ڈیٹا لائف انجن کے لیے اردو سے رومن کنورٹر

hackerspk

محفلین
الحمد للہ رب العلمین
ایک اور خیال ذہن میں آیا تھا اس کو عمل جامہ پہنا دیا ہے یہ اردو سے رومن کنورٹر کا خیال ہے جس سے ہم بے پناہ فائدہ لے سکتے ہیں رومن کنورٹر تو پہلے موجود ہیں لیکن میں نے اس کو ایک اچھوتے انداز میں استعمال کیا ہے، تحریر کو سائٹ پر دکھاتے وقت اس کی ایک اضافی کاپی بنا کر ایک ویری ایبل میں سٹور کر لی جائے اور اسے رومن کنورٹ کر دیا جائے تاکہ گوگل وغیرہ پر رومن میں سرچ کرنے والے صارفین بھی ہم تک پہنچ سکیں کیونکہ بالافسوس ہمارے 90 فیصد صارفین کو اردو رسم الخط میں لکھنا نہیں آتا اس لیے وہ سرچ انجنز سے ہم تک نہ پہنچتے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ ہندوستانی صارفین جو اردو رسم الخط کو نہیں سمجھ سکتے وہ اس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں اور ہم ان سے۔

اردو دائرہ معارف العلوم پر موجود تمام تحریروں کو رومن میں کنورٹ کر دیا ہے مگر یاد رہے کہ ڈیٹا بیس میں محفوظ نہیں بلکہ سکرپٹ کے وہ صفحات جو تحریر کو شائع کرتے ہیں ان میں مواد کی ایک اضافی کاپی بنا کر اس کو کنورٹ کر دیا ہے اس طرح ہماری ڈیٹا بیس پر بہت کم لوڈ پڑتا ہے مثالا اس اردو انسائکلوپیڈیا کی کسی بھی تحریر کو "مزید پڑھیں" پر کلک کر کے کھولیں۔ ربط درج ذیل ہے۔
http://urduencyclopedia.org/index.php

یہ کنورٹر تقریبا 70 فیصد الفاظ کو ٹھیک تبدیل کر سکتا ہے اس کو مزید بہتر بنانے میں میری مدد کیجیے۔

اس کو ہم اپنے فورمز وغیرہ پر بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ تاکہ سرچ انجنز سے وہ صارفین بھی جو اردو کو اردو کے رسم الخط میں دیکھنا چاہتے اور وہ بھی جو رومن پڑھنا جانتے ہیں ہم تک پہنچ سکیں۔ ڈیٹا لائف انجن کا مڈیول میں نے تیار کر دیا ہے جو چاہے اسے استعمال کر سکتے ہیں۔


1: engine/modules/show.full.php
$tpl->set( '{comments}', "<!--dlecomments-->" );
کو تلاش کریں اور اس سے اوپر لگائیں

PHP:
// اردو سے رومن کنورٹر از http://www.urduencyclopedia.org
// رومن کنورٹر شروع

            $mydata =$row['short_story'] .  $row['full_story'];
            $mydata = str_replace( "وہ", "wo",$mydata);
            $mydata = str_replace( "میں", "mein",$mydata);
            $mydata = str_replace( "محمد", "Muhammad",$mydata);
            $mydata = str_replace( "رضی", "Razi",$mydata);
            $mydata = str_replace( "ؓ", " Razi Allah Tala Anhu",$mydata);
            $mydata = str_replace( "صلی اللہ علیہ وسلم", "PBUH",$mydata);
            $mydata = str_replace( "صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم", "PBUH",$mydata);
            $mydata = str_replace( "ﷺ", " PBUH",$mydata);
            $mydata = str_replace( "ﷻ", " Jala Jlaluhu",$mydata);
            $mydata = str_replace( "تعالی", "Tala",$mydata);
            $mydata = str_replace( "مٶلفات", "Books",$mydata);
            $mydata = str_replace( "لغت", "Dictionary",$mydata);
            $mydata = str_replace( "اردو", "Urdu",$mydata);
            $mydata = str_replace( "نہ", "nah",$mydata);
            $mydata = str_replace( "یا", "ya",$mydata);
            $mydata = str_replace( "یہ", "yah",$mydata);
            $mydata = str_replace( "اس", "is",$mydata);
            $mydata = str_replace( "یقی", "yaqe",$mydata);
            $mydata = str_replace( "اللہ", "Allah",$mydata);
            $mydata = str_replace( "حوالہ", "Hawala",$mydata);
            $mydata = str_replace( "", "",$mydata);
            $mydata = str_replace( "", "",$mydata);
            $mydata = str_replace( "", "",$mydata);
            $mydata = str_replace( "", "",$mydata);
            $mydata = str_replace( "", "",$mydata);

