کتا ب و سنت ڈاٹ کام کی لائیبریری سے...

عبد المعز

محفلین
فہرست
تحقیق کی وبا
کون سی تحقیق مستحسن ہے
غلط فہمیوں کا اصل سبب
فن تاریخ کی اہمیت اور اس کا درجہ
اسلام میں فن تاریخ کا درجہ
صحابہ اور مشاجرات صحابہ کا مسئلہ
صحابہ کرام کی چند خصوصیات
نصوص قرآن کریم
صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کا خصوصی مقام احادیثہ نبویہ میں
قرآن وسنت میں مقام صحابہ کا خلاصہ
اس پر امت محمدیہ کا اجماع
ایک اشکال وجواب
مشاجرات صحابہ کے معاملہ میں امت کا عقیدہ اور عمل
صحابہ کرام معصوم نہیں مگر مغفو رومقبول ہیں
مستشرقین اور ملحدین کے اعتراضات کا جواب
عین جنگ کے وقت بھی صحابہ کرام کی رعایت حدود
مشاجرات صحابہ اور کتب تاریخ
یہ عقل وانصاف کا فیصلہ ہے یا تحقیق حق سے فرار
درد مندانہ گزارش
 

عبد المعز

محفلین
500 مشہور ضعیف احادیث
فہرست
چند ضروری اصطلاحات
آداب واخلاق سے متعلقہ روایات
زہد سے متعلقہ روایات
اذکار وادعیہ سے متعلقہ روایات
درود سے متعلقہ روایات
گانےبجانے سے متعلقہ روایات
عشق ومحبت سے متعلقہ روایات
حدود وقصاص سے متعلقہ روایات
جہاد وامارت سے متعلقہ روایات
فضائل قرآن سے متعلقہ روایات
فضائل سے متعلقہ متفرق روایات
عر ب وعجم سے متعلقہ روایات
فرشتوں سے متعلقہ روایات
شیاطین سے متعلقہ روایات
جنابت سے متعلقہ روایات
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
حیات الحیوان اردو
مصنف
علامہ کمال الدین الدمیری
مترجم
محمد عباس فتحپوری،محمدعرفان سردھنوی،نثار احمد گونڈوی
ناشر
ادارہ اسلامیات لاہور۔کراچی

TitlePages---Hayaat-ul-Hewaan-1.jpg

تبصرہ
اللہ تعالیٰ نے کائنات میں لاکھوں، کروڑوں مختلف النوع مخلوقات پیدا کی ہیں۔ دنیا میں پائے جانے والے بہت سے خونخوار اور معصوم جانوروں کی تخلیق کی حکمت سے خدا تعالیٰ ہی واقف ہیں البتہ اب اتنا ضرور معلوم ہوا ہے کہ حیوانات کے گوشت کےمخصوص حصے، انسانوں کے کے اعضا کے لیے بھرپور اثر رکھتے ہیں۔ ان کی صحبتیں اور ان کی مجلسیں بھی تاثیر سے خالی نہیں۔ حیوانات کے بارے میں جاننا، پڑھنا ایک دلچسپ مرحلہ ہے جو انسان کو ایک نئے دیس میں لے جاتا ہے۔ صدیوں پہلے علامہ دمیری نے ’حیات الحیوان‘ کے نام سے کتاب لکھی جس میں انہوں نے سیکڑوں جانوروں کا تفصیلی تعارف کرایا۔ اس کتاب کو بہت زیادہ مقبولیت حاصل ہوئی اور اس کے بہت سی زبانوں میں تراجم ہوئے۔ اس کتاب کا اردو قالب اس وقت آپ کے سامنے ہے۔ اس کتاب میں صرف حیوانات پر ہی بحث نہیں ہے اس میں قرآنی آیات اور احادیث پر بھی گفتگو موجود ہے۔ تاریخی واقعات بھی درج ہیں ۔ حلال و حرام کے قصے بھی چھیڑے گئے ہیں اور ضرب الامثال بھی زیر بحث آئی ہیں۔ اس کتاب کو حیوانات کا انسائیکلوپیڈیا کہا جائے تو بے جا نہ ہوگا۔ (ع۔م)
اس کتاب حیات الحیوان اردو جلد1 کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
اس کتاب حیات الحیوان اردو جلد2 کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 

