کبھی آوارہ و بے خانماں عشق

عاطف سعد

محفلین
السلام علیکم

uq7o6.jpg
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
عاطف سعد ! رنگوں کا امتزاج بہت خوب ہے ۔ بہت اچھے!!! آپ کے مداحوں میں شامل ہوں اور بہت شوق سے آپ کا کام دیکھتا ہوں ۔ لیکن بعض دفعہ چھوٹی موٹی خامیاں فن پارے کا مزا کرکرہ کردیتی ہیں ۔ لفظ شاہ میں ’’ہ‘‘ کے نیچے زیر ہونا چاہیئے ۔نستعلیق میں عریاں کا عین اور اقبال کا قاف کشیدہ نہیں کرنا چاہیئے ۔ یہ خطاطی کے اصول کے خلاف ہے ۔ قاف کے بدلے ’’ب‘‘ کو کشیدہ کر دیجئے۔ نیز ڈاکٹر کے ڈ اور ٹ کے اوپر جو ’’ط‘‘ لگایا ہے وہ نستعلیق کا نہیں ہے اس لئے اچھا نہیں لگ رہا ۔
امید ہے اس تبصرے کو مثبت انداز میں لیں گے ۔ :):):)
آپ کی اگلی تصویر کا انتظار رہے گا ۔
 
آخری تدوین:
حضور میں بھی آپ کے شیئر کردہ فن پاروں کو بہت پسند کرتا ہوں۔
ایک خواہش ہے کہ کتھائی رنگ کے علاوہ بھی کچھ رنگوں کو اپنے فن پاروں کی زینت بنائیے
 
عاطف سعد

محفلین
عاطف سعد ! رنگوں کا امتزاج بہت خوب ہے ۔ بہت اچھے!!! آپ کے مداحوں میں شامل ہوں اور بہت شوق سے آپ کا کام دیکھتا ہوں ۔ لیکن بعض دفعہ چھوٹی موٹی خامیاں فن پارے کا مزا کرکرہ کردیتی ہیں ۔ لفظ شاہ میں ’’ہ‘‘ کے نیچے زیر ہونا چاہیئے ۔نستعلیق میں عریاں کا عین اور اقبال کا قاف کشیدہ نہیں کرنا چاہیئے ۔ یہ خطاطی کے اصول کے خلاف ہے ۔ قاف کے بدلے ’’ب‘‘ کو کشیدہ کر دیجئے۔ نیز ڈاکٹر کے ڈ اور ٹ کے اوپر جو ’’ط‘‘ لگایا ہے وہ نستعلیق کا نہیں ہے اس لئے اچھا نہیں لگ رہا ۔
امید ہے اس تبصرے کو مثبت انداز میں لیں گے ۔ :):):)
آپ کی اگلی تصویر کا انتظار رہے گا ۔
اتنی گاڑھی اردو میری سمجھ میں نہیں آتی جناب۔
(نستعلیق میں عریاں کا عین اور اقبال کا قاف کشیدہ نہیں کرنا چاہیئے )
یہاں کشیدہ سے آپ کی کیا مراد ہے وہ میں نہیں سمجھا۔۔۔اور ایک بات بار بار دھرانا بھی اچھا نہیں کہ ایک تھریڈ پہ کہہ چکا ہوں کہ میں نے سات سال پہلے اردو سیکھنا شروع کی تھی
 
سید عاطف علی

کشیدہ سے مراد یہاں (کھینچ کر) لمبا کرنے سے ہے۔ اورمیرے خیال میں درست ہے ۔
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
میں اکیلا رہتا ہوں تصیح کس سے کرواؤں؟
عاطف ، اگر میں کسی کام آسکوں تو حاضر ہوں ۔ تصویر کشی شروع کرنے سے پہلے شاعری مجھے ایمیل کردو تو میں املا وغیرہ پر نظر ڈال لوں گا ۔ اگر مناسب سمجھو تو ذاتی پیغام بھیج کر میرا ایمیل لے لو۔
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
اتنی گاڑھی اردو میری سمجھ میں نہیں آتی جناب۔
(نستعلیق میں عریاں کا عین اور اقبال کا قاف کشیدہ نہیں کرنا چاہیئے )
یہاں کشیدہ سے آپ کی کیا مراد ہے وہ میں نہیں سمجھا۔۔۔اور ایک بات بار بار دھرانا بھی اچھا نہیں کہ ایک تھریڈ پہ کہہ چکا ہوں کہ میں نے سات سال پہلے اردو سیکھنا شروع کی تھی
میرا مقصد آپکی اردو پر تبصرہ آرائی بالکل نہیں ہے ۔ اگر آپ نے کوشش کرکے اردو سیکھی ہے تو آپ لائق تحسین ہیں ۔ یہ تو قابل رشک بات ہے ۔ اللہ تعالیٰ دن دونی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے ۔
ظاہر ہے کہ آپکا شعبہ مصوری ہے اور مصور سے یہ توقع رکھنا کہ وہ زبان دان بھی ہوگا زیادتی ہے۔ اکثر اچھے گلوکار غزل گانے سے پہلے کسی صاحبِ علم سے اس کا تلفظ اچھی طرح سمجھ لیتے ہیں تب گاتے ہیں۔ ذرا تصور کیجئے کہ ایک انتہائی سریلا اور باکمال گلوکار غزل گارہاہو اور الفاظ غلط تلفظ سے ادا کررہا ہو تو سننے والے فوراً گھبرا کر ریڈیو بند کردیں گے ۔ یہی حال خطاطی کا سمجھئے ۔ نہ صرف املا کا درست ہونا ضروری ہے بلکہ جو کلام خطاطی کے لئے منتخب کیا جائے اس کا فنی لحاظ سے درست ہونا بھی ضروری ہے ۔ ورنہ ناظرین پر فن پارے کا وہ اثر نہیں ہوگا کہ جو ہونا چاہیئے ۔
اگر آپ کو نستعلیق خطاطی اور حروف کشیدہ کرنے کے اصولوں پر معلومات چاہیئں تو بلا تکلف حکم کیجئے ۔ میں کچھ نہ کچھ رہنمائی کرسکوں گا ۔ انشاءاللہ العزیز ۔ :):):)
 
Top