تعارف کراچی سے محمد امین۔۔

محمد امین

لائبریرین
شکرکرو کہ بیٹھے دور ہو ورنہ ایسی بات پر تو ایک جڑدینی تھی میں نے

سوری :unsure:

:openmouthed: گڈ پلاننگ۔
ویسے یہ تو پاکستانی خواتین ہر روز کرتی ہیں۔ جب بھی کھانے میں مرچیں زیادہ ہو جائیں تو جے ایف تھنڈرز کی برسات ہو جاتی ہے۔ بائے پروڈکٹس میں کانوں سے دھواں، آنکھوں سے موسلا دھار پانی اور منہ سے سی سی کی آوازیں۔ :openmouthed:
اگلا سوال پوچھوں؟

ہی ہی ہی پوچھیں
 

زبیر مرزا

محفلین
شادی ہونے والی ہے تمھاری تو کچھ گھرداری اور مورخانہ داری سیکھے؟
برتن دھونا؟
چائے بنانا؟
کپڑے استری کرنا؟
بہانے بنانا؟ :)
سینا پرونا؟
 

زبیر مرزا

محفلین
نایاب بھائی دیکھ لیں ماشاءاللہ لڑکا پورا ڈپٹی نذیراحمد کی اصغری ہے سارے گنوں کا پورا :)
آپ بھی کچھ تربیت وتعلیم کردیں کہ گھرہستی میں مسائل کا سامنا نہ ہو اور سسرال میں محفلین کی ناک نہ کٹوا دے لڑکا
 

نایاب

لائبریرین
نایاب بھائی دیکھ لیں ماشاءاللہ لڑکا پورا ڈپٹی نذیراحمد کی اصغری ہے سارے گنوں کا پورا :)
آپ بھی کچھ تربیت وتعلیم کردیں کہ گھرہستی میں مسائل کا سامنا نہ ہو اور سسرال میں محفلین کی ناک نہ کٹوا دے لڑکا
ماشاءاللہ
اللہ انہیں سدا شادوآباد رکھے آمین
صاحبزادے بارے یقین کامل ہے کہ بیگم کی نظر میں ان شاءاللہ مثالی شوہر ثابت ہوں گے ۔
بیگم کو ہاتھ کا چھالا بنا رکھتے تابعدار و وفادار کا خطاب پائیں گے ۔
 

زبیر مرزا

محفلین
درست فرمایا نایاب بھائی جیسے اصغری کو تمیزداربہوکا خطاب ملا تھا سسرال سے
امین بھی تابعدار میاں کا خطاب پاویں گے اور محفلین کی سسرال میں لاج رکھیں گے
 

bilal260

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ۔۔۔

میرا نام محمد امین قریشی ہے۔ کراچی سے تعلق ہے۔ اس فورم تک میری رسائ کا ذریعہ محترم ابنِ سعید صاحب ہیں، جن سے آپ سب واقف ہی ہونگے :)
محفل میں نئے آنے والے محترم
محمد امین قریشی صاحب کو خوش آمدید۔آہوجی۔:?:
 

فہیم

لائبریرین
السلام علیکم

ایک بار پھر خوش آمدید امین بھائی :)

کراچی میں آپ کہاں ہوتے ہیں
اور کیا مشغولیات و مصروفیات ہوتی ہیں آپ کی :)
 

محمد امین

لائبریرین
وعلیکم السلام ۔۔۔ ہم کراچی کے شمال میں رہتے ہیں کوہسار سے قریب ہی۔ آپ کہاں ہوتے ہیں؟ ہماری مشغولیات مت پوچھیں۔۔۔۔
 

فہیم

لائبریرین
وعلیکم السلام ۔۔۔ ہم کراچی کے شمال میں رہتے ہیں کوہسار سے قریب ہی۔ آپ کہاں ہوتے ہیں؟ ہماری مشغولیات مت پوچھیں۔۔۔ ۔
ہم وسطی کراچی میں ہوتے ہیں۔
تاکہ شمال ہو یا جنوب ہر جگہ جانے میں آسانی رہے :)

اور اب تو پوچھ ہی لی ہیں تو بتا ہی دیں مشغولیات۔
 

فرحت کیانی

لائبریرین
شکریہ شکریہ۔۔۔ امید ہے مجھے آپ لوگوں سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا :D
بالکل بالکل۔ اگر کوئی مسئلہ ہو تو بلا جھجک پرانے اراکین سے رابطہ کریں۔ امید ہے آپ کو محفل فورم کو سمجھنے میں کوئی مسئلہ پیش نہیں آ رہا ہو گا۔ :heehee:

وعلیکم السلام ۔۔۔ ہم کراچی کے شمال میں رہتے ہیں کوہسار سے قریب ہی۔ آپ کہاں ہوتے ہیں؟ ہماری مشغولیات مت پوچھیں۔۔۔ ۔
ہم وسطی کراچی میں ہوتے ہیں۔
تاکہ شمال ہو یا جنوب ہر جگہ جانے میں آسانی رہے :)

اور اب تو پوچھ ہی لی ہیں تو بتا ہی دیں مشغولیات۔
اچھا تو آپ ایک ہی شہر سے تعلق رکھتے ہیں۔ یہ تو ایک نئی اور بہت اچھی خبر ہے۔
 
Top