کاغذی ہے پیرہن کس پیکر تصویر کا؟ (کالم از شاہد ملک)

عاطف بٹ

محفلین
ضرور کیجئے پلیز۔ انتظار رہے گا۔
اور آپ نے اور ساجد بھائی نے ان انکل کا بھی انٹرویو کرنا تھا ناں جو آپ لوگوں کو عید ملن پارٹی میں ملے تھے شاید۔
ہم گئے تھے ایک بار انہیں ڈھونڈنے مگر وہ ملے نہیں۔ دراصل، میری ان انکل سے ملاقات زیادہ تر پنجاب پبلک لائبریری میں ہوتی ہے یا پھر پرانی انارکلی میں، گھر کا مجھے پتہ نہیں۔ میں نے وہاں کچھ لوگوں سے پوچھا تو انہوں نے بتایا کہ یہیں کہیں رہتے ہیں مگر گھر کا نہیں پتہ۔ وہ بھی بہت ہی شاندار بزرگ ہیں۔ ویسے اس طرح کے کئی بزرگ میرے ’دوست‘ ہیں اور جا کر گھنٹوں ان کے ساتھ بیٹھ کر گپ شپ لگاتا ہوں۔
شاہد صاحب سے میں نے ایک بار کہا بھی تھا مگر وہ اس طرح کے معاملات سے ذرا دور بھاگتے ہیں۔ اب انہیں منا کے کرتا ہوں ان کا انٹرویو۔ ویسے آپ ان کو بی بی سی اردو کی ریڈیو سروس پر بھی سن سکتی ہیں، جہاں نما پروگرام میں۔
 
فرحت کیانی

لائبریرین

چلیں دعا کرتے ہیں کہ وہ آپ کو جلدی کہیں مل جائیں ان شاءاللہ۔
ممکن ہو تو اپنے دوستوں کی گفتگو کبھی کبھی یہاں سے شیئر کیا کریں۔
شاہد صاحب کو میں سنوں گی ان شاءاللہ۔ اور انٹرویو کا بھی انتظار رہے گا۔
 
جی ضرور انشاءاللہ
میں ضرور شیئر کروں گا!
 
تلمیذ

لائبریرین
بہت شکریہ فرحت۔
میں سوچ رہا ہوں کہ جلد ہی محفل کے لئے شاہد ملک صاحب کا ایک خصوصی انٹرویو کروں۔ وہ انتہائی دلچسپ شخصیت اور اچھے شاعر و نثر نگار ہونے کے علاوہ ایک باذوق قاری، سنجیدہ نشریاتی صحافی اور ایک مشفق استاد بھی ہیں۔

بہت اچھی تجویز ہے۔ اپنی اولین فرصت میں کر ڈالئے۔
 
قیصرانی

لائبریرین
جزاک اللہ عاطف بٹ
زبردست کالم ہے۔ٹیکنالوجی کی اہمیت اپنی جگہ لیکن جو لطف کتاب یا اخبار کو ہاتھ میں پکڑ کر پڑھنے کا ہے وہ سکرین پر پڑھنے میں نہیں۔
مجھے بھی وہ ساری کتابیں اور رسالے یاد آ گئے جو بچپن میں ہمارے گھر آیا کرتے تھے۔ نونہال، جگنو ، آنکھ مچولی ، بچوں کی دنیا، ریڈرز ڈائجسٹ اور تعلیم و تربیت۔ جب بڑے بھائی ہائی سکول پہنچے تو کرنٹ افیئرز ڈائجسٹ بھی آنا شروع ہو گیا۔ اردو ڈائجسٹ ، جنگ اخبار اور میگ تو ہمارے گھر میرے ابا کے زمانہ طالبعلمی سے آ رہے تھے۔ میرے ابو عالمگیرین ہیں تو ہمارے گھر عالمگیرین اور ہلال کے بلامبالغہ سینکڑوں شمارے موجود ہیں۔ چھٹیوں میں ماموں لوگوں کی طرف جاتے تو وہاں نسیم حجازی اور عنایت اللہ کے ناولوں کی گویا دکان لگی ہوتی تھی۔ بڑے پرانے پرانے اردو اور انگریزی کلاسک ناول ہوا کرتے تھے ان کی کلیکشن میں۔ اے۔آر۔خاتون اور نادرہ خاتون کا نام بھی پہلی دفعہ وہیں دیکھا۔ اردو ڈائجسٹ کے 1970 اور 80 کی دہائی کے شمارے ہمیں اپنے بڑے ابا کی الماری سے ملے تھے۔ اتنے ضخیم شمارے ہوا کرتے تھے۔
شکریہ عاطف بٹ ۔ آپ کی پوسٹ نے واقعی ناسٹلجک کر ڈالا۔
آپ کبھی کنڈل پر کتب کو پڑھنے کی کوشش کیجئے۔ کتاب کی عادت ایسی چھوٹے گی کہ آپ پریشان ہوتی رہیں گی :)
 
