کراچی میں ہنگامے شروع

arifkarim

معطل
درسی کتابوں میں پڑھی کہانی یاد آگئی چرواہے کی
جو روزانہ گاؤں والوں کو جھوٹ بولتا کہ میری بکریاں بھیڑیا کھا گیا سب اس کی مدد کو آتے، جاکر معلوم ہوتا جھوٹ تھا
ایک دن سچ مچ بھیڑیا آگیا، چرواہا مدد کیلیے بہت چلایا مگر کوئی مدد کو نہ آیا
اتنے بڑے جھوٹ بولے گئے کہ اب سچ بھی جھوٹ لگتا ہے

حدیث مبارکہ: دجال (امریکہ) اتنی کثرت سے جھوٹ بولےگا کہ اسکا جھوٹ بھی سچ مانا جائے گا۔
مثال۔ 9/11 2001
 
Fawad -

محفلین
Fawad – Digital Outreach Team – US State Department

ویسے اب تک پاکستان میں جتنے بھی بڑے بحران آئیں ہیں، خیر سے امریکہ کی ہی مہربانی تھی۔

امريکہ کے خلاف مختلف اردو فورمز پر الزامات کی لسٹ ديکھ کر مجھے بے ساختہ شہرہ آفاق فلم "فارسٹ گمپ" ياد آ جاتی ہے جس ميں فلم کا مرکزی کردار امريکی تاريخ ميں پيش آنے والے ہر واقعہ کا معجزانہ يا حادثاتی ذمہ دار ہوتا ہے۔ يہ فلم اپنے اس مضحکہ خيز مفروضے کے سبب دنيا بھر ميں مقبول ہوئ تھی۔ بالکل اسی طرح 1951میں لياقت علی خان کے قتل سے لے کر 2007 ميں بے نظير بھٹو کے قتل تک پاکستان میں پيش آنے والے تمام واقعات کا ذمہ دار امريکہ کو قرار ديا جاتا ہے۔

آپ نے جس طرح پاکستان کے سارے مساہل کا ذمہ دار امريکہ کو قرار ديا ہے اس کی روشنی ميں پاکستانی معاشرہ اپنی تمام ذمہ داريوں سے مکمل آزاد ہے کيونکہ ہر مسلئے کا آغاز اور اختتام امريکہ پر ہوتا ہے۔ نہ ہی ہميں سياسی ڈھانچے کو تبديل کرنے کی ضرورت ہے اور نہ ہی رائے عامہ کے ذريعے بہتر ليڈرشپ کے حصول کی کوششيں کرنی چاہيے اور نہ ہی پاکستان کے سياسی ليڈروں اور سياسی جماعتوں کے منشوروں کو زير بحث لانا چاہيے کيونکہ سب کچھ تو بقول آپ کے امريکہ کے ہاتھ ميں ہے۔

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
digitaloutreach@state.gov
http://usinfo.state.gov
 
زینب

محفلین
یہ متحدہ ہمیشہ اسی وقت کیوں ریلی نکالتی ہے جبکسی اور پارٹی /تنظیم نے انقاد کیا ہوتا ہے۔۔۔۔اور حیرت انگیز طور پے ایم کیو ایم کی ریلی وہاں سے ہی گزرتی ہے جہاں سے دوسری ریلی گزر رہی ہو۔ٹائمنگ بھی ایک سی ہوتی ہے۔۔۔کی عین وقت پے امنا سامنا ہو جاتا ہے۔۔ اب کل سے جو کچھ ہو رہا ہے اس کا کوئی بھی جواز نہیں بنتا۔یہ خبر ہو سکتا ہے کراچی کے حالات بتا سکے۔۔۔۔۔

انتہائی معذرت کے ساتھ زینب آپ کی معلومات متحدہ کے بارے میں انتہائی کم ہیں اور سنی سنائی باتوں پر کان ذرا کم دھرا کریں آج کل کراچی سے اور ملک سے باھر بیٹھے لوگوں نے یہ عادت بنالی ہے کے کراچی میں اگر کتا بھی مر جاے تو متحدہ نے مارا ہے ۔اور ہاں دو دو روپے کے اخبار پڑھنا چھوڑیں کوئی اچھا اخبار پڑھا کریں ان اخباروں کو اگر اس طرح کی من گھڑت خبریں نہ چھاپیں تو ان کا اخبار بکے گا کیسے معذرت کے ساتھ

ارے واہ میں تو سمجھی تھی کہ صرف یہاں پی پی کے ہی وکیل ہمت علی بھائی ہیں نہیں پتا تھا کہ مستقل قومی مصیبت (ایم کیو ایم)کے خیر خواہ بھی ہیں۔۔۔۔۔۔پر میں اپنی بات پے قائم ہوں پہلے سے بھی زیادہ مضبوطی سے۔۔۔۔۔۔۔۔
 
