کتا ب و سنت ڈاٹ کام کی لائیبریری سے...

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
نماز کے مسائل
مصنف
محمد اقبال کیلانی
ناشر
حدیث پبلیکیشنز،لاہور

تبصرہ
نماز دین اسلام کا اساسی اور بنیادی رکن ہے، اس کی اہمیت کا اندازہ اس سے کیجیے کہ سفر و حضر، حالت جنگ یا حالت امن میں بھی اس کی فرضیت برقرار رہتی ہے۔ پانچوں نمازوں کی ادائیگی جہاں از بس ضروری ہے وہیں نماز پڑھتے وقت اسوہ رسول کو سامنے رکھنا بھی نماز کی قبولیت کی اولین شرط ہے۔ نماز کی فضیلت و اہمیت اور اس کے مسائل پر اب تک مختلف انداز سے بہت سی کتب لکھی جا چکی ہیں زیر تبصرہ کتاب بھی نماز ہی کے موضوع پر ترتیب دی گئی ہے۔ جس میں محترم اقبال کیلانی صاحب نے نصوص کی مدد سے جہاں نماز کی اہمیت اجاگر کی ہے وہیں طہارت، وضو، اذان، جماعت اور مقتدی کے مسائل اپنے مخصوص انداز میں رقم کیے ہیں۔ اس کے علاوہ نماز تہجد، جمعہ، عیدین، خوف، کسوف اور چاشت کے مسائل بھی کتاب کا حصہ ہیں۔ مصنف نے اپنی طرف سے کوشش کی ہے کہ کتاب میں کوئی بھی ضعیف حدیث جگہ نہ پائے۔(ع۔م)
اس کتاب نماز کے مسائل کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 

عبد المعز

محفلین
فہرست
نیت کے مسائل
نماز کی فرضیت
نماز کی فضیلت
نماز کی اہمیت
طہارت کے مسائل
اوقات نماز کے مسائل
نماز کا طریقہ
خواتین کےمسائل
نماز میں جائزامور
سنتوں اور نوافل کے مسائل
نماز جمع کرنے کے مسائل
نماز توبہ کے مسائل
سجدہ شکر
متفرق مسائل
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
نیکیوں کی مالا
مصنف
ابوعبداللہ عادل بن عبداللہ آل حمدان
مترجم
حافظ محمد مصطفیٰ راسخ
نظرثانی
محمد عمران اقبال
ناشر
فلاح مسلم فاؤنڈیشن رائے ونڈ

تبصرہ
دین اسلا م میں نماز کی اہمیت مسلمہ ہے۔ رسول اکرم ﷺ نے نماز کو مؤمن کی معراج اور اپنی آنکھوں کی ٹھنڈک قرار دیا ہے۔ لیکن بدقسمتی ملاحظہ کیجئے کہ ہمارا معاشرہ مجموعی طور پر نماز سے غافل اور اس کا تارک ہو چکا ہے۔ بہت کم لوگ ہیں جو نمازوں کا خصوصی اہتمام کرتے اور اپنے اوقات کار کو اس کے مطابق ترتیب دینے میں کامیاب ہوتے ہیں۔ اہالیان اسلام کو اس فرض کی طرف راغب کرنے والی زیر مطالعہ مختصر سی کتاب ایک گرانقدر کاوش ہے جس میں مؤلف نے انسانی نفسیات کو سامنے رکھتے ہوئے مسنون نماز کے ایک ایک عمل کے لیے زبردست فوائد بتائے ہیں کتاب میں نماز کے لیے گھر سے نکلتے وقت سے نماز سے فراغت کے بعد واپس گھر پہنچنے تک کے فضائل و برکات نہایت سہل انداز میں رقم فرما گئے دئیے ہیں۔ اصل کتاب عربی میں تھی جس کو اردو قالب میں مجلس التحقیق الاسلامی کے سابق رکن قاری محمد مصطفیٰ راسخ نے ڈھالا ہے۔ یہ کتاب اللہ کے فضل سے جہاں بے نمازی حضرات کو نماز کی طرف متوجہ کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی نمازی حضرات کے اندر بھی ایک نیا جذبہ اور ولولہ پیدا کرے گی۔(ع۔م)
اس کتاب نیکیوں کی مالا کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 

