کتا ب و سنت ڈاٹ کام کی لائیبریری سے...

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
اولاد اور والدین کی کتاب
مصنف
حافظ عمران ایوب لاہوری
ترتیب وتخریج
ناصر الدین البانی
ناشر
فقہ الحدیث پبلیکیشنز

تبصرہ
اللہ تعالیٰ نے اولاد و والدین کے حقوق و فرائض الگ الگ متعین فرما دئیے ہیں۔ جن کو پیش نظر رکھا جائے تو گھرانہ امن و سکون اور راحت و آرام کا گہوارہ بن جاتا ہے۔ پیش نظر کتاب میں حافظ عمران ایوب لاہوری نے اولاد و والدین کے موضوع پر تفصیلاً نگارشات پیش کرتے ہوئے دونوں کے حقوق و فرائض کا بھی تذکرہ کیا ہے۔ اولاد کی طلب اور دعا سے لے کر ان کے حصول پر اظہار تشکر اور پھر ما بعد کی تمام منزلوں یعنی تسمیہ، گھٹی، عقیقہ، رضاعت، تعلیم وتربیت اور اخلاق و کردار کی آبیاری تک کے تمام مراحل کو صحیح احادیث کی روشنی میں اجاگرکیا گیا ہے۔ ہمارے معاشرے میں یتیم بچوں کو وہ حق نہیں دیا جاتا جس کے مستحق ہیں اس سلسلہ میں فاضل مصنف نے قرآن و سنت کی اہم ہدایات کو رقم کر دیا ہے۔ محترم عمران صاحب نے کتاب کو مستند حوالوں سے مزین فرمایا ہے۔ مختلف مسائل سے متعلقہ عرب و عجم کے قدیم و جدید مفتیان کے فتاوی جات بھی رقم کر دئیے گئے ہیں۔ یہ کتاب ہر شخص کے لیے لائق مطالعہ اور ہر گھر کی ضرورت ہے۔(ع۔م)
اس کتاب اولاد اور والدین کی کتاب کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 

عبد المعز

محفلین
فہرست
چند ضروری اصطلاحات بترتیب حروف تہجی
اولاد طلب کرنے کے بیان
حمل کا بیان
ولادت کا بیان
بیٹوں کی ولادت کا بیان
بیٹیوں کی ولادت کا بیان
بچے کو گھٹی دینے کا بیان
بچے کا نام رکھنے کا بیان
بچے کے ختنے کا بیان
عقیقہ کا بیان
بچوں سے متعلقہ مسائل کا بیان
نسب کا بیان
بچوں کو دودھ پلانے کا بیان
بچوں کی پرورش کا بیان
بچوں کی تربیت کا بیان
یتیم کے احکام کا بیان
والدین کے حقوق کا بیان
اولاد کی وفات پر صبر کا بیان
فوت شدگان کو ثواب پہنچانے کا بیان
متفرق مسائل کا بیان
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
بچے کی تربیت اسلامی تعلیمات کی روشنی میں
مصنف
ڈاکٹر ام کلثوم
ناشر
دعوۃ اکیڈمی بین الاقوامی یونیورسٹی اسلام آباد

تبصرہ
دین اسلام میں بچوں کی تربیت اور نگہداشت کو بہت اہمیت دی گئی ہے اور نبی کریمﷺ نے بچوں کو جنت کے پھول قرار دیا۔ بچے پر اثر انداز ہونے والے تین عوامل ہیں: گھر، مدرسہ اور معاشرہ۔ بچے کی زندگی پر سب سے زیادہ اثرات اس کے گھر کے ماحول کے ہوتے ہیں ماں کی گود بچے کی پہلی تربیت گاہ ہے اس لیے ماں کی بچے کی تربیت میں خاصا محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ زیر نظرکتاب میں مصنفہ ڈاکٹر ام کلثوم نے تربیت اولاد میں والدین کے کردار کواجاگر کیا ہے۔ انہوں نے نہایت عرق ریزی کے ساتھ بچوں کی تربیت کے ذیل میں قرآن و سنت کی تعلیمات کو بہت خوبصورت انداز میں جمع کر دیا ہے۔ (ع۔م)
اس کتاب بچے کی تربیت اسلامی تعلیمات کی روشنی میں کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 

