراسلے:
    18,494
    کرونا وائرس کا خطرہ ، سعودی حکومت نے خانہ کعبہ کا طواف عارضی طور پر بند کر دیا
    By ویب ڈیسک جمعرات 05 مارچ 2020

    کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر سعودی حکومت نے اپنے شہریوں اور مملکت میں مقیم غیرملکی افراد کے بھی عمرہ ادائیگی پر عارضی طور پر پابندی عائد کردی۔

    عمرہ کی ادائیگی بند ہونے کی وجہ سے خانہ کعبہ کی موجودہ صورت حال سامنے آگئی۔

    [​IMG]

    [​IMG]

    [​IMG]

    [​IMG]

    [​IMG]

    [​IMG]
    کرونا وائرس کی وجہ سے مطاف اور باب جبرائل کو بند کردیا گیا ہے۔خانہ کعبہ سے ملحق صحن میں بھی طواف کرنے پر پابندی لگادی گئی ہے۔

    ان تصاویر پر سوشل میڈیا صارفین نے بھی جذباتی ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین کے مطابق ایسا ہم نے پہلی بار دیکھا ہے۔ اس موقع پر سوشل میڈیا صارفین دعا کی کہ یااللہ ہمیں گناہوں کی معافی دیدے اور ہمیں مختلف موذی امراض سے بچا۔

    حال ہی میں اسلام کی طرف راغب ہونیوالی سابق اداکارہ رابی پیرزادہ نے اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ س وقت بجائے آپ خلیل اور ماروی پر جنگ کرنے اور میرا جسم میری مرضی جیسے بیہودہ پیغام پر بحث کرنے کہ اگر اللہ سے استغفار کریں تو بہتر ہے۔ اللہ کے عذاب سے ڈرو، خدارا مجھ گناہگار کی بات ہی سن لو۔ آج ہمیں اللہ کہ گھر جانے سے محروم کردیا گیا ہے۔کعبہ شریف پر طواف بند ہوگیا۔ میرے اللہ

    گزشتہ دنوں مشرق وسطیٰ میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کے بعد سعودی عرب نے متاثرہ ملکوں کے عمرہ زائرین پرمکہ مکرمہ اور مسجد نبویﷺ میں داخلے پرپابندی عائد کردی تھی جس کے بعد ہزاروں افراد کے ویزے منسوخ کیے گئے تھے۔

    سعودی عرب میں کورونا وائرس کے پہلے مریض کی تصدیق ہوئی تھی جس کے بعد اب سعودی عرب نے مقامی افراد کے بھی عمرہ ادائیگی پر پابندی عائد کردی ہے۔

    سعودی وزارت داخلہ کی کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے اندرونِ ملک مقیم سعودی شہریوں اور غیر ملکیوں کے عمرہ کرنے پرعارضی پابندی عائد کردی گئی ہے جس کا وقتا فوقتا جائزہ لیا جائے گا۔
     
  2. آورکزئی

    آورکزئی محفلین

    مراسلے:
    922
    جھنڈا:
    UnitedArabEmirates
    صفائی کرکے پھر سے کھول دیاگیا ہے۔۔۔۔۔۔
     
    • معلوماتی معلوماتی × 1
  3. میم الف

    میم الف محفلین

    مراسلے:
    291
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Fine
    ایسا تو کئی صدیوں سے نہیں ہوا ہو گا کہ طواف پہ پابندی لگی ہو۔۔ ہے نا؟
     
    • معلوماتی معلوماتی × 1
  4. محمد وارث

    محمد وارث لائبریرین

    مراسلے:
    25,896
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    1979ء میں 14 دنوں کے لیے مسجد الحرام پر باغیوں کا قبضہ ہو گیا تھا اور اندر باہر فائرنگ اور قتل و غارت ہو رہی تھی ظاہر ہے ان دنوں میں کس نے طواف کیا ہوگا؟
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • معلوماتی معلوماتی × 1
    • متفق متفق × 1
  5. جاسم محمد

    جاسم محمد محفلین

    مراسلے:
    18,494
    اس کے علاوہ ماضی میں سیلاب، وبا وغیرہ کی وجہ سے بھی طواف بند رہا ہے۔
     
    • معلوماتی معلوماتی × 1
    • متفق متفق × 1
  6. محمد وارث

    محمد وارث لائبریرین

    مراسلے:
    25,896
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    میرے ایک کولیگ ہیں، میرے ہم عمر یا ایک دو سال بڑے ہی مگر انتہائی جذباتی۔ آج صبح سے بار بار مجھے کہہ رہے تھے کہ ٹی وی پر خالی حرم دیکھ کر بہت ملول ہیں اور یہ کہ مسلمانوں کی تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ کعبے کا طواف رک گیا اور یہ کہ یہ اللہ کے عذاب کے نشانی ہے وغیرہ۔ ان کو یزید کے دور میں ہونے والے مکہ کے مہینہ بھر کے محاصرے، جب مکہ کا پہلا "اسلامی" محاصرہ ہوا تھا اور طواف تو کیا ہوتا سنگ باری کی وجہ سے کعبہ ہی کو آگ لگ گئی تھی، سے لے کر 1979ٰ کے ہونے والے محاصرے کے کچھ چیدہ چیدہ واقعات سنائے تو "حیران" رہ گئے۔ :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 4
    • پر مزاح پر مزاح × 2
  7. محمد تابش صدیقی

    محمد تابش صدیقی منتظم

    مراسلے:
    24,852
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    حالانکہ رکا نہیں تھا۔ صرف مطاف کا صحن بند کیا گیا تھا، اوپری منازل پر طواف جاری رہا۔
     
    • متفق متفق × 3
  8. محمد وارث

    محمد وارث لائبریرین

    مراسلے:
    25,896
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    یہ بات بھی درست ہے، لیکن ہم نے چونکہ ہمیشہ لوگوں سے بھری مسجد الحرام ہی دیکھی ہے اس لیے خالی خالی مسجد اور اکیلا کعبہ دیکھ کر اکثر لوگوں کے دل بھر آئے ہیں۔ :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  9. میم الف

    میم الف محفلین

    مراسلے:
    291
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Fine
    ماشاءاللہ۔۔ آپ کی معلومات بہت وسیع ہیں۔
    میرے ذہن میں بھی یہی سوال اُٹھ رہا تھا لیکن آپ نے وضاحت فرما دی۔
    اس کا مطلب ہے علامہ صاحبؒ درست فرما گئے،
    ستیزہ کار رہا ہے ازل سے تا امروز
    چراغِ مصطفوی سے شرارِ بولہبی
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  10. جاسم محمد

    جاسم محمد محفلین

    مراسلے:
    18,494
    ایسے لوگوں سے کہیں غمگین نہ ہوں۔ جب انسان کعبہ کا طواف نہیں کر رہے ہوتے تو ان کی جگہ فرشتے طواف کرتے ہیں :)
     

اس صفحے کی تشہیر