کامریڈ ملالہ یوسفزئی ... !

کامریڈ ملالہ یوسفزئی ... !
میرا تعلق بھی ایک یوسفزئی خانوادے سے ہے اور ملالہ کا تعلق بھی اور شاید یہی ایک چیز ہم دونوں کے درمیان یکساں ہو ...
سوات کی گل مکئی ملالہ یوسفزئی پچھلے دس ایک سالوں میں شاید پاکستان کی سب سے زیادہ قابل گفتگو شخصیت رہی ہے ایک جانب تو وہ طبقہ کہ جو ملالہ کو ایک عالمی سطح کی شخصیت اور آزادی اظہار اور عزیمت کی علامت سجھتا ہے تو دوسری جانب وہ طبقہ ہے کہ جو ملالہ کو استعمار کا اجنٹ اور دین دشمن گردانتا ہے .
افراط و تفریط سے ہٹ کر جب میں نے ملالہ کے حوالے سے تحقیق کی شروع کی تو ایک عجیب معاملہ سامنے آیا کہ ملالہ کا تعلق عالمی مارکسی تنظیم سے رہا ہے اور وہ اشتراکی خیالات کی حامی رہی ہے دوسری جانب عجیب ترین بات یہ کے دنیائے جدید کا سرمایہ دارانہ طبقہ کہ جس کی کوششوں سے کمیونزم کا سورج غروب ہوا تھا ایک مارکسی کارکن کامریڈ ملالہ یوسفزئی کا حامی و موید کیسے بن گیا .
دوسری جانب یہ عقدہ بھی کھل جاتا ہے کہ یہاں کا شدت پسند جہادی طبقہ ملالہ کا مخالف کیوں رہا ہے شاید یہ وہی دشمنی تھی کہ جو افغان جہاد کے ورثے میں یہاں کے دینی طبقے کو ملی ہے .
پاکستان کے مقتدر ادارے کہ جو ہمیشہ روس کے دشمن رہے ہیں اور جن کا تعلق داہنے ہاتھ والوں سے رہا ہے کیا وہ ملالہ کے اس کردار سے ناواقف تھے .
ایسا محسوس ہوتا ہے کہ عالمی سطح پر چلنے والے نظریات اپنا رخ تبدیل کر رہے ہیں یا پھر عالمی سطح پر جو لوگ قابض ہیں انکا کوئی خاص نظریاتی رخ موجود ہی نہیں رہا ہے .
گزشتہ دنوں جب کچھ دوستوں کے سامنے ملالہ یوسفزئی کی یہ حیثیت رکھی تو انہوں نے اسلامی شدت پسندی کا طعنہ دے کر اسے تسلیم کرنے سے انکار کر دیا چنا چہ دوستوں کی تسلی کیلئے یہ تحقیق پیش کرنے کی جسارت کر رہا ہوں .
(http://www.struggle.com.pk/national-youth-school-report/)

نیشنل یوتھ مارکسی سکول (سمر) 2012ء؛ مکمل رپورٹ
" لیڈ آف کے بعد سوالات کا مرحلہ آیا اور اس کے بعد ان سوالات کی روشنی میں کشمیر سے کامریڈ ریحانہ، شمالی پنجاب سے کامریڈ زبیر، سوات سے ملالہ یوسف زئی، ملتان سے کامریڈ ماہ بلوص، پشاور سے کامریڈ رزاق، سنٹر سے کامریڈ راشد خالد، راجن پور سے کامریڈ عاطف جاوید، کشمیر سے کامریڈ خلیل، فیصل آباد سے کامریڈ صفدر، دادو سے کامریڈ ہوشو اور کامریڈ آدم پال نے کنٹری بیوشنز کئے۔ اس سیشن کا سم اپ کامریڈ ونود نے کیا اور کامریڈز کے سوالات کے جوابات دئے۔ "
یہی روداد (http://chingaree.com/detailarticle.php?id=286)

چنگاری ڈاٹ کام پر بھی موجود ہے کہ جو نیشنل یوتھ مارکسسٹ اسکول کا ماوتھ آرگن ہے .
(International Marxist Tendency)
آئی ایم ٹی
" The International Marxist Tendency (IMT) is an international Trotskyist Tendency founded by Ted Grant and his followers following their break with the Committee for a Workers International in the early 1990s. Their website, marxist.com, is edited by Alan Woods. The site is multilingual, and publishes international current affairs articles written from a Marxist perspective, as well as a large number of historical and theoretical articles. The IMT is active in over 30 countries worldwide.[1]