// حروف تہجی
          
            $mydata = str_replace( "آ", "aa",$mydata);
            $mydata = str_replace( "ا", "a",$mydata);
            $mydata = str_replace( "ب", "b",$mydata);
            $mydata = str_replace( "پ", "p",$mydata);
            $mydata = str_replace( "ت", "t",$mydata);
            $mydata = str_replace( "ث", "s",$mydata);
            $mydata = str_replace( "ٹ", "t",$mydata);
            $mydata = str_replace( "ج", "j",$mydata);
            $mydata = str_replace( "چ", "ch",$mydata);
            $mydata = str_replace( "ح", "h",$mydata);
            $mydata = str_replace( "خ", "kh",$mydata);
            $mydata = str_replace( "د", "d",$mydata);
            $mydata = str_replace( "ڈ", "d",$mydata);
            $mydata = str_replace( "ذ", "z",$mydata);
            $mydata = str_replace( "ر", "r",$mydata);
            $mydata = str_replace( "ڑ", "r",$mydata);
            $mydata = str_replace( "ژ", "z",$mydata);
            $mydata = str_replace( "ز", "z",$mydata);
            $mydata = str_replace( "س", "s",$mydata);
            $mydata = str_replace( "ش", "sh",$mydata);
            $mydata = str_replace( "ص", "s",$mydata);
            $mydata = str_replace( "ض", "z",$mydata);
            $mydata = str_replace( "ط", "t",$mydata);
            $mydata = str_replace( "ظ", "z",$mydata);
            $mydata = str_replace( "ع", "e",$mydata);
            $mydata = str_replace( "غ", "gh",$mydata);
            $mydata = str_replace( "ف", "f",$mydata);
            $mydata = str_replace( "ق", "q",$mydata);
            $mydata = str_replace( "ک", "k",$mydata);
            $mydata = str_replace( "گ", "g‌",$mydata);
            $mydata = str_replace( "ل", "l‍",$mydata);
            $mydata = str_replace( "م", "m",$mydata);
            $mydata = str_replace( "ن", "n",$mydata);
            $mydata = str_replace( "و", "o",$mydata);
            $mydata = str_replace( "ہ", "h",$mydata);
            $mydata = str_replace( "ء", "",$mydata);
            $mydata = str_replace( "ی", "i",$mydata);
            $mydata = str_replace( "ے", "y",$mydata);
            $mydata = str_replace( "", "",$mydata);
            $mydata = str_replace( "", "",$mydata);


//خاص حروف

            $mydata = str_replace( "ں", "n",$mydata);
            $mydata = str_replace( "ھ", "h",$mydata);
            $mydata = str_replace( "ؤ", "o",$mydata);
            $mydata = str_replace( "ئ", "yi",$mydata);
            $mydata = str_replace( "ئے", "ay",$mydata);
            $mydata = str_replace( "ٶ", "o",$mydata);
            $mydata = str_replace( "", "",$mydata);

// خاص اعراب

            $mydata = str_replace( "،", "\,",$mydata);
            $mydata = str_replace( "۔", ".",$mydata);
            $mydata = str_replace( "؟", "?",$mydata);
            $mydata = str_replace( "۔", ".",$mydata);
            $mydata = str_replace( "ُ", "u",$mydata);
            $mydata = str_replace( "ِ", "e",$mydata);
            $mydata = str_replace( "َ", "a",$mydata);
            $mydata = str_replace( "ؑ", "",$mydata);
             $mydata = str_replace( "ؔ", "",$mydata);
            $mydata = str_replace( "ٰ", "a",$mydata);
            $mydata = str_replace( "", "",$mydata);
            $mydata = str_replace( "ْ", "",$mydata);
            $mydata = str_replace( "ً", "an",$mydata);
            $mydata = str_replace( "", "",$mydata);

