کامرہ ایروناٹیکل کمپلیکس کے قریب خودکش دھماکا،7افراد جاں بحق

قمراحمد

محفلین
کامرہ ایروناٹیکل کمپلیکس کے قریب خودکش دھماکا،7افراد جاں بحق
روزنامہ جنگ:-
اٹک …اٹک کے قریب کامرہ میں پاک فضائیہ کے ایئرو ناٹیکل کمپلکس کی چیک پوسٹ پر خودکش دھماکے میں دو سیکورٹی اہلکاروں سمیت 7 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے ہیں ۔ جی ٹی روڈ کامرہ پر ایئرو ناٹیکل کمپلکس کی پہلی چیک پوسٹ پر صبح سوا سات بجے کے قریب اس وقت خود کش دھماکہ ہوا جب لوگ اپنے فرائض کی ادائیگی کے لئے جارہے تھے۔ ڈی پی او اٹک فخر سلطان راجا کے مطابق خود کش حملے میں 7 افراد جاں بحق ہوئے جن میں 5 شہری اور دو سیکورٹی اہلکار شامل ہیں ۔ ڈی پی او کے مطابق خود کش حملہ آور سائیکل پر سوار تھا جسے چیک کیا گیا تو اس نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔ خود کش حملے کے بعد سیکورٹی ادراروں نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا اور زخمیوں کو کامرہ کے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے
 

عسکری

معطل
خدا ظالموں کو برباد کرے گا۔کامرہ جی ایچ کیو ایف آئی اے سب بھارٹی ٹارگٹ تھے جن پر چند پاکستانی غداروں نے حملے کر کے میر جعفر کی تاریخ دہرائی ہے۔بھارتی ٹٹو جلد پس جائیں گے وزیرستان میں۔
 
Top