کتوب کا اردو ترجمہ

مکی

معطل
بسم اللہ الرحمن الرحیم

کتوب بنیادی طور پر لینکس کا اطلاقیہ ہے جسے عرب آئیز کے محمد سمیر نے پروگرام کیا ہے، یہ بجا طور پر ایک پروفیشنل ٹیکسٹ ایڈیٹر ہے اور بہت ساری خوبیوں کا مالک ہے، یہ تقریباً دنیا کی تمام تر انکوڈنگز کو سپورٹ کرتا ہے جس میں اردو بھی یقیناً شامل ہے.. لیکن اس کا جو سب سے اہم جز ہے وہ ہے اس کا کیبورڈ ایمولیٹر..

اگر کسی زبان کا کیبورڈ ایمولیٹر اس میں موجود ہو تو آپ وہ زبان کنٹرول پینل سے شامل کیے بغیر لکھ سکتے ہیں.. یعنی یہ بالکل اردو ویب پیڈ کی طرح کام کرتا ہے جو اس فورم کے ٹیکسٹ ایریاز میں انٹگریٹڈ ہے.. اس کے لیے آپ کو اپنی زبان کا کیبورڈ کنٹرول پینل سے شامل کرنے کی کوئی ضرورت نہیں..

یہ لینکس کے نئے صارفین کے لیے زیادہ مفید ہے جنہیں لینکس کے کنٹرول پینل سے اردو کیبورڈ فعال کرنا نہیں آتا.. خاص طور پر جبکہ لینکس میں موجود اردو کیبورڈ میں چھوٹی 'ہ' نہیں ہے جس سے کافی کوفت ہوتی ہے..

ان خوبیوں کے پیشِ نظر میں نے نہ صرف اس کا اردو ترجمہ کیا ہے بلکہ اس کے لیے اردو کیبورڈ ایمولیٹر بھی تیار کیا ہے اب آپ کتوب میں براہ راست اردو لکھ سکتے ہیں..

urdukatoobcw0.png


میں نے کتوب کا اردو ترجمہ اور اردو کیبورڈ ایمولیٹر عرب آئیز کو ارسال کیا جس پر انہوں نے بتایا کہ اب کتوب کا ورژن 0.5.8 آیا چاہتا ہے جبکہ میرا ترجمہ 0.3.8 کے لیے تھا اس کے لیے انہوں نے مجھے ترجمہ کی فائل نئے ورژن سے موازنہ کرکے ارسال کی اور اضافی سٹرنگز کے ترجمہ کی درخواست کی جو میں نے ترجمہ کرکے انہیں ارسال کردی ہے اب جلد ہی اردو کتوب لینکس کی تمام ریپازٹریز میں دستیاب ہوگا..

لیکن تب تک صبر کرنے کی کوئی ضرورت نہیں میں نے اردو کتوب ورژن 0.3.8 کے لیے ڈیبین اور آر پی ایم پیکج دونوں تیار کیے ہیں اتاریں اور اپنی رائے سے نوازیں..

ڈاونلوڈ:
اردو کتوب ڈیبین پیکج برائے ڈیبین خاندان
اردو کتوب آر پی ایم پیکج برائے ریڈ ہیٹ خاندان

واللہ الموفق
 

الف عین

لائبریرین
مگر وہی 4 شئیرڈ کا مسئلہ۔۔
ہاں ابنِ ضیا فانٹ کسی وجہ سے ڈاؤن لوڈ ہو گیا تھا آج۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
زبردست مکی۔ اس کا مطلب ہے کہ اپلوڈنگ صحیح کام کر رہی ہے۔ میں سوچ رہا تھا کہ سیٹنگز میں کوئی تبدیلی کروں تاکہ یہ ٹھیک چلے۔

میرے خیال میں لینکس سوفٹویر کے لیے الگ زمرہ بنا دینا چاہیے۔ کیا خیال ہے آپ کا؟
 

مکی

معطل
بسم اللہ الرحمن الرحیم

خوش مت ہوں نبیل بھائی اپلوڈنگ اب بھی صحیح کام نہیں کر رہی.. دراصل فائل سائز بہت ہی کم ہے.. یہ میں نے فائلیں سرور پر اپلوڈ کرکے ربط شامل کیا ہے.. :grin:

لینکس سوفٹ ویرز کے لیے الگ زمرہ بنانے کا خیال اچھا ہے کیونکہ اس کی بہت ضرورت پڑنے والی ہے.. ;)

واللہ الموفق
 
Top