عبد المعز

محفلین
فہرست
ابتدائیہ
تعارف
تربیت اولاد کی ابتداء
تربیت کے ذرائع
تربیت کے چند بنیادی اصول
بچے کے حقوق
بچوں کی زندگی کے اہم ادوار
بچوں کی غذائی ضروریات
بچوں کی صحت کے اہم مسائل
صحت وصفائی
بچوں کی تعلیم
نضم وضبط
تربیت کی اہم ضروریات
حسن اخلاق کی تعلیم
دعا
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
آپکو شادی مبارک ہو
مصنف
محترمہ ام منیب
مترجم
ڈاکٹر سہیل حسن
ناشر
نا معلوم

تبصرہ
زیر تبصرہ کتاب زندگی کے اہم ترین گوشے شادی سے متعلق ترتیب دی گئی ہے۔ محترمہ ام منیب نے نہایت سادہ انداز میں منگنی ، نکاح و رخصتی کے تمام تر معاملات کا کتاب و سنت کی روشنی میں جائزہ پیش کیا ہے۔ انہوں نے نکاح کی شرائط کا تذکرہ کرتے ہوئے نکاح میں کی جانے والی بعض رسومات بد کا شدو مد کے ساتھ رد کیا ہے۔ کچھ صفحات مثالی گھرانے کی صفات کے لیے مختص ہیں۔ اس کے علاوہ طلاق کے بعض مسائل پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے۔(ع۔م)
اس کتاب آپکو شادی مبارک ہو کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 

عبد المعز

محفلین
فہرست
زندگی کا اہم گوشہ
حسن معاشرت
اظہار تشکر
خرف آغاز
نکاح دنیا کا حسین ترین بندھن
نکاح کی حکمت اور فضیلت
نکاح کی شرائط
ملے دل سے دل زندگی مسکرا دی
عہدو پیمان
بہترین جہیز
مبارک ہو دولہا میاں کو یہ شادی
نرم خو شوہر بنیئے
مثالی گھرانہ
شادی کا قیمتی بندھن مشکل میں
اگر جدائی کے بغیر چارہ نہ ہو
بیٹی کے نام ماں کا پیغام
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
برج اور ستارے حقیقت کیا ہے؟
مصنف
اکٹر محمد سلیم
ناشر
مکتبہ قدوسیہ،لاہور

تبصرہ
ڈیلی اخبارات اور ہفتہ وار رسائل میں یہ جملے جلی حروف میں لکھے دکھائی دیتے ہیں کہ ’آپ کا دن کیسا رہے گا‘ ’آپ کا ہفتہ کیسا رہے گا‘ اور بہت سے لوگ یہ سوال کرتے نظر آتے ہیں ’آپ کا سٹار کون سا ہے؟‘ تاریخ پیدائش یا نام کے پہلے حرف سے بارہ برجوں: حمل، ثور، جوزا، سرطان، اسد، سنبلہ، میزان، عقرب، قوس، جدی اور حوت کا تعین کا جاتا ہے۔ ان ستاروں میں کس حد تک حقیقت ہے اور کیا یہ انسانی زندگی پر اثر انداز ہوتے ہیں یا یہ سب جھوٹ اور فریب ہے؟ زیر نظر کتاب میں اسی چیز کا حقائق کی روشنی میں جائزہ پیش کیا گیا ہے۔ مصنف نے نجوم پرستی کی تخیلاتی تاریخ کو آسان انداز میں تفصیل کے ساتھ بیان کر دیا ہے۔ یقیناً یہ کتاب ستاروں کے حوالے سے انسانی تخیلات کی رہنمائی میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔ (ع۔ م)
اس کتاب برج اور ستارے حقیقت کیا ہے؟ کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 

عبد المعز

محفلین
فہرست
مقدمہ
کیا پیش گوئی کرنا یا کروانا حرام ہے؟
برج
برج کیسے بنتے ہیں
برج اسد اور م سے محمد صلی اللہ علیہ وسلم
برج اسد اور اسلام کا مذاق
برج او رمزاج
آپ کا برج کونسا ہے
علم نجوم حقیقت یا دھوکہ
علم نجوم کی قسمیں
حکمران (حاکم )سیارے
ستاروں کی عبادت
علم نجوم کی تاریخ
سورج کی عبادت
یہ مشکلیں اور مصیبتیں
قوموں کے زوال اور تباہی کی وجوہات
آیات کی ہنسی اڑانے سے
سکون کیسے نصیب ہوتا ہے؟
حروف کی گروپ بندی
حروف کی عددی قیمت
علم رمل
علم نجوم اور طاغوت کی چند شکلیں
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
موسوعہ فقہیہ
مصنف
وزارت اوقاف واسلامی امور کویت
مترجم
اسلامی فقہ اکیڈمی انڈیا
ناشر
جینوین پبلیکیشنز اینڈ میڈیا انڈیا