عبد المعز

محفلین
فہرست
عرض ناشر
عرض مترجم
مقدمہ
نیکیوں کی مالا
نماز سے پہلے مسجد میں جلدی آ جانا
توجہ سے اذان سننا اور اس کا جواب دینا
اذان کے بعد کی دعائیں
فضائل وضو
وضو کے بعد کی دعائیں
نماز ادا کرنے کا بیان
سنتوں کا بیان
گھر سے نکلتے وقت دو رکعتیں نماز پڑھنا
باوضو ہوکر مسجد میں جانا
افتتاح نماز
فرض نمازوں کی فضیلت کا بیان
نماز کے بعد کی دعائیں
مسجد سے واپسی
نماز تہجد کی فضیلت
خاتمہ
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
مسلمان کا سفر آخرت
مصنف
حکیم محمد صادق سیالکوٹی
ناشر
نعمانی کتب خانہ،لاہور

تبصرہ
دین اسلام میں زندگی اور موت سے متعلقہ تمام معاملات کی رہنمائی فرما دی گئی ہے تاکہ ہر شخص جہاں دنیوی زندگی امن و راحت کے ساتھ گزارے اسی طرح اخروی زندگی میں بھی فوز و فلاح اس کا مقدر ٹھہرے۔ اسی کے پیش نظر مولانا محمد صادق سیالکوٹی نے یہ کتاب ترتیب دی ہے جس میں انسان کے اخروی سفر کے حوالے سے نگارشات پیش کی ہیں تاکہ لوگوں کو بدعات و ضلالتوں سے نکال کر اسوہ رسول کے تابع کیا جا سکے۔ کیونکہ اس وقت معاشرے میں تجہیز و تکفین اور جنازہ و قبور کے حوالہ سے بہت سی بدعات اور من گھڑت قصے مشہور ہیں۔ اس کتاب کے مطالعے سے قارئین ان حقوق سے آگاہ ہوں گے جو زندوں کے ذمہ مردوں کے ہوتے ہیں اور ان کو ادا کر کے خدا کے ہاں سرخرو ہوں گے وہیں سنت رسول کے مطابق تجہیز و تکفین مردوں کی مغفرت اور بخشش کا باعث ہو گی۔ (ع۔م)
اس کتاب مسلمان کا سفر آخرت کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 

عبد المعز

محفلین
فہرست
خطبہ
آغاز سخن
رسول خدا کی مخالفت سے ڈریں
مرو تو مسلمان مرو
مسلمانوں کی خیر خواہی
قرآنی آیات سے دم کرنا سنت ہے
مسلمان کا ہر رنج وغم گناہوں کا کفارہ ہوتا ہے
مومن کی مثال کھیتی کے مانند ہے
بیماری سے مرنا اچانک موت سے بہتر ہے
موت لذتوں کو مٹانے والی ہے
رحمت عالم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے آپ کا بیٹا فوت ہوگیا
قیامت کے روز نوحہ گر عورت کی سزا
مسنون کفن
عورتیں جنازے کے ساتھ نہ جائیں
نمازہ جنازہ
جنازے کا حشر
مومن کی روح آسانی سے نکلتی ہے
کھانے پر ختم پڑھنا
عورتوں کےلیے قبروں کی زیارت منع ہے
قبروں پر مسجدیں نہ بناؤ
زیارت قبور کی دعائیں
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
فرشتوں کا درود پانے والے اور لعنت پانے والے
مصنف
پروفیسر ڈاکٹر فضل الہی
ناشر
مکتبہ قدوسیہ،لاہور

