کردے

Majzoob

محفلین
ساری دنیا کی نگاہوں سے مجھے اوجھل کردے
میری ہستی کو اک عرض تغافل کردے
سب کی نظروں میں بھلے گر جاوں
تو نظر ڈال مجھے افضل کر دے
آ کسی پل یوں برس جا مجھ پہ
دل کے صحرا کو مرے جل تھل کردے
حشر کے بعد بھی بیٹھی رہوں قدموں میں
عشق میں اپنے مجھے پاگل کر دے
تو سمندر ھے اتر جانے دے اپنے اندر
میں ادھوری ہںوں مجھے اب تو مکمل کردے
 
Top