تبصرہ
عصر حاضر علمی انقلاب کا دور کہلاتا ہے جس میں علوم و فنون کی ترقی کے ساتھ ساتھ علمی استفادہ کو آسان سے آسان تر بنانے کی کوششیں جاری ہیں اور اس سلسلہ میں مختلف اسلوب اختیارکیے جا رہے ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب ’موسوعۃ فقہیہ‘ میں موسوعاتی یا انسائیکلوپیڈیائی اسلوب اختیار کیا گیا ہے جس میں حروف تہجی کی ترتیب کے ساتھ آسان زبان و اسلوب میں مسائل و معلومات یکجا کر دی جاتی ہیں، جس کی وجہ سے عام اہل علم کے لیے بھی مطلوبہ معلومات تک رسائی اور استفادہ آسان ہو جاتا ہے۔ اس موسوعہ میں تیرہویں صدی ہجری تک کے فقہ اسلامی کے ذخیرہ کو جدید اسلوب میں پیش کیا گیا ہے اور چاروں مشہور فقہی مسالک کے مسائل و دلائل کو جمع کرنے کی کامیاب کوشش کی گئی ہے۔ ہر مسلک کے دلائل موسوعہ میں شامل کیے گئے ہیں، موازنہ اور ترجیح کی کوشش نہیں کی گئی ہے، دلائل کے حوالہ جات ہر صفحہ پر درج کیے گئے ہیں اور احادیث کی تخریج کا بھی خصوصی اہتمام کیا گیا ہے۔ موسوعہ کی ہر جلد کے آخر میں سوانحی ضمیمہ شامل کیا گیا ہے جس میں اس جلد میں مذکور فقہا کے مختصر سوانحی خاکے مع حوالہ جات درج کیے گئے ہیں۔ اسی مہتم بالشان موسوعہ کا اردو ترجمہ وزارت اوقاف و اسلامی امور کویت اور اسلامی فقہ اکیڈمی (انڈیا)کے تعاون سے اس وقت آپ کے سامنے ہے۔ ترجمہ نہایت اعلیٰ معیار کا ہے، ترجمہ کے لیے ہندوستان بھر کے ممتاز علماکی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔ ترجمہ ہونے کے بعد اس سلسلہ میں ممتاز ماہرین سے نظر ثانی کرائی گئی ہے۔ پھر یہیں پر بس نہیں کویت کی وزارت اوقاف و اسلامی امور نے ترجمہ کے بارے میں مزید اطمینان حاصل کرنے کے لیے مستقل ایک نظر ثانی کمیٹی کویت میں تشکیل دی۔ موسوعہ فقہیہ کے اردو ترجمہ کے اس منصوبہ سے جہاں ایک طرف جدید اور سہل اسلوب میں اسلامی فقہ و قانون کے مکمل سرمایہ سے اردو خواں طبقہ کےلیے استفادہ ممکن ہو سکے گا اور ماہرین قانون کے لیے یہ موسوعہ ایک قیمتی تحفہ ثابت ہوگا وہیں دوسری طرف اس کے ذریعہ باصلاحیت علما اور نئی نسل کی ابھرتی ہوئی خفیہ صلاحیتوں سے روشناس و مستفید ہونے کا موقع بھی ملے گا۔ (ع۔م)
اس کتاب موسوعہ فقہیہ جلد1 کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
اس کتاب موسوعہ فقہیہ جلد2 کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
اس کتاب موسوعہ فقہیہ جلد3 کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
اس کتاب موسوعہ فقہیہ جلد4 کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
اس کتاب موسوعہ فقہیہ جلد5 کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
اس کتاب موسوعہ فقہیہ جلد6 کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
اس کتاب موسوعہ فقہیہ جلد7 کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
اس کتاب موسوعہ فقہیہ جلد8 کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
اس کتاب موسوعہ فقہیہ جلد9 کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
اس کتاب موسوعہ فقہیہ جلد10 کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
اس کتاب موسوعہ فقہیہ جلد11 کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
اس کتاب موسوعہ فقہیہ جلد12 کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
ہدیۃ العروس
حافظ مبشر حسین لاہوری
ناشر
نعمانی کتب خانہ،لاہور

