کرلپ کے لینگویج ریسورسز برائے فروخت

نبیل

تکنیکی معاون
آج میں نے پہلی مرتبہ نوٹ کیا ہے کہ سینٹر فار لینگویج انجینیرنگ کی ویب سائٹ پر الفاظ کی فہرستیں برائے فروخت آفر کی جا رہی ہیں اور ان کے لیے رقم بھی کافی خطیر طلب کی جا رہی ہے، یعنی ہر فہرست کے لیے الگ سے 250 ڈالر۔ یہ ضرور معلوم ہوتا ہے کہ اردو لنگوسٹکس پر کام کرنے والوں کے لیے یہ فہرستیں کافی کارآمد ثابت ہو سکتی ہیں۔ ان میں اردو ڈائجسٹ سے حاصل کردہ فہرستیں شامل ہیں اور کرلپ کی اپنی اردو ڈکشنری کا ڈیٹا بھی شامل ہے۔ علاوہ ازیں مختلف ترسیمہ جات پر مشتمل امیج ڈیٹا بھی خریدنے کے لیے دستیاب ہے جوکہ مختلف نیوز سائٹس سے حاصل کیا گیا ہے۔
 

دوست

محفلین
ان کا ٹیگ شدہ کارپس ہے اردو ڈائجسٹ سے حاصل شدہ ہی. دو سو پچاس ڈالر کا. پاکستانیوں اور محققین کے لیے کچھ رعایت بھی تھی. تاہم پھر اس پر کام کرنے کا موڈ نہیں بنا اور ہم نے خریدنا بھی ملتوی کر دیا.
 
Top