کاغذی ہے پیرہن کس پیکر تصویر کا؟ (کالم از شاہد ملک)

قیصرانی

لائبریرین
تو اس کا مطلب یہ ہوا کہ کنڈل پر پی ڈی ایف میں اسکین شدہ اردو کتب پڑھی جا سکتی ہیں؟
جی بالکل۔ چونکہ کنڈل کی سکرین چھ انچ سائز کی ہے تو اس پر اگر دو صفحات ایک ساتھ سکین شدہ ہوں یا اطراف میں کافی ساری خالی جگہ بھی سکین ہو جائے تو پڑھنا دشوار ہو جاتا ہے۔ تاہم تاریخ ابن خلدون جس طرح سے سکین شدہ ہے، اس سے بہت اچھا لگا پڑھ کر :)
 

قیصرانی

لائبریرین
نوٹ: تصاویر کچھ دھندلی ہیں لیکن براہ کرم برداشت کیجئے گا :)
کنڈل کا نمونہ
2013-01-16011236_zpsb46e59fd.jpg
 

عاطف بٹ

محفلین
شاہد صاحب کو میں سنوں گی ان شاءاللہ۔ اور انٹرویو کا بھی انتظار رہے گا۔
بہت اچھی تجویز ہے۔ اپنی اولین فرصت میں کر ڈالئے۔
کل میں نے شام کے وقت شاہد صاحب سے ملاقات کی تھی۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تقریباً دو ڈھائی گھنٹے تک تبادلہء خیال کیا۔ اس دوران اردو محفل کے بارے میں بھی گفتگو ہوئی۔ اصغر (تلمیذ ) صاحب کی ای میل کا ذکر بھی ہوا۔
اور اب یہ خوشخبری کہ بالآخر میں نے شاہد صاحب کو انٹرویو کے لئے راضی کرلیا ہے۔ اب دعا کریں کہ میرا کام جلد مکمل ہوجائے تاکہ مجھے ان کا انٹرویو کرنے کے لئے وقت مل سکے۔ میری کوشش ہوگی کہ اس انٹرویو کو ویڈیو کی شکل میں محفوظ بھی کرلوں۔
 

عاطف بٹ

محفلین
وقت کو تو ترجیحات کے لحاظ سے Manange کرنا پڑتا ہےبراہ کرم اپنےمحفل کے پرستاروں کو ترجیح دیا کریں۔
سر، محفل تو اب میرے روزمرہ معمولات کا حصہ بن چکی ہے اور یہاں نہ آؤں تو دن بہت عجیب سا گزرتا ہے۔ میری پوری کوشش ہوتی ہے کہ جتنا بھی وقت ممکن ہوسکے محفل کو دیا کروں۔
 

عاطف بٹ

محفلین
جزاک اللہ عاطف بٹ

آپ کبھی کنڈل پر کتب کو پڑھنے کی کوشش کیجئے۔ کتاب کی عادت ایسی چھوٹے گی کہ آپ پریشان ہوتی رہیں گی :)
بہت شکریہ قیصرانی بھائی۔
آپ نے کنڈل کے بارے میں جو ’ایمان افروز معلومات‘ فراہم کی ہیں انہیں پڑھنے کے بعد تو میں بھی کنڈل لینے کا سوچ رہا ہوں۔ :)
 