تبصرہ
اللہ تعالیٰ کے کچھ خوش نصیب بندے ایسے ہیں جو ایسے اعمال سرانجام دیتے ہیں جن کی وجہ سے اللہ تعالیٰ کے فرشتے ان پر درود بھیجتے ہیں اور درود کا مطلب علمائے کرام نے انسان کے لیے فرشتوں کو دعا و استغفار کرنا بتلایا ہے۔ اور کچھ بدقسمت ایسے ہیں جو ایسے کاموں میں بدمست رہتے ہیں جو اللہ اور اس کے فرشتوں کی لعنت کا موجب بنتے ہیں۔ قرآن وسنت میں ایسے اعمال کی بالتفصیل بیان کردیا گیا ہے۔ ڈاکٹر فضل الہٰی نے زیر تبصرہ کتاب میں قرآن وحدیث کی نصوص سے ایسے ہی خوش قسمت اور بدقسمت لوگوں کی فہرست مرتب کی ہے۔ مولانا نے احادیث شریفہ کو ان کے اصلی مراجع سے نقل کیا ہے۔ صحیحین کے علاوہ دیگر کتب حدیث سے منقولہ احادیث سے متعلق علمائے امت کے اقوال ذکر کیے گئے ہیں۔ آیات کریمہ اور احادیث مبارکہ سے استدلال کرتے وقت مفسرین اور محدثین کی تفاسیر اور شروح سے مقدور بھر استفادہ کیا گیا ہے۔ کتاب کا مطالعہ اس لیے ضروری ہے کہ ہم اپنے آپ کا جائزہ لیں کہ ہمارا شمار کس فہرست میں ہوتا ہے۔ اور اگر اس سلسلہ میں کوئی کمی کوتاہی موجود ہے تو اس کو دور کرتے ہوئے اپنے آپ کو فرشتوں کے درود کے مستحق بنانے کی کوشش کریں۔ (ع۔ م)
اس کتاب فرشتوں کا درود پانے والے اور لعنت پانے والے کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 

عبد المعز

محفلین
فہرست
فرشتوں کی دعا کی اہمیت
اللہ تعالیٰ او رفرشتوں کے دروو سے مراد
اللہ تعالیٰ اور فرشتوں کی لعنت کا معنی
کتاب کی تیاری میں پیش نظر باتیں
کتاب کا خاکہ
شکر ودعا
فرشتوں کے درود اور دعاسے فیض یا ب ہونے والے خوش نصیب
نماز کی حالت میں بیٹھنے والے پر فرشتوں کا درود
صفوں کو ملانے والوں پر فرشتوں کا درود
قرآن کریم ختم کرنےوالے پر فرشتوں کا درود
سحری تناول کرنے والے پر فرشتوں کا درود
لوگوں کو خیر کی بات سنانے والے پر فرشتوں کا درود
فرشتوں کی لعنت اور بدعا حاصل کرنے والے بد نصیب لوگ
اہل مدینہ پر ظلم کرنے اور انہیں خوف زدہ کرنے والوں پر فرشتوں کی لعنت
مسلمان کے عہد کو توڑنے والے پر فرشتوں کی لعنت
شوہر کے بستر سے دور رہنے والی عورت پر فرشتوں کی لعنت
حالت کفر میں مرنے والوں پر فرشتوں کی لعنت
خاتمہ
فہرست مصادر ومراجع
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
غزوہ بدر
مصنف
محمد احمد باشمیل
مترجم
اختر فتح پوری
ناشر
نفیس اکیڈمی کراچی

