ڈی۔ایس۔ایل (ولیوم بیسڈ پیکجز)

السلام علیکم۔
مختلف ڈی۔ایس۔ایل کمپنیز جو اپنی خدمات فراہم کرتی ہیں، ان کے کچھ پیکجز “ولیوم بیسڈ“ ہوتے ہیں، مثلا ماہانہ دو جی۔بی یا چار جی۔بی فراہم کرتے ہیں۔ مجھے اس حوالہ سے تفصیل چاہئے۔ ہم ایک مہینہ میں انٹرنیٹ کتنا استعمال کرلیتے ہیں؟ اگر روزانہ تقریبا 8 گھنٹے براؤزنگ ہو تو کیا ماہانہ دو جی۔بی کا پیکیج ٹھیک رہے گا؟
جس قدر جلد ہوسکے، معلومات فراہم کیجئے۔ شکریہ!
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

عمار، ڈیٹا والیوم کا انحصار براؤزنگ کے وقت سے زیادہ تمہاری نیٹ کی ایکٹیوٹی پر ہے۔ سادہ ویب سرفنگ کے لیے تو پورے مہینے کی ایک گیگابائٹ بھی کافی ہے۔ لیکن اگر تم نے کثرت سے فائلیں اپلوڈ اور ڈاؤنلوڈ کرنی ہوں تو دو گیگا بائٹ بھی تنگ پڑ جائیں گی۔ اور اگر تمہارا ارادہ نیٹ سے میوزک اور فلمیں ڈاؤنلوڈ کرنے کا ہو تو لامحدود پیکج چاہیے۔ :)

میرے پاس یہاں کچھ سالوں تک ایسا ہی محدود ڈیٹا والیوم والا کیبل انٹرنیٹ اکاؤنٹ رہا ہے۔ کبھی کبھار میں نیٹ سے زیادہ ڈاؤنلوڈ کر لیتا تھا تو اپنے اکاؤنٹ کے اعدادوشمار چیک کرتا رہتا تھا کہ کہیں ڈیٹاوالیوم کی حد نہ تجاوز کر جاؤں۔
والسلام
 

فہیم

لائبریرین
عمار کہیں تم سائبر والوں کا ہوم ڈی ایس ایل پیکج لینے کا تو نہیں‌ سوچ رہے۔
وہی 2000 ماہانہ پر 2 جی بی
میری مانوں تو نہ لو
اس سے بہتر تو کیبل ہی ہے۔
ہاں اگر کہیں سے فائبر آپٹک ملے تو وہ عام کیبل سے کافی بہتر ہوتا ہے
 
مفصل جواب دینے کا بہت بہت شکریہ نبیل بھائی! مجھے توقع تھی کہ سب سے پہلے جواب دینے والے آپ ہی ہوں گے۔
بھیا! میں نے ڈاؤن لوڈنگ تو زیادہ نہیں کرنی ہوتی اور نہ ہی اپ۔لوڈنگ۔ میوزک یا فلمیں بھی ڈاؤن لوڈ نہیں کرتا، سی۔ڈیز استعمال کرتا ہوں۔ لیکن ہاں! آن لائن ویڈیوز جیسے یو۔ٹیوب وغیرہ، ان پر جانا ہوتا ہے۔ کیا اس سے بھی فرق پڑے گا؟ ویسے مجھے لگتا تھا کہ براؤزنگ کرنے میں بھی چونکہ ڈیٹا ہمارے پاس ڈاؤن لوڈ ہورہا ہوتا ہے، اس لئے شاید اس سے بھی کافی فرق پڑتا ہے۔ تھوڑا کنفیوژ ہوں فی الحال۔ دفتر میں ڈی۔ایس۔ایل لگانے کا فیصلہ کرنا ہے۔ دو جی۔بی والا پیکج (128 کے۔بی۔پی پر) پندرہ سو روپے میں مل رہا ہے، 5 جی۔بی والا (384 کے۔بی۔پی پر) ساڑھے چار ہزار میں۔ فی الحال جو میں کبیل نیٹ استعمال کررہا ہوں، وہ تیرہ سو روپے لیتا ہے، لیکن سروس اکثر مری رہتی ہے۔ پھر اس کی یہ پابندی بھی ہے کہ صرف ایک کمپیوٹر پر چلے جبکہ مجھے دفتر میں دو کمپیوٹرز پر چلانا ہے۔ یہ نہ ہو کہ میں دو جی۔بی والا لوں اور پھر آدھا مہینہ گزرنے کے بعد بیٹھا رہوں۔ غیر محدود پیکج چھ ہزار کا ہے۔ یہ تو زیادہ ہی ہوجائیں گے۔۔۔ سمجھ نہیں آرہا کہ کیا کروں۔۔۔۔۔۔۔؟
 

دوست

محفلین
ادھر فیصل آباد میں چائنہ ٹیل کا ایک پیکج بڑا چل رہا ہے 128 کلو بائٹ کا 12 کلو بائٹ ڈاؤنلوڈ سپیڈ کے ساتھ قریبًا یہ دو ہزار میں پڑتا ہے۔ لامحدود بھی۔
 

قیصرانی

لائبریرین
دوست نے کہا:
ادھر فیصل آباد میں چائنہ ٹیل کا ایک پیکج بڑا چل رہا ہے 128 کلو بائٹ کا 12 کلو بائٹ ڈاؤنلوڈ سپیڈ کے ساتھ قریبًا یہ دو ہزار میں پڑتا ہے۔ لامحدود بھی۔
128 کلو بٹس ہوگا، جو کہ بائٹس میں‌ بدل کر 12 کلو بائٹس ہو جاتا ہے
 

دوست

محفلین
لائن تو 128 کلو بائٹس کی کہتے ہیں لیکن ڈاؤنلوڈ سپیڈ 12 کلو بائٹ ہی ہوتی ہے۔ اب رب جانے شاید یہی بات ہو۔بٹس والی۔۔
 

قیصرانی

لائبریرین
یو ٹیوب کا ایک گانا عموماً دس ایم بی کا ہوتا ہے اور تین سے پانچ منٹ اس کی لمٹ۔ دس ایم بی کو جب ہم نیٹ ورک کے حوالے سے دیکھتے ہیں تو یہ دس میگا بائٹ یعنی ایک سو میگا بٹس کا جا بنتا ہے۔ دو جی بی سے مراد ہوگا اگر دو گیگا بٹ تو باقی کا اندازہ لگا لیں :roll:
 
Top