تبصرہ
ازدواجی و خانگی معاملات سے متعلق اردو و عربی میں بہت سی کتب تالیف کی جا چکی ہیں۔ اس ضمن میں اردو میں جو کتب لکھی گئی ہیں ان میں سے کچھ اپنے مواد کے اعتبار سے قابل داد ہیں جبکہ بہت سی کتب ایسی بھی ہیں جو بے سروپا باتوں اور من گھڑت واقعات سے بھری ہوئی ہیں۔ ازدواجی زندگی کے معاملات و مسائل پر مولانا مبشر حسین لاہوری نے زیر نظر کتاب ’ہدیۃ العروس‘ ترتیب دی ہے، جو اپنے موضوع پر نہایت جامع کتاب ہے۔ اس میں شادی کی ضرورت واہمیت اور انتخاب رشتہ سے لے کر دعوت ولیمہ تک، ازدواجی احکام ومسائل سے لے کر نومولود اور سسرال کے حقوق و فرائض تک، شادی بیاہ کے اسلامی اورغیر اسلامی طور طریقوں سے لے کر تعدد ازواج اور ضبط ولادت تک جملہ مسائل و احکام کا احاطہ کیا گیا ہے۔ اسی طرح میاں بیوی اور خواتین کے خاص مسائل کے حوالے سے بھی ضروری مباحث کو خوبصورت انداز میں جمع کر دیا گیا ہے۔ مختصر یہ کہ شادی بیاہ سے پہلے کی ضروری معلومات اور شادی کے بعد ازدواجی زندگی کو خوشگوار بنانے کے مکمل ہدایات پرمبنی ہے۔ (ع۔ م)
اس کتاب ہدیۃ العروس کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 

عبد المعز

محفلین
فہرست
باب1۔شادی کی ضرورت واہمیت اور ترک شادی کے نقصانات 25
باب2۔شادی بیان کا اسلامی طریقہ ،انتخاب رشتہ سے ولیمہ تک 75
باب3۔شادی بیاہ کی جاہلانہ رسومات اور اسلام 227
باب4۔زوجین، نومولود اور سسرال کے حقوق وفرائض 285
باب5۔حرام، فاسد اور باطل نکاح 379
باب6۔طلاق او رعدت سے متعلقہ مسائل واحکام 397
باب7۔نکاح سے متعلق چند متفرق اور پیچیدہ مسائل 431
باب8۔ظہار ،ایلاء اور لعان کے مسائل واحکام 453
باب9۔میاں بیوی سے متعلقہ چند خاص مسائل 465
باب10۔تعدد ازواج 501
باب11۔اسلام اور ضبط ولادت 549
باب12۔آسان گھریلو ٹوٹکے اور آزمودہ نسخے 578
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
محمد بن عبدالوہاب ایک مظلوم اور بدنام مصلح
مصنف
مسعود عالم ندوی
ناشر
طارق اکیڈمی لائلپور
تبصرہ
شیخ محمد بن عبدالوہاب ایک بلند پایہ شخصیت ہیں جنھوں نے تاریکیوں اور گمراہیوں میں حق کےچراغ روشن کیے اور لوگوں کے عقائد و اخلاق سنوارنے میں اپنا آپ وقف کر دیا۔ لیکن ستم ظریفی ملاحظہ کیجئے کہ قوم کے کچھ افراد نہ صرف ان پر سب و شتم کا بازار گرم رکھتے ہیں بلکہ تکفیر و تضلیل کے تیر برسانے میں بھی باک محسوس نہیں کرتے۔ پیش نظر کتاب ’امام محمد بن عبدالوہاب ایک مظلوم اور بدنام مصلح‘ میں امام صاحب کی سیرت پر روشنی ڈالتے ہوئے ان کے خلاف افترا پردازیوں کے برپا کیے گئے طوفان بدتمیزی کی حقیقت طشت ازبام کی گئی ہے۔ کتاب کے مصنف علامہ مسعود عالم ندوی ہیں جو ایک بلند پایہ ادیب، ایک صاحب طرز انشا پرداز اور قوم کا درد رکھنے والے عظیم رہنما تھے۔ فاضل مصنف نے شیخ کے حالات زندگی معتبر حوالوں کے ساتھ بیان کرتے ہوئے ایک باب میں ان تمام تصنیفات کا اجمالی تعارف پیش کیا ہے۔ ایک باب میں شیخ کی دعوت، ان کا فقہی مسلک اور عقائد پر روشنی ڈالی گئی ہے اور آخری باب میں شیخ سے متعلق مشہور کی گئیں غلط بیانیاں اور افتراپردازیوں کی حقیقت واشگاف کی گئی ہے۔ (ع۔ م)
اس کتاب محمد بن عبدالوہاب ایک مظلوم اور بدنام مصلح کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 