تبصرہ
ہجرت کے بعد مسلمانوں کا سب سے پہلا غزوہ بدر کےمقام پر لڑی جانےوالی جنگ ہے۔ اس معرکہ میں کفار مکہ کی تعداد ایک ہزار سے زائد تھی اور ان کا پورا سراپا لوہے کے ہتھیاروں سے آراستہ تھا ۔ جبکہ مسلمانوں کی تعداد صرف 313 تھی، ان کے ہتھیار ٹوٹے ہوئے اور ان کی تلواریں کند تھیں۔ لیکن پھر بھی مسلمانوں نے اللہ تعالیٰ کی مدد اور توحید کے سچے جذبے کے ساتھ دشمنان اسلام پر فتح پائی۔ زیر مطالعہ کتاب میں محترم احمد باشمیل نے اسی غزوہ کو ایک منفرد انداز میں صفحات پر بکھیر دیا ہے۔ اس سے نہ صرف غزوہ بدر کی تمام جزئیات سامنے آگئی ہیں بلکہ اس وقت کے مسلمانوں کا جذبہ جہاد اور جوش ایمانی کا بھی بھرپور اندازہ ہو جاتا ہے۔ کتاب کا سلیس اردو ترجمہ مولانا اختر فتح پوری نے کیا ہے۔(ع۔ م)
اس کتاب غزوہ بدر کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 

عبد المعز

محفلین
فہرست
عرض ناشر
جنگ بدر میں اسلام کی فتح
مکہ کی پارلیمنٹ کا اجتماع
حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور انصار کی پہلی ملاقات
معاہدہ عقبہ کے بہادروں کی تعداد
مدینہ کا تاریخی دن
جدید معاشرہ
مسجد نبوی کی تعمیر
مکی فوج کا مارچ
دشمن کی فوج میں جاسوسی
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم معرکہ میں
معرکہ میں فریقین کے مقتولین
جنگ کےمجرمین
آخری فیصلہ
مکہ شکست کے بعد
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے قتل کی سازش
فتح کی ظاہری اسباب
خاتمہ او رامید
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
رسائل بہاولپوری
مصنف
پروفیسر حافظ عبداللہ بہاولپوری
ناشر
مکتبہ اسلامیہ،لاہور

تبصرہ
مولانا عبداللہ بہاولپوری کا شمار مسلک اہل حدیث کے نامور خطبا اور واعظین میں ہوتا ہے۔ آپ نے اپنی زندگی کو سلف صالحین کے ساتھ تمسک اور اس کے پرچار کے لیے وقف کر دیا۔ مسلک اہل حدیث کی حقانیت ثابت کرنے کے حوالے ان کی بے شمار خدمات ہیں۔ آپ ایک صاحب ورع و تقوی شخصیت اور درد دل رکھنے والے انسان تھے۔ مولانا نے اپنی زندگی میں مختلف رسائل و مضامین لکھے۔ انہی رسائل کو افادہ عام کے لیے یکجا کتابی شکل میں پیش کیا گیا ہے۔ جس میں رفع الیدین، قربانی، روزہ اور تراویح کے مسائل کے علاوہ تقلید کے نتائج کے حوالے سے خصوصی مضمون شامل کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ جمہوریت کے حوالے سے اپنی نگارشات پیش کرتے ہوئے اہل حدیث حضرات کے نام بھی بہت سارے رسائل لکھ کر ان کو دعوت فکر و عمل دی ہے جس سے اہل حدیث عاری ہوتے چلے جا رہے ہیں۔ (ع۔م)
اس کتاب رسائل بہاولپوری کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 

عبد المعز

محفلین
فہرست
عرض ناشر
کچھ کتاب کے بارے میں
کچھ مصنف کے بارے میں
بہاول پور اداس ہے
پروفیسر حافظ عبداللہ بہاولپوری
پروفیسر حافظ عبداللہ بہاولپوری کی یاد میں(نظم)
اصلی اہل سنت
ہم نماز میں رفع الیدین کیوں کرتے ہیں؟
مسنون تراویح
نماز عید اور مسائل قربانی
تقلید کے خوفناک نتائج
مسئلہ رفع الیدین
الاستفتاء
مولوی بشیر احمد قادری کے آمدہ خط کا جواب
اویسی صاحب مسجد سیرانی کے نام
اہل سنت کی دعوت
اہل سنت کا امتحان
جمہوریت اسلامی کیسے؟
جمہوریت اسلامی کی نظر میں
اسلام اور جمہوریت میں فرق
مفتی محمود اور اتحادیوں کےنام
صدر پاکستان سے اسلامیان پاکستان کا مطالبہ
دعوت حق واتحاد
ہر اہل حدیث کے نام
جماعت المسلمین پر ایک نظر
رکوع کے بعد ہاتھ باندھنا
مولانا حق نواز جھنگوی کے آمدہ خط کا جواب
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
قرآن کی عظمتیں اور اس کے معجزے
مصنف
محمود بن احمد الدوسری
مترجم
پروفیسر حافظ عبدالرحمن ناصر
ناشر
مکتبہ دارالسلام،لاہور

