کرش

اظہرالحق

محفلین
سائنس فکشن - یہ الفاظ ایسے ہیں کہ اگر کہیں بھی نظر آئیں میں ضرور وہ فلم دیکھتا ہوں ۔ ۔ ۔ نئی ہندی فلم “کرش“ ایک سائنس فکشن فلم ہے ، جسپر مختصر سا تبصر ہ حاضر ہے ۔

پلاٹ : کہانی گذشتہ فلم “کوئ مل گیا“ کا اگلا حصہ ہے ، کرشنا (رتیک روشن) ایک غیر مرئی قوت رکھنے والا بچہ ہے جسے دادی (ریکھا) دنیا سے چھپا کر دور لے آتی ہے ، مگر کرش سنگاپور پہنچ جاتا ہے جہاں اسے اپنی طاقت کا مجبورا استعمال کرنا پڑتا ہے اور اسی دوران اسے پتہ چلتا ہے کہ اسکا والد(روہیت) بھی زندہ ہے ۔ ۔ ۔ اور پھر وہ اپنے والد کو بھی آزاد کروا لیتا ہے ۔ ۔ نصیرالدین شاہ نے اس فلم میں کوئی خاص تاثر نہیں چھوڑا ہے ۔ ۔ اور نہ ہی ریکھا نے ، ہیروئین بھی خانہ پوری ہی لگی ۔ ۔

سب سے مزے دار بات یہ ہے کہ یہ فلم بہت ساری فلموں سے متاثر ہے ، جسے بیٹ مین ، سپائیڈر مین ، سپر مین ، اور میٹریکس کا نیو ۔ ۔ مگر پھر بھی ویژیل ایفیکٹ بہت اچھے فلمائے گئے ہیں ، گو بہت ساری کمزوریاں سامنے آتی ہیں مگر بہت غور کرنے پر جیسے ، دریا کے ایک سین میں کرش ایک لانچ سے دوسری لانچ تک جمپ کرتا ہے تو صاف پتہ چلتا ہے کہ دوسری لانچ تک وہ پہنچ نہیں پائے گا مگر دیکھایا یہ ہی جاتا ہے کہ وہ پہنچ کر آگے جمپ کر گیا ۔ ۔ دوسری بڑی میسٹیک یہ کہ مستقبل دیکھنے والا کمپیوٹر تباہ ہو گیا اور اسکا پاسورڈ رتیک کا آئی سکین تھا ، اور اسے اسلئے زندہ رکھا گیا کہ جب نیا کمپوٹر بنے گا تو اسکا آئی سکین پاسورڈ کے طور پر کام آئے گا ۔ ۔۔

سنیماٹوگرافی بہت اچھی ہے ، خاصکر گاؤں کے سین ، بہت خوبصورتی سے فلمائے گے ہیں ، گو سنگاپور کی فلمازیشن اچھی نہیں ہے

ویژیل ایفکیٹ میں کمپیوٹر والا سیٹ بہت اچھا ہے اور اسے اچھی طرح سے سامنے لایا گیا ہے ۔ ۔ ۔جبکہ دوسرے ایفیکٹ (جیسے لانگ جمپ وغیرہ) کو سپر امپوزنگ ٹیکنیک سے اسکا تاثر ختم کر دیا گیا ہے ۔ ۔۔ زیادہ توجہ سٹرنگ ایکشن پر دی گئی ہے ۔ ۔ ۔جس سے فلم کا سائنس فکشن تاثر بھی متاثر ہوتا ہے ۔ ۔


موسیقی بھی اچھی ہے ، زیادہ فاسٹ نہیں ہے اس لئے کچھ گیت آجکل مشہور ہیں ۔ ۔ ۔جیسے “کوئی تم سا نہیں “ ۔۔۔۔۔۔۔۔

مختصر یہ کہ فلم دیکھی جا سکتی ہے ، مگر زیادہ غور سے نہیں ۔ ۔ ۔ تفریح کے لئے آپ کا وقت ضائع نہیں ہوگا ۔ ۔ ۔
 

قیصرانی

لائبریرین
عموماً جب کوئی اور اچھی فلم نہ ملے، مزاحیہ سمجھ کر میں‌کوئی انڈین یا پاکستانی فلم دیکھ لیتا ہوں۔ اس فلم کی سٹوری سے بھی کچھ یہی اندازہ ہو رہا ہے۔ مگر اظہر بھائی، شیئر کرنے کا شکریہ
بےبی ہاتھی
 
Top