عبد المعز

محفلین
فہرست جلد1
عرض ناشر
فاتحۃ الکتاب
حضرت امام دمیری رحمہ اللہ کے حالات زندگی
ولادت
تعلیم وتدریس
اولاد
تصانیف
باب الالف
باب الباء
باب التاء
باب الثاء
باب الجیم
باب الحاء
فہرست جلد2
باب الخاء
باب الدال
باب الذال
باب الراء
باب الزاء
باب السین
باب الشین
باب الصاد
باب الضاد
باب الطاء
باب الظاء
باب العین
با ب الغین
باب الفاء
باب القاف
باب الکاف
باب اللام
باب المیم
باب النون
باب الہاء
باب الیاء
کتاب حیات الحیوان
 
ساجد بھائی، شمشاد بھائی، ابن سعید بھائی ذرا توجہ فرمائیے، کیا یہ درست ہو رہا ہے؟
برادرم، یوں دھاگوں میں ان لائن ٹیگ کر کے اسٹاف کو متوجہ کرنے کے بجائے رپورٹنگ کا نظام استعمال کریں۔ وہ زیادہ مؤثر، سہل اور پرائیویٹ ہوتا ہے۔ البتہ رپورٹ ٹکٹ پر کوئی ایکشن لیا جائے یا نہیں، اس کا فیصلہ اسٹاف پر چھوڑ دیں۔ :)
 

الف عین

لائبریرین
عزیزم۔ یہ ساری معلومات تو محدث لائبریری میں ہی ہے۔ لیکن آن لائن مطالعے کے لئے بھی آج کل یونی کوڈ کا آپشن نکال دیا ہے انہوں نے، ورنہ میں پہلے کاپی پیسٹ کر کے تحریری فائل بنا سکتا تھا۔ اب یہ بھی ممکن نہیں ہے، اس لئے میں محدث لائبریری سے مایوس ہو چکا ہوں۔ فائل بھی شئر کرنا نہیں چاہتے یہ حضرات۔
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
شان صحابہ رضی اللہ عنہم بزبان مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم
مصنف
ابو حمزہ عبدالخالق صدیقی
ترتیب وتخریج
حافظ حامد محمود الخضری ، حافظ محمد الیاس دانش
ناشر
انصار السنہ پبلیکیشنز لاہور

Shan-e-Sahaba-Ba-Zuba-e-Mustafa.jpg

تبصرہ

صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین وہ نفوس قدسیہ ہیں جنھوں نے حضور نبی کریمﷺ کا دیدار کیا اور دین اسلام کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہ کیا۔ یہی وجہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ان تمام ہسیتوں کو جنت کا تحفہ عنایت کیا۔ دس صحابہ تو ایسے ہیں جن کو دنیا ہی میں زبان نبوتﷺ سے جنت کی ضمانت مل گئی۔ زیر نظر کتاب میں انھی عظیم المرتبت ہستیوں کی سیرت کو قلمبند کیا گیا ہے۔ اس میں خلفائے راشدین، عشرہ مبشرہ، چند دیگر صحابہ، اہل بیت عظام، امہات المؤمنین اور بنات الرسولﷺ کا ذکر خیر شامل ہے۔ ان برگزیدہ ہستیوں کی زندگی کا مطالعہ اس لیے ضروری ہے کہ ہر شخص اپنے آپ کو ان کی سیرت کے قالب میں ڈھالنے کی کوشش کرے۔ (ع۔م)
اس کتاب شان صحابہ رضی اللہ عنہم بزبان مصطفٰی صلی اللہ علیہ وسلم کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 

عبد المعز

محفلین
فہرست
مقدمہ
باب 1۔قرآن حکیم کی نظر میں صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی فضیلت
باب2۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی زبان مبارک سے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی فضیلت
باب3۔صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی فضیلت توراۃ اور انجیل میں
باب4۔صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی آپس میں محبت
باب5۔ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی اہل بیت سے محبت
باب6۔ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سے اہل بیت کی محبت
باب7۔خلفائے راشدین رضی اللہ عنہم کے فضائل ومناقب
باب8۔عشرہ مبشرہ (دس مبشر صحابہ کرام رضی اللہ عنہم)
باب9۔چند جلیل القدر صحابہ کرام رضی اللہ عنہم
باب10۔ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے بارے میں عقیدہ اہل سنت اور مودودی صاحب
باب11۔اہل بیت عظام رضی اللہ عنہم
باب12۔امہات المومنین رضی اللہ عنہن
باب13۔بنات الرسول صلی اللہ علیہ وسلم
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
صحابہ رضی اللہ عنہم اور اہلبیت رضی اللہ عنہم میں یگانگت اور محبتیں
مصنف
ابو مسعود عبدالجبار سلفی
ناشر
مجلس التحقیق الاسلامی،لاہور

