تاسف کراچی ایک اور پیارے انسان سے محروم کردیا گیا۔ حکیم محمود احمد برکاتی کو شہید کردیا گیا۔

طمیم

محفلین
مرے شہر جل رہے ہیں مرے لوگ مر رہے ہیں​
​
کوئی غُنچہ ہو کہ گُل ہو، کوئی شاخ ہو شجَر ہو​
وہ ہَوائے گلستاں ہے کہ سبھی بکھر رہے ہیں​
​
کبھی رَحمتیں تھیں نازِل اِسی خِطّہ زمیں پر​
وہی خِطّہ زمیں ہے کہ عذاب اُتر رہے ہیں​
​
وہی طائروں کے جھُرمَٹ جو ہَوا میں جھُولتے تھے​
وہ فَضا کو دیکھتے ہیں تو اب آہ بھر رہے ہیں​
​
بڑی آرزو تھی ہم کو نئے خواب دیکھنے کی​
سو اب اپنی زندگی میں نئے خواب بھر رہے ہیں​
​
کوئی اور تو نہیں ہے پسِ خنجر آزمائی​
ہمِیں قتل ہو رہے ہیں، ہمِیں قتل کر رہے ہیں​
عبیداللہ علیم​
 

نایاب

لائبریرین
انا للہ وانا الیہ راجعون
بہت افسوسناک خبریں ہیں ۔
دعا ہی ہے کہ
اے اللہ دشمنان پاکستان کو غارت فرما ۔ آمین
 
انا للہ وانا الیہ راجعون
اللہ تبارک تعالیٰ حاذق حکیم مجاہد برکاتی اور شفیق احمد برق صاحب کو اپنی حفظ و امان میں رکھے یہی دو تو حکیم سعید مرحوم کی باقیات میں سے ہیں
 
محفل فورم صرف مطالعے کے لیے دستیاب ہے۔
Top