کبھی کچھ رائیگاں جاتا نہیں لیکن۔۔۔ (اساتذہ کی نظر کرم کا منتظر)

حنیف خالد

محفلین
کبھی کچھ رائیگاں جاتا نہیں لیکن۔۔۔
مجھے معلوم ہے میں نے جو مانگا ہے، وہ اک دن مل کے رہنا ہے
مگر اُس دن تلک خود کو یہ سمجھانا پڑے گا کہ
کبھی مانگا ہوا ضائع نہیں جاتا، کہ ایسا ہو نہیں سکتا
کہ جوکچھ میں نے تنہائی کے سجدوں میں ، خدا سے اڑ کے مانگا ہے
جسے لینے کی خاطر میں نے سجدوں کو طوالت دی،
کہ جس کے بعد میں نے کچھ نہیں مانگا،
کبھی ممکن ہے میری یہ دعا ضائع بھی ہوجائے۔؟
مگر اتنا ہے کہ اس میں ذرا سا وقت لگنا ہے ، مگر یہ وقت ہی تو مجھ پہ بھاری ہے۔
 
الف عین

لائبریرین
آزاد نظم میں یہ بھی ممکن ہے کہ کہیں کہیں کسی رکن کو ادھورا چھوڑ دیا جائے ۔ مفاعیلن کے بعد آخر میں محض مفاعیل یا مفا بھی لایا جا سکتا ہے یعنی
مگر اُس دن تلک خود کو یہ سمجھانا پڑے گا کہ
کا آخری 'کہ' جو علط 'کے' تقطیع ہو رہا ہے، اسے نکال ہی دیں اور 'پڑے گا' پر ہی مصرع ختم کر دیں
اس مصرعے میں بھی 'کہ' کا مسئلہ ہے
مگر اتنا ہے کہ اس میں ذرا سا وقت لگنا ہے ، مگر یہ وقت ہی تو مجھ پہ بھاری ہے۔
اسے
مگر یوں ہے
کہ اس میں کچھ ذرا سا.....
یا کچھ اور، یہ تو فوراً ذہن میں آیا تو لکھ دیا
مزید یہ کہ اتنے لمبے مصرعوں کی جگہ انھیں دو تین میں تقسیم کر دیا جائے
 
بہت بہتر استاد محترم ان شاء اللہ آپ کی تجویز کردہ باتوں کا مکمل خیال رکھوں گا۔
 
Top