Titlepag-6.jpg

تبصرہ
عموماً شیعہ حضرات کی جانب سے اہل سنت پر یہ الزام عائد کیا جاتا ہے کہ وہ اہل بیت کی فضیلت و عظمت کونہیں مانتے۔ اس الزام میں کس حد تک صداقت ہے زیر نظر کتاب میں اس کو واضح کیا گیا ہے۔ مولانا عبدالجار شاکر نے سب سے پہلے اس بات کے ناقابل تردید ثبوت پیش کیے ہیں کہ صحابہ اور اہل بیت کے درمیان خوشگوار تعلقات تھے۔ اسی طرح ناصبیت کیا ہے؟ اور اہل سنت کو ناصبی قرار دینا کہاں تک درست ہے؟ فاضل مؤلف نے اس نکتے پر بھی مدلل گفتگو کی ہے اور بتلایا ہے کہ اہل سنت دیگر صحابہ کرام کی طرح حضرت علی اور حضرت حسین رضی اللہ عنہما اور دیگر اہل بیت کی بھی عزت و تکریم کرتے ہیں اور ان میں سے کسی کی بھی تنقیص کو جائز نہیں سمجھتے۔ (ع۔م)
اس کتاب صحابہ رضی اللہ عنہم اور اہلبیت رضی اللہ عنہم میں یگانگت اور محبتیں کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 

عبد المعز

محفلین
فہرست

پیش لفظ
باب اول۔آل رسول ﷺ اور اصحاب رسول کے فضائل اور ان کی باہمی محبت کی مثالیں
باب دوم۔اصحاب رسول اور اہل بیت کے مابین محبت،اخوت اور یگانگت پر تین استدلال
باب سوم۔اہل السنہ کی نظر میں آل رسول کا مقام اور انکے فضائل
باب چہارم۔امت مسلمہ پر آل رسول ﷺ کے حقوق
باب پنجم۔صحابہ کرام ﷢ سے محبت جزو ایمان ہے
 

موجو

لائبریرین
عبد الجبار شاکر صاحب عظیم آدمی تھے سنا ہے کہ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی بہت بڑی لائبریری ان کے پاس تھی لیکن کتاب پر عبد الجبار سلفی لکھا ہوا ہے جبکہ میرا خیال ہے شاکر صاحب کے نام کے ساتھ ان کی زندگی میں بھی میں نے کبھی سلفی لکھا ہوا نہیں دیکھا مولانا جب فوت ہوئے تو فیصل مسجد کے خطیب تھے۔

عبد المعز بھائی باقی تبصرہ تو کتاب پڑھ کر ہی کروں گا مگر ایک بات ہے
ناصبیت کے خلاف اہلسنت نے جو کام کیا ہے اور اہل تشیع میں سے جن لوگوں نے صحابہ کے حوالے سے اچھی آراء کا اظہار کیا ہے۔
اس کا ذکر بھی اس میں آنا چاہیے تھا میرا خیال ہے پھر یہ زیادہ متوازن کتاب ہوتی۔
 

عبد المعز

محفلین
عبد الجبار شاکر صاحب عظیم آدمی تھے سنا ہے کہ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی بہت بڑی لائبریری ان کے پاس تھی لیکن کتاب پر عبد الجبار سلفی لکھا ہوا ہے جبکہ میرا خیال ہے شاکر صاحب کے نام کے ساتھ ان کی زندگی میں بھی میں نے کبھی سلفی لکھا ہوا نہیں دیکھا مولانا جب فوت ہوئے تو فیصل مسجد کے خطیب تھے۔

عبد المعز بھائی باقی تبصرہ تو کتاب پڑھ کر ہی کروں گا مگر ایک بات ہے
ناصبیت کے خلاف اہلسنت نے جو کام کیا ہے اور اہل تشیع میں سے جن لوگوں نے صحابہ کے حوالے سے اچھی آراء کا اظہار کیا ہے۔
اس کا ذکر بھی اس میں آنا چاہیے تھا میرا خیال ہے پھر یہ زیادہ متوازن کتاب ہوتی۔
شکریہ بھائی جان اپنے قیمتی وقت سے کچھ وقت نکال کر تبصرہ ضرور کیجیے گا ۔شکریہ
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
گستاخان رسول شریعت کی عدالت میں
مصنف
ابوثوبان غلام قادر جیلانی
ناشر
منبر التوحید والسنہ سعودیہ
TitlePages---ghusta_khane_rasool_shariyat_ki_adaalat_me.jpg
http://kitabosunnat.com/kutub-libra...usta-khane-rasool-shariyat-ki-adaalat-me.html
تبصرہ