//اعداد

            $mydata = str_replace( "۱", "1",$mydata);
            $mydata = str_replace( "۲", "2",$mydata);
            $mydata = str_replace( "۳", "3",$mydata);
            $mydata = str_replace( "۴", "4",$mydata);
            $mydata = str_replace( "۵", "5",$mydata);
            $mydata = str_replace( "۶", "6",$mydata);
            $mydata = str_replace( "۷", "7",$mydata);
            $mydata = str_replace( "۸", "8",$mydata);
            $mydata = str_replace( "۹", "9",$mydata);
            $mydata = str_replace( "۰", "0",$mydata);

// رومن کنورٹر ختم


2: اسی فائل سے
PHP:
$tpl->set( '{full-story}', stripslashes( "<div id=\"news-id-" . $row['id'] . "\" style=\"display:inline;\">" . $row['full_story'] . "</div>" ) );
کو تلاش کریں اور درج ذیل سے تبدیل کر دیں

PHP:
$tpl->set( '{full-story}', stripslashes( "<div id=\"news-id-" . $row['id'] . "\" style=\"display:inline;\">" . $row['full_story'] . "</div>"  . "<br>"  . "<br><br>یہ مشین کا کیا ہو اترجمہ ہے اس میں غلطیاں ہو سکتی ہیں اس کو مزید بہتر بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔<br><br>" . "<p align=\"left\">" . $mydata ) . "</p>");

تمت بالخیر

یاد رہے فائل کو محفوظ کرتے وقت اس کو
UTF-8
میں محفوظ کریں۔
لیجیے یہ صفحہ بھی ختم ہوا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم ہیکر صاحب،
جزاک اللہ خیر۔ میں نے اس پوسٹ کو علیحدہ موضوع میں منتقل کر دیا ہے تاکہ اس پر علیحدہ سے تفصیلی بات کی جا سکے۔ اس کو آزما کر ہی اس کی افادیت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ اردو سے رومن کنورژن پر یہاں فورم میں کئی مرتبہ گفتگو ہو چکی ہے اور اس قسم کے ایک اچھے کنورٹر کی ہمیں ہمیشہ ضرورت رہی ہے۔ آپ نے ڈیٹا لائف انجن کا ماڈیول تیار کیا ہے۔ اسے دوسرے پروگرامز میں استعمال کرنے کے لیے اس میں قدرے ترمیم کی ضرورت پیش آئے گی۔ دراصل ہمارا ایک اردو سپیچ ریکگنیشن کا پراجیکٹ اسی وجہ سے تعطل کا شکار ہے کہ ابھی تک ہم رومن اردو کے کسی معیار پر متفق نہیں ہو سکے ہیں اور ہمارے پاس رومن اردو الفاظ پر مشتمل ابھی تک کوئی معقول ذخیرہ الفاظ نہیں ہے۔ ایک مرتبہ اگر ہم اس مرحلے کو عبور کرنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو ہمارے پاس اردو مواد کو برقیانے کا ایک مؤثر ذریعہ دستیاب ہو جائے گا۔ میری گزارش ہے کہ کچھ وقت نکال کر ذیل کے پیغامات پڑھ لیں، ہو سکتا ہے کہ آپ کو بھی اس کام کو آگے بڑھانے میں دلچسپی محسوس ہو۔

