کتاب خانۂ ملیِ تاجکستان میں استاد صدرالدین عینی کی یاد میں کتابی نمائش کا انعقاد

حسان خان

لائبریرین
۲۳ اپریل کو کتاب خانۂ ملیِ تاجکستان میں معاصر تاجک ادبیات کے بانی صدرالدین عینی کی خاطرات کی تکریم میں کتاب خانے کے شعبۂ ترویج و انعقادِ تقریباتِ ثقافتی کی کوششوں سے استاد عینی کی کتابوں کی نمائش تشکیل کی گئی۔
نمائش بینوں نے پچھلے سالوں کی نشر شدہ کتابوں کے ہمراہ استادِ مرحوم کی تازہ نشر کتب 'مرگِ سودخور'، 'مکتبِ کہنہ'، 'گلِ سرخ'، اور 'نمونۂ ادبیاتِ تاجک' کا نظارہ کیا اور اُن کی ورق گردانی کی۔
اس نمائش میں دانشوروں کی جانب سے مختلف سالوں میں استاد عینی کے بارے میں لکھی جانے والی اور ملک و بیرونِ ملک کے طبع خانوں میں نشر ہونے والی کتابیں بھی رکھی گئی تھیں، جن میں خاص طور پر پروفیسر خدای نظر عصازادہ کی کتابوں 'زندگی نامہ و آثارِ صدرالدین عینی' اور 'صدرالدین عینی ہمارے درمیان ہیں اور رہیں گے' اور نرگس اسلان اووا کی کتاب 'صدرالدین عینی کے ادبی و جمالیاتی نظریات' کا نام لیا جا سکتا ہے۔
استاد صدرالدین عینی زمانۂ معاصر میں کشورِ تاجکستان کی بزرگ ترین ثقافتی شخصیات میں سے ہیں کہ جن کی ادبیات و ثقافت کی ترقی اور احیائے ملّی کے لیے انجام دی گئی لائقِ احترام خدمتوں کی قدردانی کے لیے اُنہیں 'قہرمانِ تاجکستان' کے افتخاری لقب سے یاد کیا جاتا ہے۔

ماخذِ خبر: تاجک اخبار 'خاور'
تاریخ: ۲۸ اپریل ۲۰۱۵ء

× قہرمان = ہیرو

بابائے ادبیاتِ تاجک استاد صدرالدین سعید مرادزادہ 'عینی'
%D0%A1%D0%B0%D0%B4%D1%80%D0%B8%D0%B4%D0%B4%D0%B8%D0%BD+%D0%90%D0%B9%D0%BD%D0%B8.+%D0%A4%D0%BE%D1%82%D0%BE+%D0%90%D0%BB.+%D0%9B%D0%B5%D1%81%D1%81%D0%B0..jpg
 
آخری تدوین:
Top