کراچی میں بجلی کا بد ترین بریک ڈاون

فخرنوید

محفلین
کراچی میں بجلی کا بد ترین بریک ڈاون جاری ہے جس سے ٹریفک کا نظام تباہ ہو گیا ہے۔ ٹریفک سگنل بند ہونے کی وجہ سے گاڑیوں کی لمبی لائینیں لگ گئی ہیں۔ اس کے علاوہ گورنر ہاوس اور وزیر اعلیٰ ہاوس کی بھی بجلی اس کے علاوہ دیگر حساس اداروں کے علاقے اس سے متاثر ہیں۔ اس بریک ڈاون کی وجہ سے ائیر پورٹ کی سروسز بھی متاثر ہوئی ہیں۔ لیکن اب متبادل زرائع سے بجلی بحال کی گئی ہے تا کہ فلائیٹس جاری ر ہ سکیں۔

بشکریہ : وائس آف پاکستان
 

شمشاد

لائبریرین
گورنر ہاؤس، وزیر اعلٰی ہاؤس اور دیگر حساس اداروں کی بجلی بے شک بند رہے۔ کوئی پرواہ نہیں۔ البتہ عوام کو بجلی ملنی چاہیے۔
 

مغزل

محفلین
احمد بھائی کوسنے اور مذاق میں تو تفریق کرلیں ، شمشاد بھائی کوسنے دے رہے ہیں ، ہی ہی ہیہی
 

محمداحمد

لائبریرین
ارے بھائی ہم تو براہِ راست بجلی زدگان میں شامل ہیں، ایسی کیفیات سے گزرنے کے بعد ان سب باتوں‌کی تمیز کب رہتی ہے۔:hypnotized:
 

سارہ خان

محفلین
ہماری بجلی تو پرسوں رات سے ہی غائب تھی ۔۔ کل پورے دن میں صرف تین گھنٹے آئی ۔۔اور شام 6 بجے کی گئی ابھی کچھ دیر پہلے ائی ہے ۔۔۔۔ پچھلے 15 ۔۔ 20 دن سے بجلی بالکل نہیں جا رہی تھی ۔۔ سب کسرایک ساتھ نکل گئی ۔۔:brokenheart:
 

مغزل

محفلین
فرحان معافی چاہتا ہوں یہ لڑی ذیل میں نہیں مگر پوچھنا چاہتا ہوں کہ آپ نے اپنے بلاگ کا بیک اپ بنا یا تھا، کہ نہیں۔
نبیل بھائی سے رابطہ کریں امید ہے بیک اپ مل جائے ، آپ کے بلاگ کے بارے میں کی جانے والی حرکت پر ہم آپ کے ساتھ ہیں۔
کوشش کیجے اسے بلاگ اسپاٹ پر بنالیں۔
 

فہیم

لائبریرین
چلو جو گزرنا تھا گزر گیا۔
بس آگے سب اچھا رہے۔

ویسے خبریں ملی ہیں کہ ابھی بھی کراچی کے کچھ علاقوں میں لائٹ غائب ہے۔
 
Top