کتابوں کے ذریعے ہماری نسلوں کو تباہ کیا جا رہا ہے، ایم ڈی پنجاب ٹیکسٹ بورڈ رائے منظور

جاسم محمد نے 'تعلیم و تدریس' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏جولائی 24, 2020

  1. جاسم محمد

    جاسم محمد محفلین

    مراسلے:
    23,878
    کتابوں کے ذریعے ہماری نسلوں کو تباہ کیا جا رہا ہے، ایم ڈی پنجاب ٹیکسٹ بورڈ رائے منظور
    [​IMG] نیا دور

    3 منٹ ago
    [​IMG]


    ایم ڈی پنجاب ٹیکسٹ بورڈ رائے منظور کا کہنا ہے کہ کتابوں کے ذریعے ہماری نسلوں کو تباہ کیا جا رہا ہے۔

    لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مینیجنگ ڈائریکٹر پنجاب ٹیکسٹ بوڑد رائے منظور ناصر نے کہا کہ 31 پبلشرز کی کتابوں پر پابندی عائد کر رہے ہیں، ان کتابوں میں قومی ہیروز اور ملکی سالمیت کے خلاف مواد موجود ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اسلام، ملکی سلامتی، امن عامہ اور اخلاقیات کے خلاف کچھ بھی شائع نہیں ہوسکتا لہٰذا قانون کے مطابق یہ پانچ چیزیں غلط ہونے پر کتاب پر پابندی ہوگی۔

    رائے منظور ناصر کا کہنا تھا کہ پہلے بھی نجی سکولوں میں پڑھائی جانے والی 100 کتب پر پابندی لگا چکے ہیں جس میں بھارت کے خلاف ہمارا جھگڑا کشمیر کا ہے اور کشمیر کو بھارت کا حصہ دکھایا ہے یہاں تک کہ غزوہ احد کے بارے بے شمار ناقابل برداشت باتیں شائع ہیں۔

    ایم ڈی پنجاب ٹیکسٹ بورڈ نے کہا کہ آکسفورڈ کی بیشتر کتابوں میں پاکستان کو خراب ملک بتایا گیا ہے اور بھارت کو ہم سے بہت بہتر دکھایا گیا ہے جب کہ کیمبرج کی کتابوں میں بچوں کو انتہا پسندی کی ترغیب دی جارہی ہے اس لیے نجی سکولوں میں پڑھائی جانے والی 10 ہزار سے زائد کتابوں کو چیک کرنے جارہے ہیں کیوں کہ بڑے سکولوں میں بچوں کی ان کتابوں کے ذریعے تربیت کی جارہی ہے۔
     
  2. زیک

    زیک محفلین

    مراسلے:
    38,749
    جھنڈا:
    UnitedStates
    موڈ:
    Bookworm
    • معلوماتی معلوماتی × 1

اس صفحے کی تشہیر