عبد المعز

محفلین
فہرست
انتساب
تقریب
عرض مولف
پہلا باب
ذاتی حالات
دنیا کے اسلام کی حالت
خاندان
نشوونما
علم کی راہ میں
دعوت وتبلیغ
تبلیغ عام
وفات
دوسرا باب
سیاسی برتری
امتناع حج
قحط سالی اور حج کی عام اجازت
مکہ مکرمہ کا فاتحانہ داخلہ
حج اور اصلاحات
سیرت سعود
صلح اور فریب
تیسرا باب
تصانیف
کتاب التوحید
کتاب الکبائر
کتاب سیرت وغیرہ
چوتھا باب
توحید اور اس کے لوازم
غیر اللہ کو پکارنا
زیارۃ قبور
پانچواں باب
غلط بیانیاں اور افترا پردازیاں
وہابیت
غلط بیانیوں کے نمونے
انکار حدیث
ایک واقف کار انگریز کی شہادت
چھٹا باب
ماخذ اور لٹریچر
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
فتاوی اسلامیہ
مصنف
عبدالعزیز بن عبداللہ بن باز, محمد بن صالح العثیمین, عبداللہ بن عبدالرحمن الجبرین
مترجم
مولانا محمدخالد سیف
نظرثانی
ابوعبداللہ محمد عبدالجبار
ناشر
مکتبہ دارالسلام،لاہور
تبصرہ
شرعی احکام اور مسائل دینیہ سے آگاہی ہر مسلمان مرد اور عورت کی ضرورت ہے اور اس روحانی تشنگی کی سیرابی کے لیے شروع اسلام سے عامۃ الناس کی راہنمائی کے لیے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سائلین کا خود تشفی بخش جواب دیتے ۔بعض اوقات مسائل کی پیچیدگیوں کی عقدہ کشائی کے لیے وحی کا نزول ہوتا ۔پھر صحابہ کرام ،تابعین ،تبع تابعین اور علماء و محدثین نے اس ذمہ داری کو نہایت اچھے انداز سے نبھایا۔اگرچہ قدیم علماء کے فتاویٰ کافی تعداد میں موجود ہیں لیکن ہر دور میں فتویٰ طلبی اور نت نئے مسائل جنم لینے کی وجہ سے ایسے مسائل کی وضاحت کی اہمیت برقرار رہی بلکہ فتویٰ طلبی کی ضرورت او رافتاء کی اہمیت میں اضافہ ہوتا رہا ہے ۔پاکستان میں کئی جید علماء اپنے طور یاکسی جماعت کے پلیٹ فارم پر عوام الناس کے دینی مسائل کے جوابات قلمبند کر رہے ہیں اور کئی علماء کے فتاویٰ منصہ شہود پر آکر داد تحسین حاصل کر چکے ہیں۔لیکن زیر نظر فتاویٰ اسلامیہ کا اسلوب عام فتاویٰ سے جداگانہ ہے کیونکہ یہ فتاویٰ جات مختلف نامور عرب علماء کے ہیں کہ جن کی علمی حیثیت کو دنیا تسلیم کرتی ہے اور عرب علماء کے پینل کے فتاویٰ میں علمی رسوخ اور پختگی تنہا عالم سے کہیں زیادہ ہے۔پھر عرب علماء کا طریقہ استدلال انتہائی جانشین اور انداز بیان انتہائی شائستہ اور عام فہم ہے ایک عام قاری کو بھی ان فتاویٰ کے سمجھنے میں ذرا دقت نہیں ہوتی ۔پھر سونے پہ سہاگہ کہ اس کا ترجمہ نشرو اشاعت کے عالمی مسلمہ ادارے دارالسلام کی طرف سے کیاگیا ہے جس کی کتب کی طباعت و شستہ تحریر کے اپنے اور بے گانے سبھی معترف ہیں ۔مترجم فتاویٰ چار جلدوں پر مشتمل ہے مترجم کی سلاست روانی قاری کو پریشان نہیں ہونے دیتی اور مترجم نے مفتیان کی تحریروں کی ایسی جاندار ترجمانی کی ہے کہ یہ ترجمہ محسوس ہی نہیں ہوتا۔یہ کتاب علمی ،فنی ،تکنیکی ہر اعتبار سے بے مثال ہے جو زندگی کے تمام مسائل،عقائد،نظریات،عبادات ،آداب و معاشرت الغرض زندگی میں پیش آمدہ مسائل کے تمام پہلوؤں کو محیط ہے ۔لہذا صاحب استطاعت لوگوں اور علمی ذوق کے حامل افراد کا اس کتاب کو خریدنا، گھر پر رکھنا اور زیر مطالعہ لانا از حد ضروری ہے ۔(وما توفیقی الا باللہ )
اس کتاب فتاوی اسلامیہ جلد1 کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
اس کتاب فتاوی اسلامیہ جلد2 کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
اس کتاب فتاوی اسلامیہ جلد3 کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
اس کتاب فتاوی اسلامیہ جلد4 کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
طلاق کے مسائل
مصنف
محمد اقبال کیلانی
ناشر
حدیث پبلیکیشنز،لاہور

