کراچی میں تیز / موسلا دھار / دھواں دھار بارش

ابو کاشان

محفلین
آج کراچی میں تیز، موسلا دھار، دھواں دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

تازہ ترین
2qhzwqp.jpg
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
اس قدر تیز دھواں دھار اور موسلا دھار بارش اور بجلی پہلی فرصت میں غائب یو پی ایس کی بدولت میں صبح پوسٹ کر سکی ورنہ آج رہ جانی تھی پوسٹ ، پھر یو پی ایس بھی جواب دے گیا ، شام کو کچھ دیر بجلی واپس آئی اب پھر غائب آج تو یو پی ایس کو بھی چارج ہونے کا موقع نہیں مل رہا ! ابھی تھوڑا سا چارج ہوا تھا کہ بجلی پھر سے گئی ۔

بارش کے ساتھ ہی کتنے لوگوں کی زندگی مشکلات کا شکار ہو جاتی ہے ، ٹی وی پر خبریں سن کر اتنا دل خراب ہو رہا ہے !
 

طالوت

محفلین
شکر ہے ۔ بارش شروع سے کراچی والوں کے لئے بہترین ذریعہ تفریح رہی ہے اب اگرچہ مشکلات میں اضافہ ہو چکا ہے مگر اب لوگ اس سے خوب لطف اندوز ہوتے ہیں ۔
وسلام
 

تعبیر

محفلین
ویسے ٹی وی پر تو بتاتے ہیں کہ کراچی کو پیرس بنا دیا ہے
لیکن بارش سے ایسا کہنے والوں کی ساری پول کھل گئی :mad:
 
Top