عاطف بٹ

محفلین
بہت خوب کالم ہے بھیا!
چاہے کچھ بھی ہوجائے کتابوں میں بسی صفحات کی پرانی خوشبو کی جگہ کوئی چیز نہیں لے سکتی۔۔۔ ۔
وہ اپنائیت اور محبت جو کتاب کے ساتھ رہ کر اسے محسوس کرکے مجھے ہوتی ہے وہ اس طرح آن لائن پڑھتے ہوئے کبھی محسوس نہیں ہوئی۔۔۔ ۔!
کتاب سے دوستی کا سفر بچپن میں نونہال سے لے کر دیگر تمام بچوں کے رسائل کے ساتھ ہوا تو ایسی انسیت ہوئی کہ اب اکژ پرانی کتابوں کو دیکھ کر میں ایسے مسکراتی ہوں اور ان سے حال پوچھتی ہوں جیسے کوئی پرانا شناسا دوست۔۔۔
اسی طرح ای میلز نے خطوط کی جگہ لے لی لیکن میری دوست کے وہ خط جو میں نے اور اس نے ایک طویل مدت تک مکمل تسلسل کے ساتھ لکھے آج بھی مجھے ان سے بہتر کوئی خزانہ نہیں لگتا۔۔۔ !
بہت شکریہ عینی
یہ حقیقت ہے کہ کتاب ہاتھ میں پکڑ کر پڑھنے سے جو راحت ملتی ہے وہ آن لائن مطالعے میں نصیب نہیں ہوسکتی۔
 

عاطف بٹ

محفلین
سبحان اللہ۔۔۔ ۔۔۔ تبرک۔۔۔
کالم پڑھ کے کیا کیا سامنے آ گیا۔۔۔ ۔۔۔
مشین اور فطرت کی یہ جنگ کہاں جا کے رکے گی......معلوم نہیں......مگر سرِ دست ریڈ انڈین قبیلے کے سردار کا خط پڑھیے،جسےتاریخ نے محفوظ رکھاہے اور محترم ہارون الرشید نے اپنی ایک تحریر میں نقل کیا ہے۔
امریکہ کے ایک کروڑ قدیم باشندوں کو قتل کرنے کے بعد ، جب ایک باقاعدہ حکومت بن چکی ۔ امریکی صدر نے جب زخموں سے چور قبیلے کے سربراہ کو خط لکھا: اب باقی ماندہ زمینیں ہم ادائیگی کر کے خریدیں گے ۔ سیٹل اس سردار کا نام تھا۔ زمین سرکار کے حوالے کرنے کی پیشکش کے ساتھ جس نے جوابی خط لکھا

"جنابِ صدر، عقاب کہاں ہیں؟ وہ ہجرت کر گئے۔ زندگی ختم ہوئی، اب تو محض جینا ہے۔ " "Mr. president, where are the eagles. They have gone. This is the end of life and beginning of survival" " جنگلوں کی مقدس خاموشی جب آواز کی کثرت اور بھرمار سے بھر جائے گی تو سکھ کہاں رہے گا؟" "تمہارے شہروں کا شور انسانی سماعت کی توہین ہے۔ چہرے اگر تازہ ہوا کالمس محسوس نہ کریں، پتوں کے جھومنے بجنے کی آواز اگرسنائی نہ دے تو زندہ رہنے کے معانی کیا ہیں"
بہت نوازش زبیر مرزا بھائی......... عاطف بٹ صاحب
بہت شکریہ چیمہ صاحب
 

فرحت کیانی

لائبریرین
کل میں نے شام کے وقت شاہد صاحب سے ملاقات کی تھی۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تقریباً دو ڈھائی گھنٹے تک تبادلہء خیال کیا۔ اس دوران اردو محفل کے بارے میں بھی گفتگو ہوئی۔ اصغر (تلمیذ ) صاحب کی ای میل کا ذکر بھی ہوا۔
اور اب یہ خوشخبری کہ بالآخر میں نے شاہد صاحب کو انٹرویو کے لئے راضی کرلیا ہے۔ اب دعا کریں کہ میرا کام جلد مکمل ہوجائے تاکہ مجھے ان کا انٹرویو کرنے کے لئے وقت مل سکے۔ میری کوشش ہوگی کہ اس انٹرویو کو ویڈیو کی شکل میں محفوظ بھی کرلوں۔
زبردست۔ بس آج سے انتظار شروع :)
 

