کبنٹو MP3 پلیئر؟؟

ابوشامل

محفلین
کیا کبنٹو کے لیے کوئی ایسا ایم پی تھری پلیئر ہے جیسا اوبنٹو کے لیے ریئل پلیئر استعمال ہوتا ہے۔ یا پھر مجھے کبنٹو پر ریئل پلیئر انسٹال کرنے کا طریقہ بتا دیں۔ واضح رہے کہ میرے پاس جو ریئل پلیئر کی انسٹالر فائل ہے وہ bin فارمیٹ میں‌ ہے۔
 

ابوشامل

محفلین
میں نے bin فائل سے سافٹ ویئر انسٹال کرنے کے طریقے آزما لیے ہیں، لیکن اس سے executable نہیں بن رہیں، شاید root کا مسئلہ ہے، کوئی بھائی مدد کر دیں، یا پھر کوئی ایسا ایم پی تھری پلیئر بتا دیں جو با آسانی انسٹال ہو سکے اور استعمال میں‌ اچھا ہو۔
 

دوست

محفلین
اس کے لیے آپ کو کوڈکس نصب کرنا ہونگے اور ایماروک میں ہر فارمیٹ چلے گا۔
کوڈ:
sudo apt-get install gstreamer0.8-plugins
sudo apt-get install gstreamer0.8-lame
sudo apt-get install gstreamer0.8-ffmpeg
sudo apt-get install w32codecs
sudo apt-get install libdivx4linux
sudo apt-get install lame
sudo apt-get install sox
sudo apt-get install ffmpeg
sudo apt-get install mjpegtools
sudo apt-get install vorbis-tools
gst-register-0.8
ٹرمینل میں جاکر ان کمانڈز کر چلا لیں باری باری۔ اگر آپ کی ریپازٹریز فعال ہیں تو۔ اگر آپ کو پیکج ناٹ فاؤنڈ کا ایرر ملے تو ریپازٹری فعال نہیں۔ اس کو بعد میں دیکھتے ہیں پھر۔
وسلام
 

قیصرانی

لائبریرین
سب سے آسان یہ ہے کہ وی ایل سی میڈیا پلئیر انسٹال کر لیں۔ سنیپٹک پیکج مینیجر کے ذریعے
 
Top