تبصرہ
اللہ تعالی کے نزدیک حلال چیزوں میں سے ناپسندیدہ چیز طلاق ہے اس لیے شوہر اور بیوی کو چاہیے کہ وہ اس سلسلہ میں جذباتی فیصلوں سے گریز کریں اور حتی المقدور طلاق سے بچتے احسن انداز میں زندگی کی گاڑی کو چلانے کی کوشش کریں۔ ناگزیر صورت میں بہرحال شریعت نے طلاق کی اجازت دی ہے اور اس ضمن میں بعض احکامات بھی دئیے ہیں جن کا ملحوظ رکھا جانا از حد ضروری ہے۔ لیکن فی زمانہ شریعت سے مجموعی طور پر ناواقفیت کی بنا پر طلاق کے مسئلہ میں بھی احکامات خداوندی ملحوظ نہیں رکھے جاتے۔ زیر تبصرہ کتاب میں محترم اقبال کیلانی صاحب نے جیسا کہ کتاب کے نام سے ظاہر ہے طلاق کے مسائل کو بالتفصیل اپنے مخصوص انداز میں بیان فرمایا ہے۔ انہوں نے سب سے پہلے مثالی شوہر اور بیوی کی خوبیاں بیان فرمائی ہیں اس کے بعد شوہر اور بیوی کے حقوق کا تذکرہ کرتے ہوئے طلاق کی اقسام پر قلم اٹھایا ہے۔ علاوہ بریں ظہار کے احکام اور ایلاء وعدت کے مسائل بھی کتاب کا حصہ ہیں۔ (ع۔م)
اس کتاب طلاق کے مسائل کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 

عبد المعز

محفلین
فہرست
بسم اللہ الرحمن الرحیم
نیت کے مسائل
طلاق کی کراہت
طلاق قرآن مجید کی روشنی میں
مثالی شوہر کی خوبیاں
مثالی بیوی کی خوبیاں
شوہر کےحقوق
بیوی کے حقوق
تمہارے لیے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی بہترین نمونہ ہے
طلاق کی اقسام
طلاق کا طریقہ
طلاق میں جائز امور
بیک وقت تین طلاقیں دینا
خلع کے مسائل
لعان کے مسائل
ظہار کے احکام
ایلاء کے مسائل
عدت کے مسائل
عورت کے نان ونفقہ کے مسائل
بچے کی تربیت کے مسائل
 
Top