آپ اردو بولیے یہ سافٹ وئر لکھتا جائے گا ۔ ڈریگن نیچرلی سپیکنگ
اردو حروف والفاظ کے رومن متبادل بنانے میں اپنا حصہ ڈالیے
اردوحروف والفاظ کے رومن متبادل تجویز کریں
 

hackerspk

محفلین
نبیل بھائی رومن کو بنانے کے تین چار خیالات میرے ذہن میں آرہے ہیں اس کے لیے میں اپنے کچھ اساتذہ سے مشورہ کر لوں میرا خیال ہے اسے کم از کم 90 فیصد تک کامیاب کیا جا سکتا ہے۔ باقی اگر یہ ہمارے اردو فورمز وغیرہ پر لگ جائے تو کیا ہی کہنے اردو میں ایک جان سی پڑ جائے گی۔ اور اس کنورٹر کو ایک علیہدہ سپیس پر منتقل کیا جا سکتا ہے جہاں اس کے تمام ذخیرہ الفاظ ہوں اور اس کا اے پی آئی استعمال کر کے ہر کوئی فائدہ اٹھا سکے جس طرح گوگل اے پی آئیز ہیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
جی ایسا ہو سکے تو بہت اچھا ہوگا۔ ہم آپ کے کام کے منتظر رہیں گے۔ اردو سپیچ ریکگنیشن کے سلسلے میں اگر پیشرفت ہو جائے تو اس سے اردو مواد کو برقیانے میں خاطر خواہ مدد مل سکتی ہے۔
 

hackerspk

محفلین
نبیل بھائی تمام لوگ اس پر متفق ہیں اگر ہم اردو کے الفاظ کے متبادل رومن مہیا کر لیں یعنی اردو سے رومن ڈکشنری تو اس سے ہم اس منصوبہ کو بہت جلدی تکمیل کے مراحل تک لے جا سکیں گے۔ میں نے انٹرنیٹ ہر ایک دو رومن ڈکشنری دیکھی ہیں اگر ان کا مواد کسی ساتھی کے پاس ہو یا مل سکے تو ہم اس کو استعمال کر سکتے ہیں۔ میں اس پر مزید ریسرچ کر رہا ہوں لیکن اف یہ گرمی لگتا ہے بدن کو پگھلا دے گی سورج کا حسن بہت نکھر چکا ہے آپ سفارش کیجیے اللہ سے شاید کہ باران رحمت برسے۔
 
ہم نے اس حوالے سے ماضی میں کچھ تجربات کیئے تھے اور اچھی پیش رفت ہوئی تھی۔ ویسے اگر آپ اس حرفی کنورٹر کو ستر فیصد درست مانتے ہیں تو ہم اسے آپ کی خوش گمانی تصور کریں گے۔ بیشتر حالات میں اس کا کنورژن ایسا رومن متبادل نہیں لکھ سکے گا جیسا رومن اردو لکھنے والے لکھتے ہیں۔ مثلاً:

"چڑیل" کی تبدیلی کچھ یوں ہوگی۔

chril

جبکہ رومن لکھنے والے اس کو عموماً chudail, churail, churel, chudel, churael, chudael وغیرہ جیسا کچھ لکھیں گے۔ قصہ مختصر یہ کہ یوں حرفی کنورٹر میں اعراب کے متبادل واویلز کا استعمال ممکن نہ ہو سکے گا کیوں کہ ہم اردو لکھتے ہوئے اعراب نہیں لگاتے۔ اور یہ تو اندازہ ہوگا ہی کہ کتنے فیصد الفاظ میں محض حرف علت ہی نہیں بلکہ اعراب بھی اس کی ادائگی میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ ایک اور مثال: "ادھر" اس کا متبادل اس کنورٹر سے کچھ یوں ہوگا:

adھr

دو چشمی ہے کو ہم نے باقی رہنے دیا ہے کیوں کہ اس کا کوئی متبادل کوڈ میں نظر نہیں آیا۔ خیر اس کو رومن لکھنے والے کچھ یوں لکھیں گے۔ idhar, udhar, idher, udher وغیرہ۔

حل: حرفی کنورٹر کے بجائے لفظی کنورٹر کا استعمال۔ اور اس حوالے سے کسی حد تک کام کیا گیا تھا جو کمپیوٹر کھنگالنے سے مل سکے گا۔ اس کام کے لئے ہم نے گوگل اسکرپٹ کنورٹر کی بھی مدد لی تھی۔ اور اسے بعد میں مینولی بہتر کرنا باقی تھا۔ :)
 

hackerspk

محفلین
میں نے بھی اساتذہ سے مشورہ کے بعد یعی سوچا تھا اور اب ایک سکرپٹ بنانے میں کامیاب ہو گیا ہوں اور اس کے بہت ہی زیادہ اچھے نتائج ہیں نمونہ

