کافی ہاؤس

لالہ رخ

محفلین
images
 
لالہ رخ

محفلین
مزاحیہ اس لئے اوپر لکھا ہے کہ آئی لو کافی اور نیچے دستخط میں لکھا ہے کہ محبت فاتح عالم: گوشہ چشم
کافی بھی کہیں نہ کہیں کچھ نہ کچھ تو فتح کرسکتی ہے اور شاید اسی کو فتح کرنے میں مدد دے دے تو ''عالم'' ہو ۔۔۔ فاتح عالم والا عالم ۔۔۔ عالم آن لائن والا نہیں :p
 
قیصرانی

لائبریرین
کافی بھی کہیں نہ کہیں کچھ نہ کچھ تو فتح کرسکتی ہے اور شاید اسی کو فتح کرنے میں مدد دے دے تو ''عالم'' ہو ۔۔۔ فاتح عالم والا عالم ۔۔۔ عالم آن لائن والا نہیں :p
تو اس سب بات کا مطلب یہ نکلا کہ کچھ بھی نہیں :)
 
فرحت کیانی

لائبریرین
ایک بار تجربتاً گنے تھے۔ ہر بار ایک ہی جواب۔ لگتا تھا کہ ساری چڑیوں اور دیگر پرندوں نے گٹھ جوڑ کیا ہوا ہے۔ دل شکنی ہوئی :(
یہ تو واقعی افسوس والی بات ہے۔ نتیجہ کیا نکالا آپ نے؟ واقعی دو پر ہوتے ہیں یا گنتی میں کچھ گڑبڑ تھی؟
 
قیصرانی

لائبریرین
یہ تو واقعی افسوس والی بات ہے۔ نتیجہ کیا نکالا آپ نے؟ واقعی دو پر ہوتے ہیں یا گنتی میں کچھ گڑبڑ تھی؟
افسوس والی بات تو ہے پر وہ کہتے ہیں نا کہ

بڑے بڑے شہروں میں چھوٹی چھوٹی باتیں ہوتی رہتی ہیں

تو میں نے یہی سوچ کر کہ کیا ان منحوس چڑیوں کے منہ لگنا، دفع ہو کہہ کر زیادہ اہم اور تعمیری کام کرنا شروع کر دیا تھا (کہ باڑے میں موجود بھیڑوں کی ٹانگیں گن کر ان کو چار پر تقسیم کر کے بھیڑوں کی تعداد کیسے معلوم کی جا سکتی ہے)
 
یہ تو بڑا درست فیصلہ کیا آپ نے۔ چڑیوں کے پر گننا تو بہت ہی مشکل قسم کا کام ہے۔ یہ بھیڑوں کی ٹانگیں گننے کا فارمولہ کتنا آسان ہے ناں۔ عاطف بٹ کو بھی یہ طریقہ بتا دیں ان کی گنتی اکثر غلط ہو جاتی ہے۔ :daydreaming:
 
عاطف بٹ

اکثر نہیں، کبھی کبھار غلط ہوتی ہے۔ کل میں نے اپنے سر کے بال گنے تھے اور تعداد بالکل درست نکلی تھی! :p
 
عزیزامین

محفلین
بٹیا جی
ہنستی مسکراتی رہو سدا آمین
لانا اک سپیشل سی کافی میرے لیئے بھی
کافی تیز اور دودھ چینی سے پرہیز ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔
آج تو فری ہے نااااااااااا۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔
آپ تو مجھے چائے والے دیسی بندے لگتے تھے ویلائتی رنگ بھی دیکھ لیا آپ کا ویسے عرب میں تو قہوے کا رواج ہے؟
 
شمشاد

لائبریرین
بھڑیں گننا تو بہت آسان ہے۔ بھڑوں کے باڑے میں چلے جائیں۔ نیچے بیٹھ کر بھڑوں کی ٹانگیں گن لیں اور ان کو 4 پر تقسم کر لیں۔ جو جواب آئے اتنی ہی بھڑیں ہوں گی۔

اگر 4 پر تقسیم ہو کر باقی تین بچے، تو سمجھ لیں کہ کوئی ایک بھیڑ مسخری کر رہی ہے اور اس نے اپنی ایک ٹانگ اٹھا رکھی ہے۔
 
شمشاد

لائبریرین
اکثر نہیں، کبھی کبھار غلط ہوتی ہے۔ کل میں نے اپنے سر کے بال گنے تھے اور تعداد بالکل درست نکلی تھی! :p

4، 6 بالوں کے گننے میں بھلا کیا غلطی ہونی تھی۔ ظاہر ہے وہ تعداد تو صحیح ہونی ہی تھی۔
ایک مشورہ دیتا ہوں، ٹوپی پہن کر رکھا کریں۔ ایسا نہ آئندہ بال شماری میں تعداد کم ہو جائے۔
 
Top