کج سانوں مرن دا شوق وی سی --تضمین

یاسر شاہ

محفلین
کج سانوں مرن دا شوق وی سی
(از زبان حال مقتول)

کچھ اپنے دشمن ہم بھی تھے
کچھ شہر میں اہلِ ستم بھی تھے

کچھ سارے جہاں کا درد بھی تھا
کچھ اپنے ہم کو غم بھی تھے

کچھ ہم بھی تھے جوشیلے بہت
کچھ ہوش جنھیں ہو کم بھی تھے

کچھ ہم کو بھی تھا احساس بہت
کچھ بے حس اہلِ حکم بھی تھے

کچھ دنیا رہنے کی جا بھی نہ تھی
کچھ رشتے ناتے کم بھی تھے

کچھ شوقِ شہادت ہم کو بھی تھا
کچھ تاک میں اپنی بم بھی تھے

کچھ جیتے جیتے تھک بھی گئے
کچھ واہی تباہی بک بھی گئے

کچھ خوبی تھی اپنی قسمت کی
کچھ شعرِ منیر سے الفت تھی

کج شہر دے لوک وی ظالم سن
کج سانوں مرن دا شوق وی سی

audio
 
سیما علی

لائبریرین
کچھ خوبی تھی اپنی قسمت کی
کچھ شعرِ منیر سے الفت تھی

کج شہر دے لوک وی ظالم سن
کج سانوں مرن دا شوق وی سی
بہت خوب بہت خوب
یہ ہمارے پسندید ہ اشعار ہیں منیر نیازی صاحب کے ۔۔۔لیکن منیر صاحب سے آپکی پسندیدگی ہمارے لئے حیرت انگیز کیونکہ منیر صاحب کی شاعری میں عشق مجازی پوری آب وتاب سے نظر آتا ہے ہجر وصال اداسی یاد اور انتظار ان کے ہاں صدیوں پر پھیلا ہوا ۔۔کبھی اسکے حسن میں تلاش کرتے ہیں اور کبھی نالاں نظر آتے ہیں ۔۔انکی شاعری میں تشنگی ہے ۔کچھ کھونے اور پانے کا احساس شدت سے ہے ۔۔۔
بہت خوبصورت انداز تضمین ۔جیتے رہیے شاد و آباد رہیے ۔اللہ پاک دین و دینا کی کامیابیاں عطا فرمائے آمین ۔
 
کج سانوں مرن دا شوق وی سی
(از زبان حال مقتول)

کچھ اپنے دشمن ہم بھی تھے
کچھ شہر میں اہلِ ستم بھی تھے

کچھ سارے جہاں کا درد بھی تھا
کچھ اپنے ہم کو غم بھی تھے

کچھ ہم بھی تھے جوشیلے بہت
کچھ ہوش جنھیں ہو کم بھی تھے

کچھ ہم کو بھی تھا احساس بہت
کچھ بے حس اہلِ حکم بھی تھے

کچھ دنیا رہنے کی جا بھی نہ تھی
کچھ رشتے ناتے کم بھی تھے

کچھ شوقِ شہادت ہم کو بھی تھا
کچھ تاک میں اپنی بم بھی تھے

کچھ جیتے جیتے تھک بھی گئے
کچھ واہی تباہی بک بھی گئے

کچھ خوبی تھی اپنی قسمت کی
کچھ شعرِ منیر سے الفت تھی

کج شہر دے لوک وی ظالم سن
کج سانوں مرن دا شوق وی سی

audio
خوبصورت خوبصورت!
 
یاسر شاہ

محفلین
بہت خوب بہت خوب
یہ ہمارے پسندید ہ اشعار ہیں منیر نیازی صاحب کے ۔۔۔لیکن منیر صاحب سے آپکی پسندیدگی ہمارے لئے حیرت انگیز کیونکہ منیر صاحب کی شاعری میں عشق مجازی پوری آب وتاب سے نظر آتا ہے ہجر وصال اداسی یاد اور انتظار ان کے ہاں صدیوں پر پھیلا ہوا ۔۔کبھی اسکے حسن میں تلاش کرتے ہیں اور کبھی نالاں نظر آتے ہیں ۔۔انکی شاعری میں تشنگی ہے ۔کچھ کھونے اور پانے کا احساس شدت سے ہے ۔۔۔
بہت خوبصورت انداز تضمین ۔جیتے رہیے شاد و آباد رہیے ۔اللہ پاک دین و دینا کی کامیابیاں عطا فرمائے آمین ۔
آمین۔
ماشاء اللہ خالہ آپ تو اب ادیبہ ہوتی جا رہی ہیں ۔خوبصورت تبصرہ ۔منیر کی نظموں میں ایک پراسراریت بھی ہوتی ہے جو انھی کا خاصا ہے ،خصوصا :جنگل میں دھنک: کی نظمیں پڑھنے سے تعلق رکھتی ہیں ۔
بہر حال یہاں ان کی شاعری سے بحث نہیں بلکہ ان کے ایک شعر کا حوالہ دیا تھا کہ جو بہت پسند ہے۔عجیب بات یہ ہے کہ جس دن منیرنیازی فوت ہوئے تھے اس دن کی فجر میں بھی یہی شعر دل و دماغ کے گرد چکرکاٹتا رہا کہ :کج شہر دے لوک وی ظالم سن ۔کج سانوں مرنے دا شوق وی سی: بعد میں خبر آئی کہ منیر نیازی رحلت فرما گئے۔
اللہ تعالیٰ آپ کا ادبی ذوق شوق قائم و دائم رکھے اور صحت و تندرستی عطا فرمائے۔آمین ۔
 
سیما علی

لائبریرین
ماشاء اللہ خالہ آپ تو اب ادیبہ ہوتی جا رہی ہیں ۔خوبصورت تبصرہ ۔منیر کی نظموں میں ایک پراسراریت بھی ہوتی ہے جو انھی کا خاصا ہے ،خصوصا :جنگل میں دھنک: کی نظمیں پڑھنے سے تعلق رکھتی ہیں ۔
آپکا حسن نظر ہے بھانجے ۔بس آپ نے ہماری پسندیدہ نظم کا انتخاب کیا۔جنگل کی دھنک میں کیاخوب منظر نگاری گویا ایک مصور تصویر بنارہا ہے ۔
اس نظم میں جنگل کی پُراسراریت اوراُس میں بلاؤں ذکر کسقدر خوبصورت انداز میں ہے؀
جابجا میلے لگے ہیں لال ہونٹوں کے منیر
تیرگی میں دیکھنے کو چشمِ بینا چاہیے!!!

یاد بھی ہیں اے منیر اس شام کی تنہائیاں
ایک میداں اِک درخت اور تُو خدا کے سامنے
 
Top