میر عبدالحئی تاباں
سن 1749-1715 دلی کے رہنے والے تھے۔ خوش فکر اور خوش خلق جوان تھے۔ انکے حسن کا شہرہ عام تھا۔ یوسف ثانی کہلاتے تھے۔ جوانی میں انتقال کر گئے۔ کہا جاتا ہے کہ شراب نوشی نے انکی تندرستی کو بہت نقصان پہنچایا، لیکن انتقال سے کچھ عرصہ قبل ترک کر دی تھی۔
وہ محمد علی حشمت(1747) کے شاگرد تھے۔ تاباں کے کلام میں اگرچہ تخیل کی بلندپروازی اور خیالات کی گہرائی نہیں تاہم عاشقانہ رنگ بہت گہرا ہے۔ عشق و محبت کی مروجہ تمام روایتیں موجود ہیں۔ زبان سلیس، صاف سادہ اور شیریں ہے۔ انکا زیادہ تر کلام صنف غزل میں ہی ہے، لیکن قصیدہ، مثنوی، رباعی، تاریخ، ان سے بھی انکا دیوان خالی نہیں۔




یہ مشین کا کیا ہو اترجمہ ہے اس میں غلطیاں ہو سکتی ہیں اس کو مزید بہتر بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

meer âabidalحئی taabاں
san 1749-1715 dili key rahenے walaey (ham)they. خwaSH(suff.) fikr اwar(suff.) خwaSH(suff.) KHalq جwaan(suff.) (ham)they. inkey Hasan ka SHaherہ âam tha. یوسف saani kehla(pref.)تے (ham)they. جwaan(suff.)ی maeñ iñteqaal کر گئے. kaha jaata hae keh SHaraab نwaSH(suff.)ی nae inki tañdurusti ko bahot nuqsaan pahoñchayaa، leykin iñteqaal sey kuchh ârsah qabl tark کر دی thi.
woh Muhammad علی HaSHmat(1747) key SHaagird (ham)they. taabاں key کla(pref.)م maeñ agarچہ تخیل ki bulañdparwaazی اwar(suff.) خyaala(pref.)ت ki gaehraئی nahiiñ taaham âaSHiqاnah raïg bahot gaehra hae. îSHq و moHabbat ki murawwajہ tamaam rawaayatiں maujuud haeñ. zabaan saliis، saaf saadah اwar(suff.) SHiiriiñ hae. unka zeyaadah tar کla(pref.)م sinf GHazal maeñ ہی hae، leykin qasiidah?، مثnauی، rubaa^i، taariiKH، in sey bhi unka دیwaan(suff.) KHaali nahiiñ.


اس کی ایک ڈکشنری ہے اور وہ بھی کاف خستہ حالت کی جس میں دس ہزار ذخیرہ الفاظ ہیں اگر اس ڈکشنری کو ہم پچاس ہزار تک لے جائیں تو شاید ہی کوئی وجہ ہو جس سے ہم اس کوشش میں کامیاب نہ ہو سکیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
ہیکر صاحب، کس ڈکشنری کی بات کر رہے ہیں؟ کیا یہ طبع شدہ شکل میں ہے یا فائل کی شکل میں ہے؟
دس ہزار الفاظ تو بہت زیادہ ہیں، ہمارا پہلا ٹارگٹ پانچ ہزار الفاظ کا تھا۔ اگر آپ کے پاس ایسی کوئی ڈکشنری برقی شکل میں موجود ہے تو اسے یہاں شئیر کریں تاکہ اس کے اندراجات میں اضافہ کیا جا سکے۔ ورنہ یہ کام ابتدا سے ہی کرنا پڑے گا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
اور کم از کم مجھے تو اس رومن اردو کی کوئی سمجھ نہیں آ رہی۔ مجھے اس کے نتائج تسلی بخش نظر نہیں آ رہے ہیں۔
 

