کتاب چھپوانے کے لیے رہنمائی درکار ہے

نور-

محفلین
مجھے دومختلف موضو عات پر کتب چھپوانی ہیں ۔ اپنے پاس رف کام تقریباً مکمل کر لیا ہے معلوم یہ کرنا ہے کہ پبلشر کے پاس کتاب پرنٹ کی صورت لے جاؤں یا یو ایس بی کی صورت میں اور کس فارمیٹ میں ھو ؟؟ میں اس فورم میں شاید پہلی یا دوسری بار تحریر کر رہا ہوں اس لیے اگر کوئی غلطی ھوئی ھو یا اس طرح کے سوال کے لیے یہ سلسلہ ٹھیک نہ ھو تو پیشگی معذرت ۔
 
mohdumar

محفلین
جناب میں نے ایک دفعہ کتاب پرنٹ کرائی تھی تو پوری طرح ڈیزائن ہوئی کتاب PDF ویکٹر فارمیٹ میں لے کر گیا تھا تاکہ پرنٹر کے کمپیوٹر پر فائل کھولنے کے بعد اس کے صفحوں کا مواد اور ترتیب آگے پیچھے نا ہو جائے۔ آپ نے کتاب چھپوانی ہے تو کسی پبلشر سے بات کرلیں فارمیٹ پیج سائز وغیرہ کے متعلق۔
ویسے آپ نے کس سافٹ ویئر میں کمپوز کی ہے؟
 
نور-

محفلین
بہت شکریہ ادب دوست اور عمر صاحب ۔جناب سچ تو یہ ہے کہ میں نے اب تک باقاعدہ طور پر کسی فارمیٹ میں کتاب کو نہیں ڈھالا ہاں البتہ قلمی طور پر کافی حد تک لکھ چک ہوں ۔ادب دوست بھائی یہ سفرِ حج کےحوالے سے میرے مشاہدات پر مشتمل سفرنامہ ہے۔
 
افضل حسین

محفلین
انپیج میں کمپوز شدہ ٹیکسٹ سے تو کام بن جانا چاہئے ۔ہاں ٹائٹل اور بیک ٹائٹل صفحات جو عموما چار کلر پر مبنی ہوتے ہیں پی ڈی ایف یا کسی دیگر گرافکس پروگرام میں درکار ہونگے پرنٹگ کے بعد ٹائٹل اور بیک ٹائٹل صفحات کو لیمینٹ کرواسکتے ہیں ۔اخیر میں بائنڈنگ ۔
 
افضل حسین

محفلین
سنا ہے کتابوں کے لئے کمپوز شدہ مواد کو کم سے کم تین دفعہ پروف ریڈینگ کرانی ہوتی ہے۔اخبار والے وقت کی کمی کے باعث کم سے کم ایک دفعہ پروف ریڈنگ کراتے ہیں۔
 
arifkarim

معطل
سنا ہے کتابوں کے لئے کمپوز شدہ مواد کو کم سے کم تین دفعہ پروف ریڈینگ کرانی ہوتی ہے۔اخبار والے وقت کی کمی کے باعث کم سے کم ایک دفعہ پروف ریڈنگ کراتے ہیں۔
یہاں پاکستانی اخباروں کی اغلاط کو دیکھ کر لگتا ہے کہ یہ شاید ایک دفعہ بھی نہیں پڑھتے کہ انہوں نے لکھا کیا ہے :)
 
حاتم راجپوت

لائبریرین
یہاں پاکستانی اخباروں کی اغلاط کو دیکھ کر لگتا ہے کہ یہ شاید ایک دفعہ بھی نہیں پڑھتے کہ انہوں نے لکھا کیا ہے :)
الیکٹرانک ایڈیشن میں اغلاط کی بھرمار ہوتی ہے شاید اسی لئے کہ بعد میں تدوین کی جا سکتی ہے لیکن پرنٹ ایڈیشن میں خال خال ہی کوئی غلطی دیکھنے میں آتی ہے۔ اور الیکٹرانک ایڈیشن میں تو bbc urdu بھی بہت چولیں مارتا ہے۔ :)
 
متفق۔ پرنٹ ایڈیشن بہرحال بہترہے کہ اسکی ادارت پھر بھی نفیس لوگ کرتے ہیں آن لائن ایڈیشن کی نسبت۔
 
Top