تلمیذ

لائبریرین
جزاک اللہ عاطف بٹ

آپ کبھی کنڈل پر کتب کو پڑھنے کی کوشش کیجئے۔ کتاب کی عادت ایسی چھوٹے گی کہ آپ پریشان ہوتی رہیں گی :)

لیکن کنڈل پر تو اردو کی وہی کتابیں ملیں گی جو اس پر اپ لوڈ کی گئی ہوں یا خود اپ لوڈ کریں۔ ذرا اس جدید ڈیوائس کا مکمل تعارف تو کروائیںؕ ۔
میں تو آج کل ٹیبلٹ پر پی ڈی ایف کتابیں کاپی کر کے پڑھ رہاہوں۔ یہ طریقہ بھی کافی قابل عمل ہے لیکن صرف پی ڈی ایف کتابوں کی حد تک۔

میں ذرا لنچ بریک سے فارغ ہو لوں، پھر اس پر کچھ لکھنے کی کوشش کرتا ہوں
ویسے ابھی میں ابن خلدون کی بارہ جلدیں کنڈل پر ڈاؤن لوڈ کر چکا ہوں اور مطالعہ بھی شروع کر دیا ہے۔ آرکائیو ڈاٹ کام پر موجود ہیں
 
شکریہ، آپ جواب دے لیں پھر میں آپ سے اس بارے میں چند سوالات کروں گا۔
ویسے آپ تو پڑھنے کے جن ہیں آپ کا مقابلہ کون کر سکتا ہےؕ:)۔
 
فرحت کیانی

لائبریرین
جزاک اللہ عاطف بٹ

آپ کبھی کنڈل پر کتب کو پڑھنے کی کوشش کیجئے۔ کتاب کی عادت ایسی چھوٹے گی کہ آپ پریشان ہوتی رہیں گی :)
متفق۔ :) کنڈل پر بھی پڑھتی ہوں۔ بلکہ اسی کی وجہ سے اب کتاب ہاتھ میں پکڑ کر پڑھنے کی زیادہ عادت نہیں رہی۔ اس کے باوجود مجھے ہاتھ میں کتاب پڑھنا بہت اچھا لگتا ہے۔
 
قرۃالعین اعوان

لائبریرین
بہت خوب کالم ہے بھیا!
چاہے کچھ بھی ہوجائے کتابوں میں بسی صفحات کی پرانی خوشبو کی جگہ کوئی چیز نہیں لے سکتی۔۔۔۔
وہ اپنائیت اور محبت جو کتاب کے ساتھ رہ کر اسے محسوس کرکے مجھے ہوتی ہے وہ اس طرح آن لائن پڑھتے ہوئے کبھی محسوس نہیں ہوئی۔۔۔۔!
کتاب سے دوستی کا سفر بچپن میں نونہال سے لے کر دیگر تمام بچوں کے رسائل کے ساتھ ہوا تو ایسی انسیت ہوئی کہ اب اکژ پرانی کتابوں کو دیکھ کر میں ایسے مسکراتی ہوں اور ان سے حال پوچھتی ہوں جیسے کوئی پرانا شناسا دوست۔۔۔
اسی طرح ای میلز نے خطوط کی جگہ لے لی لیکن میری دوست کے وہ خط جو میں نے اور اس نے ایک طویل مدت تک مکمل تسلسل کے ساتھ لکھے آج بھی مجھے ان سے بہتر کوئی خزانہ نہیں لگتا۔۔۔!
 
