کتنے قضیوں کے یوں ہی حل نکلے------- غزل

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
میں نے تو آپ کی طرف نسبت نہیں کی تھی ڈنمارک کو کہا تھا۔روفی بھائی شروع دن سے آپ کو کہہ رہے ہیں۔😂
یاسر بھائی نے پسپائی اختیار کر لی۔ بلکہ اس شعر کا مصداق ہوئے۔

کتنے قضیوں کے یوں ہی حل نکلے
راہ لی اپنی اور چل نکلے 😊
 
میم الف

محفلین
گُل باجی کے بعد آپ کی باری ہے۔ اور گل باجی کو ایسے ہی کھلایا جائے گا جیسے اس نے مجھے ڈنمارک سے قلفی بھیجی ہے۔ کیسے منیب بھائی ؟؟؟

وہی تو کہہ رہا ہوں کہ نہ ہی ڈنک مار باجی کی دعوت ہو سکے گی اور نہ ہی آپ کی باری آئے گی 😊
گل باجی کو ڈنک مار باجی کہیں گے تو کہاں کی قلفی کیسی ٹھنڈ
اب وسعتِ صحرائے یو اے ای میں حسرتِ قلفی و رس ملائی کی جگہ
امید پرسش آبلہ پائی بھی نہ رکھی جائے تو یہی بہتر ہے
(غالبا یہ امید تو ہنوز رکھی جا سکتی ہے لیکن جہاں پانی پت کی لڑائی میں اتنے تیر و تبر چلے وہاں ایک ڈائیلاگ ہمارا بھی سہی)
 
گُلِ یاسمیں

چپکےسے بتا دیجیے کہ آپ مخالف صف میں تو نہیں کھڑےمنیب بھائی
 
میم الف

محفلین
ارے واہ یہ لڑی تو یاسر بھائی کی اپنی ہے۔ ہم ایویں ہی ڈر رہے تھے کہ کہیں بھولے سے میم الف کی لڑی کا حشر نشر نہ ہو جائے
ہمیں اپنی کسی لڑی کے حشر نشر ہونے کا ڈر نہیں
جو جی میں آئے کہا کریں
پانی پت کا میدان سجانا ہو، گپ شپ کرنی ہو، ہماری لڑیاں سب کے لیے حاضر ہیں
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ہمیں اپنی کسی لڑی کے حشر نشر ہونے کا ڈر نہیں
جو جی میں آئے کہا کریں
پانی پت کا میدان سجانا ہو، گپ شپ کرنی ہو، ہماری لڑیاں سب کے لیے حاضر ہیں
اس مراسلہ کا اسکرین شاٹ محفوظ کر لیا ہے تا کہ بوقت ضرورت کام آسکے اعتراضات کی صورت۔ :dancing:
روؤف بھائی میدان جنگ وسیع تر ہوتا جا رہا ہے۔ بلکہ ملتا جا رہا ہے۔
 
Top