کتاب کسے لکھو اور پرنٹ کروں

میں ایک اردو کتاب لکھ رہا ہو
مجھے cover page ایڈوب میں بنانا آتا ہے۔
مگر اس کا مواد کس میں لکھو۔اس میں تصویروں کا استعمال ہوا ہے۔
MS Word
OR
ایڈوب میں ہی
یہ کتاب پرنٹنگ پریس سے پرنٹ بھی کروانا ہے۔یہاں یہ مسئلہ ہے وہ Coral Draw استعمال کرتے ہیں۔ان کو ڈیٹا اس صورت میں مہیا کرنا ہو گا۔مجھے Coral Draw نہیں آتا۔
مجھے سمجھ نہیں آرہی میں کیا کرو۔کہ کتاب کو کس صورت میں لکھو؟کیا پرنٹنگ پریس والے Coral Draw کے علاوہ pdf میں سے پرنٹنگ والے پرنٹ نہیں کرسکتے۔؟میں مواد مختلف سافٹوئیر میں لکھ رہا ہوں
فرنٹ پیج ایڈوب میں باقی ایم ایس ورڈ میں لکھ رہا ہوں
 

یوسف-2

محفلین
السلام و علیکم زبیر بھائی!

اردومیں کتاب لکھ رہے ہیں تو متن ان پیج سافٹ ویئر میں لکھئے۔ زیادہ تر پرنٹرز ان پیج ہی استعمال کرتے ہیں۔ اس میں پرنٹنگ رزلٹ زیادہ خوبصورت ہوتا ہے۔
ویسے تو آپ ایم ایس ورڈ میں بھی اردومتن لکھ سکتے ہیں، اگر آپ کے پی سی میں اردو فانٹ انسٹال ہو تو۔ لیکن میرا خیال ہے کہ اردو فونٹس الگ الگ ہیں لوگوں کے پاس۔ اور اس کا پرنٹنگ رزلٹ بھی الگ الگ معیار کا نکلتا ہے۔ اور ہوسکتا ہے کہ جس پرنٹرز سے آپ کتاب چھپوائیں ان کے پاس آپ والا فونٹ نہ ہو یا سرے سے ہی ایم ایس ورڈ میں اردو کی آپشن ہی نہ ہو۔

ویسے تو پرنٹرز پی ڈی ایف میں بھی کتاب کا متن قبول کرلیتے ہیں۔ لیکن پی ڈی ایف کا پرنٹنگ رزلٹ بھی معیاری نہیں ہوتا۔ چھپی ہوئی کتاب خوبصورت نہیں لگے گی۔

فرنٹ پیج ایڈوب میں ڈیزائن کردہ سارے ہی پرنٹرز لے لیتے ہیں۔

میرا مشورہ یہی ہے کہ کتاب کا متن ان پیج میں لکھیں۔ پاکستان کے سارے اخبارات و جراءد اور بیشتر کتاب لکھنے والے ان پیج ہی استعمال کرتے ہیں۔
 
Top