قیصرانی

لائبریرین
لیکن کنڈل پر تو اردو کی وہی کتابیں ملیں گی جو اس پر اپ لوڈ کی گئی ہوں یا خود اپ لوڈ کریں۔ ذرا اس جدید ڈیوائس کا مکمل تعارف تو کروائیںؕ ۔
میں تو آج کل ٹیبلٹ پر پی ڈی ایف کتابیں کاپی کر کے پڑھ رہاہوں۔ یہ طریقہ بھی کافی قابل عمل ہے لیکن صرف پی ڈی ایف کتابوں کی حد تک۔
قیصرانی
ایمازن کنڈل ایک جدید ای بک ریڈر ہے۔ اس کی خصوصیات کچھ درج ذیل ہیں:
ای انک ڈسپلے، جس سے آپ کو ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے کتاب کا صفحہ کھلا ہوا ہو۔ اس سے ایک تو نظروں پر بوجھ نہیں پڑھتا چاہے جتنے گھنٹے پڑھ لیں اور دوسرا یہ فائدہ بھی کہ چاہے تو گھپ اندھیرے میں پڑھیں چاہیں تو دن دیہاڑے کڑکتی دھوپ میں۔ ڈسپلے ویسے کا ویسے ہی دکھائی دے گا۔ اندھیرے میں پڑھنے کے لئے کنڈل کے نئے ماڈل میں سکرین کے اندر ہی لائٹ فٹ کر دی گئی ہے
فانٹ سائز اپنی مرضی کے مطابق چھوٹا بڑا کر سکتے ہیں۔ تاہم یہ سہولت عام کتب کے لئے ہے۔ پی ڈی ایف فائل کو بھی چھوٹا بڑا کیا جا سکتا ہے لیکن وہ اتنا کارگر نہیں کہ اگر ہر صفحے کو ہی اسی طرح کرنا پڑے
بیک وقت کئی سو کتب سما سکتی ہیں
بیٹری بہت گھنٹے چلتی ہے۔ کنڈل استعمال نہ ہو تو بھی بیٹری بہت ہفتے بغیر چارچ ہوئے محفوظ رہ سکتی ہے
وائرلیس کی مدد سے کتب کو ڈاون لوڈ کر سکتے ہیں۔ تھری جی ماڈل میں دنیا کے زیادہ تر ممالک میں کتب کو براہ راست ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے
پی ڈی ایف، ورڈ اور دیگر کئی بنیادی فائل کی فارمیٹس کو سپورٹ کرتا ہے
کتب کو فولڈرز کی شکل میں بھی ترتیب دی جا سکتی ہے
ہر کتاب میں اپنے پسندیدہ اقتباسات لے کر محفوظ بھی کئے جا سکتے ہیں اور وائرلیس یا تھری جی کی مدد سے انٹرنیٹ پر دوسروں کے ساتھ شئیر بھی کئے جا سکتے ہیں
بنیادی سی انٹرنیٹ براؤزنگ بھی ہو سکتی ہے
ایک سے زیادہ کنڈل یا کنڈل سافٹ وئیر کی صورت میں کنڈل کلاؤڈ پر کتب کو ہر جگہ حتیٰ کہ سمارٹ فون پر بھی پڑھا جا سکتا ہے
بہت ساری کتب مفت موجود ہیں۔ لاکھوں کتب انتہائی سستی خریدی جا سکتی ہیں۔ ایک مزے کی بات یہ بھی ہے کہ جو کتاب خریدیں گے، اسے ایک منٹ کے اندر اندر کنڈل پر وصول کر کے پڑھ سکتے ہیں
اگر ایک کتاب کو پڑھتے ہوئے آپ دوسری کتاب کو شروع کر دیں تو پہلی کتاب پر آخری صفحہ جو پڑھا گیا ہوگا، وہ محفوظ ہو جائے گا۔ جب اس کتاب کو دوبارہ کھولیں گے تو وہی صفحہ سامنے آئے گا۔ جب کنڈل کا وائرلیس یا تھری جی آن رہتا ہے تو کنڈل کلاؤڈ پر ہر جگہ اس خوبی کو استعمال کر سکتے ہیں
آرکائیو ڈاٹ کام کی اکثر کتب کنڈل کی شکل میں بھی مل جاتی ہیں اور مفت ہوتی ہیں
انتہائی آسان استعمال
جو کتاب آپ نے خرید لی یا مفت میں ایمازن ڈاٹ کام سے اتاری ہے۔ وہ ہمیشہ کے لئے آپ کے کھاتے میں محفوظ ہے۔ چاہے آپ اس کتاب کو کنڈل سے حذف بھی کر دیں تو بھی وہ کتاب محفوظ رہے گی اور اس کے تمام اقتباسات اور حاشیئے بھی۔ جب چاہیں دوبارہ ڈاؤن لوڈ کر لیں
جس لفظ کی سمجھ نہ آئے، کرسر کو اس پر لائیں تو ڈکشنری سے اس لفظ کا مطلب سامنے آ جائے گا۔ انٹر کریں گے تو زیادہ تفصیل سے وضاحت کر دی جائے گی۔ دو یا تین ڈکشنریاں اس میں پہلے سے رکھی ہوتی ہیں
اب سوالات کیجئے۔ یہ مختصر سا تعارف تھا
 