انبیاء کی جماعت میں سے سب سے زیادہ افضل شخصیت حضرت محمدصلی اللہ علیہ وسلم ہیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی کا تقدس و تفوق ہمیشہ مسلم اور غیر مسلم سب انسانوں کے ہاں مسلمہ رہا ہے۔ بد قسمتی سے دور حاضر میں سیکولر ازم کا بہت زور ہے اس لیے کسی بھی شریعت اور نبوت کااحترام باقی نہیں بچا۔ اس سلسلہ میں اب نعوذ باللہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی گستاخی کرنے میں باک محسوس نہیں کیا جا رہا۔ زیر نظر مختصر سے رسالہ میں ابوثوبان عبدالقادر نے اسی ضمن میں گستاخان رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے دنیوی اور اخروی انجام پر روشنی ڈالی ہے۔ (ع۔م)
اس کتاب گستاخان رسول شریعت کی عدالت میں کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
اذکار نافعہ
مصنف
پروفیسر ڈاکٹر فضل الہیٰ
ناشر
مکتبہ قدوسیہ،لاہور

TitlePages---Azkaar-e-Naafia-1.jpg

تبصرہ

دین اسلام میں ذکر الٰہی کی بہت زیادہ اہمیت و فضیلت ہے۔ ایک حدیث کے مطابق اللہ کے رسولﷺ نے ذکر الٰہی کو سونا چاندی خرچ کرنے حتیٰ کہ جہاد جیسے عمل سے بھی بہتر قرار دیا۔ فی زمانہ دعاؤں اور ذکر و اذکار کی بہت سی مختصر اور مفصل کتب موجود ہیں۔ ان اذکار و دعاؤں کی فضیلت کیا ہے؟ یہی اس کتاب کا موضوع ہے۔ جس میں پروفیسر ڈاکٹر فضل الٰہی نے قرآن کریم کی بعض سورتوں اور آیات، اذان، نماز سے متعلقہ اذکار ، صبح و شام کے بعض اذکار کے فضائل اور مرادیں پوری کرنے والے آٹھ اذکار کا تذکرہ کرتے ہوئے دیگر مواقعوں کے اذکار کی بھی احادیث رسولﷺ کی روشنی میں فضیلت بیان کی ہے۔ کتاب کے آخر میں چند مفید تنبیہات بھی قلمبند کی گئی ہیں۔ (ع۔م)
اس کتاب اذکار نافعہ کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 

عبد المعز

محفلین
فہرست
تمہید
کتاب کی تیاری میں پیش نظر باتیں
کتاب کا خاکہ
شکر ودعا
فضائل ذکر
قرآن کریم اور بعض سورتوں اور آیات کے فضائل
فضائل اذان
اذان سے متعلقہ اذکار کے فضائل
وضو کے بعد پڑھی جانے والی دعا کی فضیلت
مسجد میں داخل ہونے کی دعا کی فضیلت
نماز کے بعض اذکار کی فضیلت
استغفار کے فضائل اور اس کے بعض مخصوص الفاظ
صبح وشام کے بعض اذکار کے فضائل
مرادیں پوری کرانے والے آٹھ اذکار
متفرق اذکار کے فضائل
تنبیہات
فہرست مصادر ومراجع
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
حقوق رحمۃ للعالمین صلی اللہ علیہ وسلم
مصنف
محمد اقبال کیلانی
ناشر
حدیث پبلیکیشنز،لاہور