In March 2016, the IMT claimed that a revolution was on the horizon in the United States and that "When the revolution reaches a crescendo, if the Marxists are not present in sufficient numbers, the revolutionary floodtide will eventually ebb. This must imbue us with a sense of urgency. "
(https://en.wikipedia.org/wi…/International_Marxist_Tendency…)

یہ عالمی سطح کی مارکسی انقلابی تنظیم ہے کہ جو دنیا بھر میں مارکسی نظریات کی ترویج کا فریضہ سر انجام دیتی ہے
" In 2012 the IMT published an article denouncing the attempted assassination of Malala Yousafzai, claiming she is an IMT sympathizer and showing a picture of her speaking at an IMT school in Swat, Pakistan.[31] Woods's statement has been used to interpret Yousafzai's politics[32][33] and to speculate on whether she has a communist or anti-religious agenda.[34][35] Yousafzai sent greetings to the 9 March 2013 congress of the Pakistani section of the IMT, in which she said, "I am convinced Socialism is the only answer and I urge all comrades to take this struggle to a victorious conclusion. Only this will free us from the chains of bigotry and exploitation."[36][37][38] "
مذکورہ بالا معلومات وکی لنک پر موجود ہیں جس میں مارکسسٹ یہ دعویٰ کر رہے ہیں کہ ملالہ نظریاتی اور عملی حلیف ہے لیکن بات صرف یہیں تک نہیں ہے .
آپ وکی کوٹس (https://en.wikiquote.org/wiki/Malala_Yousafzai)
پر تشریف لے جائیں موصوفہ فرماتی ہیں .

( I am convinced Socialism is the only answer and I urge all comrades to take this struggle to a victorious conclusion. Only this will free us from the chains of bigotry and exploitation.
Quoted on the website of the IMT: Statement to the 32nd congress of Pakistani Marxists)
موصوفہ کے نزدیک دنیا کی نجات اب اگر کسی نظام میں ہے تو وہ صرف اور صرف سوشل ازم ہے اور وہ اپنے حواری کامریڈس کو ببانگ دھل پکار رہی ہیں .
اسی حقیقت کا اظہار (BEN NORTON) کاونٹر پنچ (OCTOBER 15, 2014) کی اشاعت میں کرتا دکھائی دیتا ہے عنوان ہے
The (Socialist) Malala Yousafzai the US Media Doesn’t Quote
http://www.counterpunch.org/…/the-socialist-malala-yousafz…/

مزید حقائق ملالہ کے اس قول سے واضح ہو جاتے ہیں
" Socialist City Councilmember on Nobel Prize Winner Malala Yousafzai: "Socialism is the Only Answer"
"
ملالہ شاید پہلی سوشلسٹ ہے کہ جس کو یہ اوارڈ دیا گیا ہے گو کہ پیش کردہ ویڈیو لنک میں آئنسٹائن کو بھی سوشلسٹ قرار دیا گیا ہے .
(http://www.democracynow.org/…/socialist_city_councilmember_…)

عالمی مارکسسٹ تحریک کی ورکر کشما ساونت کھلے الفاظ میں ملالہ اپنا ورکر اور ساتھ (کامریڈ ) کہتی دکھائی دیتا ہے .
آخری حوالہ مارکسسٹ ڈاٹ کم کا پیش کرنا چاہونگا کہ جہاں پر کھل کر ملالہ کا مارکسسٹ تحریک سے تعلق بیان کیا جا رہا ہے .
(http://www.marxist.com/imt-sympathiser-shot-in-swat.htm)

Sources of inspiration
“The first Trot sympathizer to the get the Nobel Peace Prize,” noted the British-Pakistani writer and onetime leading Trotskyist Tariq Ali in an email to Al Jazeera on Malala. “Did they know?”
Malala’s association with the leftist group predates her Nobel and the Taliban’s attempt on her life. She addressed the IMT National Marxist Summer School in 2012, speaking from a stage adorned with portraits of Russian revolutionaries Vladimir Lenin and Leon Trotsky.
http://america.aljazeera.com/…/-hold-malala-obamasocialismn…

حسیب احمد حسیب

 
Top