تلمیذ

لائبریرین
ایمازن کنڈل ایک جدید ای بک ریڈر ہے۔ اب سوالات کیجئے۔ یہ مختصر سا تعارف تھا

واہ، کتابوں کی دنیا میں یہ تو ایک نہایت عمدہ اور مفیدہ پیش رفت ہے، جناب۔ اس کے بارے میں سنا تو تھا لیکن آپ نے مختصر تو نہیں کافی تفصیل سے ا س کا تعارف کرو ادیا ہے۔ لیکن:
1) اردو کتب کے بارے میں آپ نے کچھ نہیں لکھا۔ کیا اوپر لکھی گئی تمام باتیں اردو کتب کے لئے بھی کارآمد ہیں؟
۲) کیا کتب کا تبادلہ ای میل کی اٹیج منٹس کے طور پربھی کیا جا سکتا ہے؟
۳) ڈاون لوڈ کرنے کے لحاظ سےکیا اس کا تعلق ایمیزون سے ہی ہے یا کہیں سے بھی کتابیں اتاری جاسکتی ہیں؟
۴) مارکوں (برانڈز) اورقیمتوں نیز ان کے لحاظ سے ان کی کارکردگی اور پاکستان میں ان کی دستیابی کے بارے میں کچھ معلومات؟
۵) ٹیبلٹ پی سی کے ساتھ اس کا موازنہ؟

شکریہ!!
 
قیصرانی

لائبریرین
1) اردو کتب کے بارے میں آپ نے کچھ نہیں لکھا۔ کیا اوپر لکھی گئی تمام باتیں اردو کتب کے لئے بھی کارآمد ہیں؟
بدقسمتی سے فی الوقت زیادہ تر سہولیات محض لاطینی رسم الخط والی کتب کے لئے ہی موجود ہیں۔ اردو کتب چاہے تصویری پی ڈی ایف میں ہوں یا کسی اور پی ڈی ایف شکل میں، ان پر یہ سہولیات مہیا نہیں ہیں۔ تاہم امید ہے کہ عنقریب عربی رسم الخط کی کتب کے لئے بھی سہولیات مہیا کر دی جائیں گی

۲) کیا کتب کا تبادلہ ای میل کی اٹیج منٹس کے طور پربھی کیا جا سکتا ہے؟
اگر کنڈل کی کتاب پر حقوق دانش محفوظ شدہ ہیں تو پھر اس کی شئیرنگ تو کر سکتے ہیں ای میل کی صورت میں لیکن کتاب کام نہیں کرے گی۔ اگر کتاب کاپی رائٹ سے فری ہے تو پھر ای میل کی شکل میں بھی بھیجی جا سکتی ہیں۔ تاہم یہ پابندی صرف ان کتب پر ہے جو ایمازن ڈاٹ کام سے لی گئی ہوں۔ آرکائیو ڈاٹ کام وغیرہ کی کتب پر یہ پابندی نہیں لگتی

۳) ڈاون لوڈ کرنے کے لحاظ سےکیا اس کا تعلق ایمیزون سے ہی ہے یا کہیں سے بھی کتابیں اتاری جاسکتی ہیں؟
براہ راست ڈاؤن لوڈنگ صرف ایمزن ڈاٹ کام کے ساتھ ہی کام کرتی ہے۔ تاہم اپنے پی سی پر اتار کر کیبل کی مدد سے کوئی بھی کتاب کنڈل پر رکھی جا سکتی ہے۔ ویسے اگر کوئی کتاب کاپی رائٹ فری نہ ہو اور آپ اسے پی ڈی ایف شکل یا کسی اور شکل میں رکھیں گے تو جونہی کنڈل انٹرنیٹ سے منسلک ہوگا (وائرلیس، تھری جی یا محض انٹرنیٹ سے منسلک کمپیوٹر کے ساتھ جوڑا جائے) تو فوراً ہی کاپی رائٹ شدہ کتب حذف ہو جائیں گی