TitlePages---Haqooq-Rahmatull-Lil-Aalameen.jpg

تبصرہ

حضرت محمدﷺ اللہ تعالیٰ کے بعد کائنات کی سب سے برگزیدہ ہستی ہیں۔ اسی لحاظ سے آپﷺ کے بہت سے حقوق ہیں جن کی ادائیگی امت مسلمہ کے لیے از بس ضروری ہے۔ ان کے بغیر کسی مؤمن کا ایمان کامل نہیں ہو سکتا۔ محترم محمد اقبال کیلانی نے اس ضمن میں امت مسلمہ پر عائد ہونے والے آپﷺ کے دس حقوق کا تذکرہ کیا ہے۔ موصوف کی اس سے قبل متعدد مسائل پر درجنوں کتب طبع ہو کر عوام و خواص سے داد وصول کر چکی ہیں۔ اس کتاب میں بھی انہوں نے سادہ انداز میں حقوق النبیﷺ پر روشنی ڈالی ہے۔ آپﷺ کے جن حقوق کا تذکرہ کیا گیا ہے ان میں آپﷺ پر ایمان لانا، آپﷺ کی اتباع کرنا، محبت کرنااور آپﷺ کا دفاع کرنا جیسے متعدد حقوق شامل ہیں۔ محترم کیلانی صاحب نے ان حقوق کو صرف جمع کرنے پر ہی اکتفا نہیں کیا بلکہ حقوق بیان کرنے کے بعد ان پر تفصیلی بحث و مباحثہ بھی کیا ہے۔کتاب کے شروع میں مختصر انداز میں سیرت رسولﷺ پر روشنی ڈالی گئی ہے اور ’اہل مغرب کا پیغبر اسلام سے تعصب اور ہماری ذمہ داریاں‘ کے عنوان سے ایک تحقیقی مضمون بھی شامل اشاعت ہے۔ (ع۔م
اس کتاب حقوق رحمتہ للعالمین صلی اللہ علیہ وسلم کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 

عبد المعز

محفلین
فہرست
بسم اللہ الرحمن الرحیم
پہلا حق۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لانا
دوسرا حق۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع کرنا
تیسرا حق۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کرنا
چوتھا حق۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا دفاع کرنا
پانچواں حق۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے دین کی نصرت کرنا
چھٹا حق۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا ادب کرنا
ساتواں حق۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر درود شریف بھیجنا
آٹھواں حق۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے دوستوں سے دوستی کرنا
نواں حق۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اہل بیت اور صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سے محبت کرنا
دسواں حق۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے جفا نہ کرنا
آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی توہین کرنے والے کی سزا
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
غیبت کے نقصانات
مصنف
محمد اسلم صدیق
ناشر
مرکز دعوۃ التوحید، اسلام آباد

TitlePages----Geebat-K-Nuqsanat.jpg

تبصرہ

غیبت کی قباحت کا اندازہ اس سے کیجئے کہ اللہ تعالیٰ نے غیبت کو اپنے مردہ بھائی کا گوشت کھانے کے مثل قرار دیا ہے۔ لیکن فی زمانہ ہم دیکھتے ہیں کہ یہ قبیح برائی ہمارے معاشرے کا حصہ بنتی جا رہی ہے۔ غیبت کےموضوع پر مولانا اسلم صدیقی نے زیر نظر مضمون ترتیب دیا ہے جس میں غیبت کا نقصانات پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ (ع۔م)
اس کتاب غیبت کے نقصانات کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 

عبد المعز

محفلین
فہرست
تقدیم
غیبت کا مرض
غیبت کی بنا پر عذاب قبر
غیبت کا معنی
غیبت کی اقسام
غیبت کے اسباب
غیبت سے کیسے نجات حاصل کی جائے؟
غیبت کا کفارہ
غیبت کی سب سے شدید ترین قسم
خیر خواہ دوست
وہ امور جن پر غیبت جائز ہے
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
جنت کا بیان
مصنف
محمد اقبال کیلانی
ناشر
حدیث پبلیکیشنز،لاہور
TitlePages---Jannat-Ka-Bayaan.jpg
http://kitabosunnat.com/kutub-library/article/1-urdu-islami-kutub/2631-jannat-ka-bayaan.html
تبصرہ

یہ دنیا دار الامتحان ہے، موت کے بعد ہر انسان اپنے اعمال کے مطابق یا دوزخ کا ایندھن بن جائے گا یا جنت کے عیش و آرام کا مستحق ٹھہرے گا۔ قرآن مجید اور احادیث نبویہﷺ میں جنت اور جہنم کی بہت تفصیلات بیان ہوئی ہیں۔ جنت کے حصول کے لیے ہمارے اسلاف کیا کیا قربانیاں دیتے رہے یہ تاریخ کا ایک روشن باب ہے۔ زیر نظر کتاب بھی جیسا کہ نام سے ظاہر ہے جنت سے متعلق قرآن و حدیث کی معلومات سے بھرپور ہے۔ کتاب کا مطالعہ اس لیے ضروری ہے کہ ہمارے اندر جنت کی طلب کا معدوم جذبہ پھر سے ہرا بھرا ہو جائے۔ (ع۔م)
اس کتاب جنت کا بیان کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 
Top