کراچی میں فائرنگ ، علامہ تقی ہادی نقوی جاں بحق ،مجلس وحدت المسلمین کا تین روزہ سوگ کا اعلان

amirnawazkhan

محفلین
کراچی میں فائرنگ ، علامہ تقی ہادی نقوی جاں بحق ،مجلس وحدت المسلمین کا تین روزہ سوگ کا اعلان

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک) معروف سکالر اور شیعہ عالم علامہ تقی ہادی نقوی کو نارتھ ناظم آباد میں موت کے گھاٹ اتاردیا گیا جس کے بعد مجلس وحدت المسلمین نے تین روزہ سوگ کااعلان کردیا۔ ایس ایس پی سنٹرل کے مطابق دوموٹرسائیکلوں پر سوارچار افراد نے بورڈآفس کے قریب رکشے پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں علامہ ہادی نقوی زخمی ہوگئے ، ہسپتال منتقلی کے دوران ہی چل بسے ۔ پولیس نے رکشہ ڈرائیورکوحراست میں لے لیا اور ابتدائی طورپر واقعے کو فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ قراردیدیا ۔ابتدائی رپورٹ کے مطابق نائن ایم ایم پستول سے فائرنگ کی گئی اور علامہ تقی ہادی نقوی کی آنکھ، بازواورسینے میں گولیاں لگیں ۔ علامہ ہادی نقوی کو پہلے پرائیویٹ ہسپتال اور پھر عباسی شہید ہسپتال منتقل کیاگیا۔ وہ جے ڈی سی ایجوکیشن ونگ کے سربراہ اور متعدد کتابوں کے مصنف تھے ۔مجلس وحدت المسلمین کے سربراہ علامہ ساجد نقوی نے علامہ تقی ہادی نقوی کے قتل پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے تین روزہ سوگ کااعلان کردیا۔

http://www.dailypakistan.com.pk/karachi/27-Feb-2014/79307
 

amirnawazkhan

محفلین
فرقہ واریت مسلم امہ کیلئے زہرقاتل ہے اور کسی بھی مسلک کے شرپسند عناصر کی جانب سے فرقہ واریت کو ہوا دینا اسلامی تعلیمات کی صریحاً خلاف ورزی ہے اور یہ اتحاد بین المسلمین کے خلاف ایک گھناؤنی سازش ہے۔ ایک دوسرے کے مسالک کے احترام کا درس دینا ہی دین اسلام کی اصل روح ہے۔ دہشت گرد بندوق کے زور پر اپنا سیاسی ایجنڈا پاکستان پر مسلط کرنا چاہتے ہیں ۔
 

حسینی

محفلین
انا للہ وانا الیہ راجعون۔
علامہ صاحب مذہبی اسکالر ہونے کے علاوہ پروفیسری جیسے مقدس پیشے سے بھی منسلک تھے۔
اللہ ان کی روح کو شاد کرے اور ان کے ٖ قاتلین کو نیست ونابود۔ آمین۔
 
Top