فر حان

محترمہ اس میں اتنا حیرت زدہ ہونے کی کیا بات ہے ۔ سب کو حق ہے اپنی اپنی جماعت کو سپورٹ کرنے کا پر اسکا مقصد ہر گز یہ نہیں کے دوسری جماعت پر کیچڑ اچھالا جائے اور میں متحدہ کا بہت پرانا خیر خواہ ہوں ۔قومی مصیبت اور جماعتیں بھی ہیں وہ آپ کو نظر نہیں آتیں یا آپ ان کی طرف نظر فرمانہ پسند نہیں فرماتیں ہم سب جماعتوں کو عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اس لیے کسی جماعت کا نام لینا مناسب نہیں ہوگا۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
فرحان، یہاں ہر جماعت کا نام لیا جاتا ہے۔ یہ کہنا مناسب نہیں ہے کہ کسی ایک جماعت کا نام نہ لیا جائے خواہ وہ جس قدر مرضی غنڈہ گردی اور دہشت گردی پھیلائے۔
 
ساجداقبال

محفلین
فرحان بھائی:
بالکل ایک ذاتی سا سوال، امید ہے برا نہیں منائیں گے کیونکہ یہ پارٹی وغیرہ سے ہٹ کر ہے۔ میرا سوال یہ ہے کہ:
جب ایم کیو ایم کے کارکنان الطاف بھائی کی تقریر سنتے ہیں تو انہیں ہنسی نہیں آتی؟ ;)
موجودہ وزیراعلٰی بلوچستان بھی بڑے ”فنی“ ہیں۔
 
ارے نہیں بھائی آپ نے کو ہنسی آتی ہے ضروری نہیں آپ میری اور میرے قائد کی باتوں پر اتفاق کریں سب کی اپنی اپنی سوچ ہے اصل میں ہنسی اس کو ضرور آتی ہے جن لوگوں نے کراچی کی سڑکوں پر مہاجر نوجواں کا خون بہتا نہیں دیکھا میں نے دیکھا ہے میرے بھائی سنی ہوئی بات جھٹلا دوں پر دیکھی ہوئی بات کا کیا کروں میرے دوست ؟
 
فر حان

محفلین
فرحان، یہاں ہر جماعت کا نام لیا جاتا ہے۔ یہ کہنا مناسب نہیں ہے کہ کسی ایک جماعت کا نام نہ لیا جائے خواہ وہ جس قدر مرضی غنڈہ گردی اور دہشت گردی پھیلائے۔

نبیل بھائی میں نے ہرگز متحدہ پر تنقید کرنے سے منہ نہیں کیا تنقید کا حق سب کو حاصل ہے یہی اصل جمہوریت ہے مقصد صرف اتنا تھا بے بیناد پروپوگنڈہ نہ کیا جائے حقائق پر بات کی جائے
 
زینب

محفلین
محترمہ اس میں اتنا حیرت زدہ ہونے کی کیا بات ہے ۔ سب کو حق ہے اپنی اپنی جماعت کو سپورٹ کرنے کا پر اسکا مقصد ہر گز یہ نہیں کے دوسری جماعت پر کیچڑ اچھالا جائے اور میں متحدہ کا بہت پرانا خیر خواہ ہوں ۔قومی مصیبت اور جماعتیں بھی ہیں وہ آپ کو نظر نہیں آتیں یا آپ ان کی طرف نظر فرمانہ پسند نہیں فرماتیں ہم سب جماعتوں کو عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اس لیے کسی جماعت کا نام لینا مناسب نہیں ہوگا۔

کریں ناسپورٹ میں‌نے کب منع کیا۔۔۔۔اور اپ کی اطلاع کے لیے عرض ہے کہ ہم ساری ہی جماعتوں‌کے بارے میں‌اپنے خیالات کا کھل کے اظہار کرتےہیں۔۔۔۔۔ابھی تو میں‌نے ایم کیو ایم کے کارناموں‌پے روشنی بھی نہیں‌ڈالی اور اپ لگے روپے والی اخبار کا طعنہ دینے ۔یہ بھی بتا دوں اپ کو کہ۔یہاں‌سارے ہی پاکستانی اخبار 2 روپے سے زیادہ کے نہیں‌ملتے اب کیا کیا جا سکتاہے۔۔۔۔۔۔۔
 
دیکھا آپ پھر غلط کہ رہی ہیں‌ سارے اخبار دو روپے کے نہیں ہیں ایکسپرس اور جنگ پورے دس روپے کے ہیں ۔
 
ساجداقبال

محفلین
آج کی تازہ خبر:
نیشنل پولیس بیورو کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر شعیب سڈل کو آئی جی سندھ مقرر کردیا گیا ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے ذرائع کے مطابق وفاقی سطح پر بیوروکریسی میں کچھ اہم تعیناتیاں عمل میں آئی ہیں ،جس کے بعد نیشنل پولیس بیورو کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر شعیب سڈل کو گریڈ22 میں ترقی دیکر آئی جی سندھ ، جوائنٹ ڈائریکٹر جنرل انٹلیجنس بیورو طارق لودھی کو ڈائریکٹر جنرل انٹلیجنس بیورو ، ایس ایس پی اسلام آباد کلیم امام کو وزیر اعظم کا چیف سیکورٹی آفیسر اور سید حسن عباس نقوی ایڈوائزر فنانس ڈویژن کو ڈپٹی سیکرٹری وزیر اعظم سیکرٹریٹ تعینات کر دیا گیا ہے۔

لگتا ہے پیپلز پارٹی نے بھی مقابلے کیلیے مشکیں کس لی ہیں۔
 
فر حان

محفلین
ساجد بھائی مذاق کیا تھا آپ سنجیدہ سمھج گئے :) اصل مین زینب میری بات کا برا جو مان گیں تھیں ۔
 
Top