کراچی بلاگرز کا اجتماع

ابوشامل

محفلین
مہوش اگر آپ نے اس بیٹھک کی پوری روداد پڑھی ہو تو ایک بات ظاہر ہوتی ہے کہ بلاگرز، بلاگز سے پیسے کمانا چاہتے ہیں، اس کانفرنس میں بھی ایسی گھریلو خاتون کا ذکر کیا گیا ہے جو ہر روز صرف ایک گھنٹہ بلاگنگ کر کے ایک لاکھ روپیہ ماہانہ کما رہی ہیں، اور ایسے طالب علم بھی تھے جو کہ بلاگنگ کر کے ایک روز میں اڑھائی سو ڈالر یومیہ کما رہے ہیں ۔
اردو میں بلاگنگ کرنا جوئے شیر لانے کے مترادف نہیں ہے، اور ہر اردو بلاگ پر تکنیکی مدد کی پیش کش بلا معاوضہ موجود ہے ۔ لیکن اردو بلاگ سے آپ اوپر بیان کردہ آمدن حاصل نہیں کر سکتے، اس لئے لوگوں کا رجحان کم ہے ۔
جہانزیب بھائی! سب سے اہم نکتہ آپ نے بیان کیا ہے۔ جب ایک شخص ایک لاکھ روپیہ ماہانہ یا اس کا دس فیصد بھی کما سکتا ہے تو اسے کیا پڑی ہے "اردو کی ترویج" کا درد پالنے کی !
 

بلال

محفلین
عمار، شعیب اور فہیم صاحب بہت خوب آپ نے اس اجتماع میں شرکت کی اور اردو بلاگرز کی نمائندگی کی اور بہت خوب نمائندگی کی۔۔۔

میں جاننا چاہتا ہوں کہ اسلام آباد میں ہونے والا اجتماع کب ہو رہا ہے اور اس میں شمولیت کرنے کا کیا طریقہ ہے؟

میں نے ایک چھوٹا سا سوال پوچھا تھا۔ کیا کوئی اس بارے میں بتا سکتا ہے؟
 
Top