تبصرہ
قرآن کریم اللہ تعالیٰ کا معجز کلام ہے جس کا ایک ایک لفظ فصاحت و بلاغت کا آئینہ دار ہے۔ قرآن کریم کا بے تکلف طرز تخاطب انسان کے عقل و شعور کو جھنجوڑتا اور اللہ تعالیٰ کی بندگی پر آمادہ کرتا ہے۔ اس وقت امت مسلمہ کے گوناگوں کا مسائل کی بنیادی وجہ قرآن کریم کے ساتھ اس وابستگی کا ختم ہونا ہے جو کبھی مسلمانوں کا خاصہ ہوا کرتا تھا۔ ہمارے گھروں میں قرآن مجید تو موجود ہیں لیکن ان کو کھولنے کی زحمت کرنا ایک مشکل امر بن چکا ہے۔ زیر نظر کتاب مسلمانوں کے دل میں قرآن کریم کی عظمت کا چراغ روشن کرنے کے لیے تصنیف کی گئی ہے تاکہ بھولا بھٹکا راہی صراط مستقیم کا مسافر بن جائے۔ مصنف نے سب سے پہلے قرآن کی عظمت کے دلائل پیش کیے ہیں اور قرآن کا تعارف قرآن ہی کی آیات مقدسہ سے کرایا ہے اس کے بعد دلائل و براہین کی روشنی میں یہ حقیقت اجاگر کی ہے کہ قرآن کریم قیامت تک کے لیے زندگی کے ہر تقاضے کا جواب دینے کے جوہر سے آراستہ ہے۔ کتاب کے آخر میں بے خبر انسانوں کو حق کی طرف دعوت دی گئی ہے۔ کتاب اصل میں عربی میں تھی جس کے مصنف محمود بن احمد الدوسری ہیں۔ کتاب کے سلیس اور رواں ترجمے کے فرائض پروفیسر حافظ عبدالرحمٰن ناصر نے انجام دئیے ہیں۔ قرآن کریم کی عظمت سے متعلقہ جس قدر مواد قرآنی آیات اور احادیث و آثار سے میسر ہوا ہے مصنف نے کامل محنت کے ساتھ اس کو جمع کر دیا ہے۔ (ع۔م)
اس کتاب قرآن کی عظمتیں اورا سکے معجزے کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 