۴) مارکوں (برانڈز) اورقیمتوں نیز ان کے لحاظ سے ان کی کارکردگی اور پاکستان میں ان کی دستیابی کے بارے میں کچھ معلومات؟
پاکستان میں ری سیلرز کے ذریعے مل رہا ہے کنڈل۔ تاہم بیرون ملک سفر کرنے والے احباب بھی اکثر مشہور ائیرپورٹس سے بھی اسے خرید سکتے ہیں۔ اس کی قیمت امریکہ میں سپیشل آفر کے ساتھ 69 ڈالر سے شروع ہوتی ہے۔ بین الاقوامی ماڈل 119 ڈالر کا اور تھری جی ماڈل 179 ڈالر کا ملتا ہے۔ مزید تفصیل کے لئے ایمزن ڈاٹ کام دیکھیئے

۵) ٹیبلٹ پی سی کے ساتھ اس کا موازنہ؟
دونوں الگ الگ درجہ بندی سے تعلق رکھتے ہیں۔ ٹیبلٹ کمپیوٹر کا کام کرتا ہے جب کہ کنڈل کو کتب بینی کے لئے بنایا گیا ہے

اگر کوئی جواب تشنہ محسوس ہو تو بلا تکلف فرمائیے۔ یا مزید سوالات :)
 
فلک شیر

محفلین
سبحان اللہ۔۔۔۔۔۔تبرک۔۔۔
کالم پڑھ کے کیا کیا سامنے آ گیا۔۔۔۔۔۔
مشین اور فطرت کی یہ جنگ کہاں جا کے رکے گی......معلوم نہیں......مگر سرِ دست ریڈ انڈین قبیلے کے سردار کا خط پڑھیے،جسےتاریخ نے محفوظ رکھاہے اور محترم ہارون الرشید نے اپنی ایک تحریر میں نقل کیا ہے۔
امریکہ کے ایک کروڑ قدیم باشندوں کو قتل کرنے کے بعد ، جب ایک باقاعدہ حکومت بن چکی ۔ امریکی صدر نے جب زخموں سے چور قبیلے کے سربراہ کو خط لکھا: اب باقی ماندہ زمینیں ہم ادائیگی کر کے خریدیں گے ۔ سیٹل اس سردار کا نام تھا۔ زمین سرکار کے حوالے کرنے کی پیشکش کے ساتھ جس نے جوابی خط لکھا

"جنابِ صدر، عقاب کہاں ہیں؟ وہ ہجرت کر گئے۔ زندگی ختم ہوئی، اب تو محض جینا ہے۔ " "Mr. president, where are the eagles. They have gone. This is the end of life and beginning of survival" " جنگلوں کی مقدس خاموشی جب آواز کی کثرت اور بھرمار سے بھر جائے گی تو سکھ کہاں رہے گا؟" "تمہارے شہروں کا شور انسانی سماعت کی توہین ہے۔ چہرے اگر تازہ ہوا کالمس محسوس نہ کریں، پتوں کے جھومنے بجنے کی آواز اگرسنائی نہ دے تو زندہ رہنے کے معانی کیا ہیں"
بہت نوازش زبیر مرزا بھائی......... عاطف بٹ صاحب
 
تلمیذ

لائبریرین
جوابات دینے کے لئے سپاس شکر گزاری۔
اس لحاظ سے تو ٹیبلٹ ذرا بہتر لگتا ہے کیونکہ کم از کم پی ڈی ایف کی اردو کتب کے لئے تو کارآمد ہے۔
قیمتیں تو قابل استطاعت ہیں لیکن جب تک یہ عربی اسکرپٹ کے لئے کارمد نہیں ہوجاتا اس وقت تک انتظار کرنا بہتر ہوگا۔ کیونکہ ٹیبلٹ سے کچھ گذارہ ہورہا ہے۔
اوپر آپ نے تاریخ ابن خلدون کا ذکر کیا ہے، کیا یہ اردو میں ہے یا انگریزی ہے؟
 
تاریخ ابن خلدون کی بارہ جلدیں اردو میں سکین شدہ اور پی ڈی ایف شکل میں ہیں۔ ایک ایک صفحہ الگ الگ سکین شدہ ہے۔ ایک نظر ڈال لیجئے۔ امید ہے کہ سکین کوالٹی پسند آئے گی :)
 
Top