فرحت کیانی

لائبریرین
ایمازن کنڈل ایک جدید ای بک ریڈر ہے۔ اس کی خصوصیات کچھ درج ذیل ہیں:
جو کتاب آپ نے خرید لی یا مفت میں ایمازن ڈاٹ کام سے اتاری ہے۔ وہ ہمیشہ کے لئے آپ کے کھاتے میں محفوظ ہے۔ چاہے آپ اس کتاب کو کنڈل سے حذف بھی کر دیں تو بھی وہ کتاب محفوظ رہے گی اور اس کے تمام اقتباسات اور حاشیئے بھی۔ جب چاہیں دوبارہ ڈاؤن لوڈ کر لیں
جس لفظ کی سمجھ نہ آئے، کرسر کو اس پر لائیں تو ڈکشنری سے اس لفظ کا مطلب سامنے آ جائے گا۔ انٹر کریں گے تو زیادہ تفصیل سے وضاحت کر دی جائے گی۔ دو یا تین ڈکشنریاں اس میں پہلے سے رکھی ہوتی ہیں
اب سوالات کیجئے۔ یہ مختصر سا تعارف تھا
کنڈل اگر پاکستان سے خریدیں تو آپ کو ایمیزون کتب کی سبسکرپسن لینا بہت مشکل بلکہ تقریباً ناممکن ہوتا ہے۔
 

تلمیذ

لائبریرین
کنڈل اگر پاکستان سے خریدیں تو آپ کو ایمیزون کتب کی سبسکرپسن لینا بہت مشکل بلکہ تقریباً ناممکن ہوتا ہے۔

برائے توجہ منصور قیصرانی صاحب:
تصاویر پوسٹ کرنے کا شکریہ ، کنڈل کی افادیت اور بعض پلس پوائنٹس سے قطع نظر، پی ڈی ایف کتابیں پڑھنے کے لئے، فرحت کیانی کے اوپر لکھے گئے مسئلے سے بچنے کی خاطر (میرے خیال میں) ٹیبلٹ سے بھی وہی خدمات حاصل کی جا سکتی ہیں۔ ذرا کمنٹ کریں۔
 

قیصرانی

لائبریرین
برائے توجہ منصور قیصرانی صاحب:
تصاویر پوسٹ کرنے کا شکریہ ، کنڈل کی افادیت اور بعض پلس پوائنٹس سے قطع نظر، پی ڈی ایف کتابیں پڑھنے کے لئے، فرحت کیانی کے اوپر لکھے گئے مسئلے سے بچنے کی خاطر (میرے خیال میں) ٹیبلٹ سے بھی وہی خدمات حاصل کی جا سکتی ہیں۔ ذرا کمنٹ کریں۔
جی محترم ابھی میں نے چیک کیا تو ایمزن ڈاٹ کام نے بتایا ہے کہ پاکستان میں کنڈل یا کنڈل سے متعلقہ مواد کی فراہمی ممکن نہیں :( معذرت خواہ ہوں
ٹیبلٹ پی سی ہی اس صورت میں بہتر رہے گا
 

فرحت کیانی

لائبریرین
کنڈل پاکستان میں خریدی جا سکتی ہے۔ یہاں کے وینڈرز آپ کو ڈائریکٹ یو ایس سے منگوا کر دیتے ہیں لیکن کتابوں کی سبسکرپشن سے معذوری ظاہر کرتے ہیں۔ لیکن پھر بھی آپ نیٹ سے مفت میں ڈاؤن لوڈ شدہ میٹریل پڑھ سکتے ہیں یا اگر نیٹ پر ایمیزون کے علاوہ کتابوں کی سبسکرپشن ہو تو وہ بھی پڑھی جا سکتی ہے۔ ڈاؤن سائیڈ بس یہ ہے کہ بہت معمولی سی رقم کے بدلے ایمیزون کی کلیکشن سے فائدہ نہیں اٹھایا جا سکتا۔ لیکن یہاں کے ٹیک گیکس یہ پیش گوئی کرتے پائے جاتے ہیں کہ پاکستان میں بھی کنڈل کا مستقبل کافی روشن ہے۔
 
Top