1. احباب کو اردو ویب کے سالانہ اخراجات کی مد میں تعاون کی دعوت دی جاتی ہے۔ مزید تفصیلات ملاحظہ فرمائیں!

    ہدف: $500
    $413.00
    اعلان ختم کریں

ناز خیالوی ""کرتے تو ہو اس کو نظر انداز عزیزو "" نازؔ خیالوی

فرحان محمد خان نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏مئی 12, 2017

  1. فرحان محمد خان

    فرحان محمد خان محفلین

    مراسلے:
    2,056
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheeky
    کرتے تو ہو اس کو نظر انداز عزیزو
    یاد آئے گا اِک روز تمہیں نازؔ عزیزو

    دبتی ہے کہاں عشق کی آواز عزیزو
    سولی پہ بھی ہے نغمہ سرا نازؔ عزیزو

    کیا چیز تھی وہ چشمِ فسوں ساز عزیزو
    آیا کبھی اپنے میں نہ پھر نازؔ عزیزو

    دیوارِ خموشی میں کوئی در تو کُھلا ہے
    جیسی بھی ہے گونجی تو ہے آواز عزیزو

    آجائے گی خود طاقتِ پرواز پروں میں
    پیدا تو کرو جراتِ پرواز عزیزو

    موت اس لیے ہے میرے تعاقب میں ازل سے
    جینے کے سکھاتا ہوں میں انداز عزیزو


    نازؔ خیالوی
     
    آخری تدوین: ‏مئی 12, 2017
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  2. محمد تابش صدیقی

    محمد تابش صدیقی منتظم

    مراسلے:
    23,730
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    بہت خوب
    اس مصرع میں کچھ کمی لگ رہی ہے۔ ذرا تصدیق کر لیں۔ جزاک اللہ
     
    • معلوماتی معلوماتی × 1
    • متفق متفق × 1
  3. عباد اللہ

    عباد اللہ محفلین

    مراسلے:
    1,247
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheeky
    شاید یوں ہو
    کرتے تو ہو اس کو نظر انداز عزیزو
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
    • دوستانہ دوستانہ × 1

اس صفحے کی تشہیر