عبد المعز

محفلین
فہرست
عرض ناشر
ابتدائیہ
مقدمہ
عظمت قرآن
طریقہ بحث
باب اول۔قرآن کریم کا تعارف اور اس کی عظمت کے عقلی ونفلی دلائل
قرآن کریم کا تعارف
عظمت قرآن ،کلام الہیٰ کی روشنی میں
عظمت قرآن کے عملی مظاہر
عظمت قرآن،مستشرقین کی نظر میں
قرآن کے اسماء وصفات کی عظمت
باب دوم۔شریعت وقانون سازی ،قصص وواقعات اور مقاصد جلیلہ کے سلسلہ میں قرآن کی عظمت
قرآنی مقاصد جلیلہ
قرآنی شریعت اور قانون سازی کی عظمت
قرآنی قصص وواقعات کی عظمت
باب سوم۔قرآن کریم کی تاثیر اور اس کے ذریعے دعوت دینے کی اہمیت
قرآن کے ذریعے دعوت دینے کی اہمیت
قرآن کے ساتھ دعوت دینے کا عملی نفاذ
معروف نو مسلم سکالرز کے قبول اسلام میں قرآن کریم کا کردار
باب چہارم۔قرآن کریم کی عظمت ورفعت کا تذکرہ
اللہ تعالیٰ کا نازل کردہ کلام
عرب کے لیے بالخصوص اور پوری امت کے لیے بالعموم نعمت عظمیٰ
قرآن کریم ہر چیز کا بیان ہے
قرآن کریم نور ہے
باب پنجم۔قرآن کریم کے فضائل وبرکات کا تذکرہ
قرآن کریم کی سماعت کے فضائل
قرآن کریم سیکھنے اور سکھانے کے فضائل
تلاوت قرآن کریم کے فضائل
حفظ قرآن کریم کےفضائل
قرآن کریم پر عمل کرنے کے فضائل وبرکات
باب ششم۔مسلمانوں پر قرآن کریم کے حقوق
قرآن کریم پر ایمان لانا
قرآن کریم کی حفاظت کا اہتمام کرنا
قرآن کریم کی تلاوت کرنا
قرآن کریم پر عمل کرنا
قرآن کریم کے آداب
قرآن کریم کی دعوت اور اس کی تبلیغ
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
برزخی زندگی اور قبر کے عذاب وآرام کے مسائل
مصنف
الشیخ خالد بن عبدالرحمن الشایع
مترجم
محمد عرفان، محمد عمر مدنی
ناشر
نا معلوم

تبصرہ
اللہ تعالیٰ نے کائنات کے نظام کو چلانے کے لیے اس کے انتہائی اہم کردار انسان کو وجود بخشا حضرت انسان کو مٹی سے پیدا کیاگیا ہے ۔ انسان اپنی تخلیق کے مختلف مراحل سے گزر کر اپنے آخری منزل تک پہنچتا ہے۔انسان جب فقط روح کی شکل میں تھا تو عدم میں تھا روح کے اس مقام کو عالم ارواح کہتے ہیں او رجب اس روح کو وجود بخشا گیا اس کو دنیا میں بھیج دیا گیا اس کے اس ٹھکانےکو عالم دنیا اور اسی طرح اس کے مرنے کے بعد قیامت تک کے لیے جس مقام پر اس کی روح کو ٹھہرایا جاتا ہے اسے عالم برزخ کہتے ہیں اس کے بعد قیامت قائم ہوگی اور لوگوں کو ان کی دائمی زندگی سے ہمکنار کیا جائے گا۔مرنے کے بعد کے حالات جو مابعد الطبیعات میں آتے ہیں کو اسلام نے بڑے واضح انداز میں پیش کردیا ہے۔ کہ مرنے کے بعد اس کا قیامت تک کے لیے مسکن قبر ہے اور برزخی زندگی میں قبر میں اس کے ساتھ کیا احوال پیش آتے ہیں۔ انسان کے اعمال کی جزا و سزا کا پہلا مقام قبر ہی ہے کہ جس میں وہ منکر نکیر کے سوالوں کے جواب دے کر اگلے مراحل سے گزرتا ہے۔زیر نظر کتاب میں کافر و مومن کی روح نکلنے سے لے کر قبر کے عذاب و عتاب کے تمام مراحل کو قرآن و حدیث سے واضح کردیا گیا ہے اور واعظانہ انداز میں انذرانہ اسلوب اختیار کیا گیا ہے کتاب میں برزخی احوال حدیثوں میں مذکور عبرتناک واقعات و امثال سے مزین کر دیا گیا ہے۔ جنت کی امید اور جہنم سے بچنے کی تڑپ رکھنے والے ہرانسان کو اس کتاب کا ضرور مطالعہ کرنا چاہیے۔(ک۔ط)
اس کتاب برزخی زندگی اور قبر کے عذاب وآرام کے مسائل کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 

