کبھی کچھ بھول جاتا ہوں کبھی کچھ یاد کرتا ہوں

کبھی کچھ بھول جاتا ہوں کبھی کچھ یاد کرتا ہوں
مجھے بے چین رکھتی ہیں تری دلدار سی آنکھیں
سمجھ میں وہ تو آتا ہے سمجھ پر میں نہیں پاتا
بہت آسان چہرے پر بہت دشوار سی آنکھیں
مجھے لگتا تھا بدلو گے مگر بدلے نہیں ہو تم
وہی سنگین سا لہجہ وہی ہُشیار سی آنکھیں
اندھیرا بڑھ چلا ہے کیوں دکھائی کچھ نہیں دیتا
کہاں پر کھو گئی ہیں پھر مری لا چار سی آنکھیں
وہ تھک کر سو گئی ہیں پھر وہ اٹھ کر سو گئی ہیں پھر
بہت لاغر سے جسموں کی بہت بیمار سی آنکھیں
مجھے بھی دیکھ لیتی ہیں تجھے جب دیکھ لیتی ہیں
بہت غدّار سی نظریں بہت مکّار سی آنکھیں
وہ سارا دن ترستی ہیں وہ ساری رات روتی ہیں
کہیں مزدور لوگوں کی بڑی نادار سی آنکھیں
 
باباجی

محفلین
واہ بہت خوب اسامہ بھائی

میرے خیال میں اس شعر میں ایک تبدیلی اس کا مزہ بڑھا دے گی

سمجھ میں وہ تو آتا ہے سمجھ پر میں نہیں پاتا
بہت مشکل سے چہرے پر بہت دشوار سی آنکھیں

دوسری سطر میں "مشکل" کی جگہ "آسان" لکھ دیں تو کیسا رہے گا ؟

حضور نوازش ، بهت خوب ، آپكي تجوزيز پر عمل كر ديا
 
محفل كے مدير سے گزارش هے كه وذيل شعر كو:
سمجھ میں وہ تو آتا ہے سمجھ پر میں نہیں پاتا
بہت مشکل سے چہرے پر بہت دشوار سی آنکھیں
اس طرح تبديل كر ديں
سمجھ میں وہ تو آتا ہے سمجھ پر میں نہیں پاتا
بہت آسان چہرے پر بہت دشوار سی آنکھیں

اور آخر ميں :
رات ورتیں ہیں
كو
رات روتيں هيں
كرديں:

تدوين كا پيشگي شكريه
 
أسامة جمشيد بھائی تدوین کردی ہے۔
 
بہت خوب غزل ہے۔ داد قبول فرمائیے
جزاك الله آپ نے تدوين بھي كي اور مري تصحيح بھي كي ميں فعل كو روتي لكھنے كي جگه روتيں لكھا كرتا تھا اور اس قسم كي غلطياں كسي سے پوچھنے كا موقع بھي نهيں ملا، آج غم كافور هوگيا، بهت شكريا قبله خليل صاحب
 
الف عین

لائبریرین
بہت خوب اسامہ، لگے ہاتھوں اپنے نام کی بھی تصحیح کروا لیتے!! یہاں اردو محفل میں عربی کی بورڈ سے ٹائپ کرنے سے کچھ حروف درست نظر نہیں آتے۔ جس میں ۃ بھی شامل ہے، اور ہ بھی۔
غزل تو خوب ہے۔ ایک جگہ ہوشیار لکھا گیا ہے، وہاں بھی ’ہشیار‘ ہونا تھا۔
 
بہت شکریہ استاد محترم
 
Top