کاش میں کسی کے کام آئوں

دوست

محفلین
اردو کرنے کا طریقہ پہلے بھی کئی سائٹس پر موجود ہے شاید یہ ہمارے ہی ایک محترم رکن جناب عبد الستار منہاجین نے سب سے پہلے لکھا تھا۔
اردو کے فونٹ واقعی اچھے ہیں لیکن یہ بنیادی طور پر اردو لائف ڈاٹ کوم کے فونٹ ہے جو وہاں سے بھی دستیاب ہیں میں کافی دیر سے یہ استعمال کررہا ہوں۔
وسلام
 

دوست

محفلین
انھوں نےصرف اتارنے کے لیے ربط دیا ہوا ہے۔
باقی سائٹ اکثر تصویری اردو یا ایشیا ٹائپ میں ہے۔
 

تیشہ

محفلین
اس میں کیا مشکل بات ہے کام ہی آنا ہے ناتو کسی دن میرے کا م کر دیں ، آٹا گوندھ دیں ،
یا اک دن کا سالن بنا کر کوئی دے جائے۔
 

پاکستانی

محفلین
‘بوچھی نے کہا‘ ۔۔۔ اس میں کیا مشکل بات ہے کام ہی آنا ہے ناتو کسی دن میرے کا م کر دیں ، آٹا گوندھ دیں ،
یا اک دن کا سالن بنا کر کوئی دے جائے۔


لیں جی آپ کے بتائے گئے کاموں کو دیکھ کر ظفر صاحب نے ادھر کا رخ ہی نہیں کیا۔
 
ورڈ میں نستعلیق کا استعمال

ورڈ میں نستعلیق تو خوب چلتا ہے لیکن اس کے الفاظ کے درمیان بعض مرتبہ کافی زیادہ فاصلہ آ جاتا ہے۔ ان پیج میں تو فاصلہ کم کرنے کی کیز موجود ہیں، کیا ورڈمیں بھی ایسی کیز ہیں؟ میں نے بہت تلاش کیں لیکن نہیں ملیں۔
دوسری بات یہ کہ ورڈ سے اردو کی ای۔پی۔ایس فائل بھی نہیں بنتی۔کیا اس کا کوئی سافٹ ویئر ہے جس سے ورڈ کی فائل آسانی سے ای۔پی۔ایس فارمیٹ میں تبدیل ہو سکے؟
 

الف عین

لائبریرین
ورڈ میں فانٹ پراپرٹیز میں آپ تبدیلیاں کر سکتے ہیں، سپیسنگ بڑھا یا گھٹا سکتے ہیں۔ اس کے لئے فارمیٹ ۔۔ فانٹ کلک کریں، یا میری طرح کنٹرول ڈی
اس ڈائلاگ میں دو ٹیبس ہیں۔ دوسرا Character Spacing کا ہے۔ اس کے مختلف آپشنس کے ساتھ کھیلیں، خود پتہ لگ جائے گا۔
ورڈ فائل کو گھوسٹ سکرپٹ سے بھی پوسٹ سکرپٹ فائل سے بدل سکتے ہیں۔ یہاں ہی نبیل نے کچھ روابط دئے تھے دوسرے دھاگوں میں۔
 
Top