عبد المعز

محفلین
فہرست
مقدمہ
مومن روح کا عالم برزخ کا سفر
بری روح کا سفر عالم برزخ
قبر کا عذاب او رنعمتیں
عذاب قبر کے متعلق قرآنی دلائل
قبر میں عذاب وآرام کے متعلق ائمہ کے چند اقوال
قبر والوں کے چند حالات
عذاب قبر کے اسباب
عذاب قبر سے نجات کے اسباب
برزخی زندگی کے متعلق چند مسائل
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
شمع رسالت صلی اللہ علیہ وسلم کے تیس پروانے
مصنف
طالب ہاشمی
ناشر
البدر پبلیکیشنز لاہور

تبصرہ
محترم طالب الہاشمی صاحب اب تک صحابہ کرام اور دیگر شخصیات کے حالات زندگی پر بہت کچھ لکھ چکے ہیں۔ ان کی درجن بھر سے زائد کتب کتاب و سنت ڈاٹ کام پر پیش کی جا چکی ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب ’شمع رسالت کے تیس پروانے‘ بھی اسی سلسلہ کی ایک اہم کتاب ہے جس میں محترم مصنف نے 30 صحابہ کرام کے حالات کو بیانیہ انداز میں پیش کیا ہے۔ اس کتاب میں جو حالات زندگی پیش کیے گئے ہیں ان میں سے بیشتر مضامین مختلف رسائل و جرائد میں شائع ہو چکے ہیں۔ ان کی افادیت کے پیش نظر انھیں استفادہ خواص و عوام کے لیے پیش کیا جا رہا ہے۔ مصنف نے کتاب میں سادہ اور عام فہم زبان استعمال کی ہے اور ان کا اسلوب نگارش نہایت دلچسپ ہے۔ ان نفوس قدسیہ کے حالات زندگی پڑھنے سے اندازہ ہوتا ہے کہ شان استقامت و عزیمت کیا ہے۔ قارئین یقیناً ان مردان حق کے تذکرے پڑ ھ کر ایمان کی تازگی محسوس کریں گے اور ان نفوس قدسیہ کے نقش قدم پر چلنے کی توفیق نصیب ہو گی۔ (ع۔م)
اس کتاب شمع رسالت صلی اللہ علیہ وسلم کے تیس پروانے کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 

عبد المعز

محفلین
فہرست
مقدمہ
پیش لفظ
حضرت زید رضی اللہ عنہ بن حارثہ
حضرت زبیر رضی اللہ عنہ بن العوام
حضرت مقداد رضی اللہ عنہ بن عمرو
حضرت مصعب رضی اللہ عنہ بن عمیر
حضرت ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ
حضرت سلمان الخیر فارسی رضی اللہ عنہ
حضرت ابن ام عبد
حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ بن الیمان رضی اللہ عنہ
حضرت خباب رضی اللہ عنہ بن الارت
حضرت عتبہ رضی اللہ عنہ بن غزوان
حضرت عثمان رضی اللہ عنہ بن مظعون
حضرت صہیب رضی اللہ عنہ رومی
حضرت ابوعبداللہ سالم رضی اللہ عنہ
حضرت طفیل ذوالنور رضی اللہ عنہ
حضرت سعد رضی اللہ عنہ بن معاذ
حضرت ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ
حضرت خبیب انصاری رضی اللہ عنہ
حضرت اسید رضی اللہ عنہ بن حضیر اشبلی
حضرت مثنی رضی اللہ عنہ بن حارثہ
حضرت ضرار رضی اللہ عنہ بن ازوراسدی
حضرت عدی رضی اللہ عنہ بن حاتم طائی
حضرت جریر رضی اللہ عنہ بن عبداللہ الجبلی
حضرت صحر رضی اللہ عنہ بن حرب
حضرت سعید رضی اللہ عنہ بن عامر
حضرت سہیل رضی اللہ عنہ بن عمرو
حضرت ثابت رضی اللہ عنہ بن قیس
حضرت عمیر رضی اللہ عنہ بن سعد
حضرت عمر و رضی اللہ عنہ بن امیہ ضمری
حضرت ابوطلحہ زید رضی اللہ عنہ بن سہل انصاری
حضرت ابوقتادہ حارث رضی اللہ عنہ بن ربعی
کتابیات
 
Top