hackerspk

محفلین
میرے پاس کشنری موجود ہے جس میں غالبا ساٹھ ہزار الفاظ ہیں

http://www.scribd.com/doc/14203656/English-to-Urdu-and-Roman-Urdu-Dictionary

سمجھ اس لیے نہیں آرہی کہ اس میں کئ زائد الفاظ ہیں جس کو چھان کر صاف کرنا ہو گا اور دوسرا اس میں چونکہ حرفی کنورٹر شامل نہیں کیا اس لیے کئی حروف ٹوٹ گئے ہیں لیکن میں نے جس خیال کے تحت اس سکرپٹ کو بنایا ہے یہ اپنے اس معیار پر پورا اترا ہے اور یہ سہی ہے کہ اگر ایک اچھی ڈکشنری مرتب کر لی جائے جس میں مرکب الفاظ نہ ہوں تاکہ ایک لفظ ایک دفعہ ہی ہو تو یہ کنورٹر بن جائے گا۔ اس ڈکشنری کی ایکسل فائل ڈاؤنلوڈ کر کے اس کا جائزہ لیں۔
 

hackerspk

محفلین
اسی لنک میں اسے ڈاونلوڈ کرتے وقت ایکس کی شکل میں ڈاونلوڈ کر لیں

اور یہ نیا نمونہ ڈکشنری کو کچھ مرتب کیا ہے اس نمونہ کو پڑھیے اس کے رومن ترجمے کو کاپی کر کے نوٹ پیڈ میں پیسٹ کر لیں اور وہاں پڑھیں

میر عبدالحئی تاباں
سن 1749-1715 دلی کے رہنے والے تھے۔ خوش فکر اور خوش خلق جوان تھے۔ انکے حسن کا شہرہ عام تھا۔ یوسف ثانی کہلاتے تھے۔ جوانی میں انتقال کر گئے۔ کہا جاتا ہے کہ شراب نوشی نے انکی تندرستی کو بہت نقصان پہنچایا، لیکن انتقال سے کچھ عرصہ قبل ترک کر دی تھی۔
وہ محمد علی حشمت(1747) کے شاگرد تھے۔ تاباں کے کلام میں اگرچہ تخیل کی بلندپروازی اور خیالات کی گہرائی نہیں تاہم عاشقانہ رنگ بہت گہرا ہے۔ عشق و محبت کی مروجہ تمام روایتیں موجود ہیں۔ زبان سلیس، صاف سادہ اور شیریں ہے۔ انکا زیادہ تر کلام صنف غزل میں ہی ہے، لیکن قصیدہ، مثنوی، رباعی، تاریخ، ان سے بھی انکا دیوان خالی نہیں۔




یہ مشین کا کیا ہو اترجمہ ہے اس میں غلطیاں ہو سکتی ہیں اس کو مزید بہتر بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

میر âabidalحئی taabاں
sin 1749-1715 dili key rahenے walaey they. KHuSH fikr aur KHuSH KHalq jawaan they. inkey Hasan ka SHaherہ âam tha. یوسف saani kahlaty they. jawaani meyñ iñteqaal کر گئے. kaha jaata hae keh SHaraab noSHی nae inki tañdurusti ko bahot nuqsaan pahoñchayaa، leykin iñteqaal sey kuchh ârsah qabl tark کر دی thi.
woh محmad علی HaSHmat(1747) key SHaagird they. taabاں key kalaam meyñ agarچہ تخیل ki bulañdparwaazی aur KHayaalات ki gaehraئی nahiiñ taaham âaSHiqاnah rañg bahot gaehra hae. îSHq و moHabbat ki murawwajہ tamaam rawaayatiں maujuud haeñ. zabaan saliis، saaf saadah aur SHiiriiñ hae. unka zeyaadah tar kalaam sinf GHazal meyñ ہی hae، leykin qasiidah?، مثnauی، rubaa^i، taariiKH، in sey bhi unka diiwaan KHaali nahiiñ​
.
 

نبیل

تکنیکی معاون
ہیکر صاحب، سکربڈ والوں نے ڈاؤنلوڈ پر کچھ قدغن لگا رکھی ہے۔ اگر آپ کے پاس یہ ایکسل فائل کہیں موجود ہے تو پلیز اس کا ڈاؤنلوڈ ربط فراہم کر دیں۔
اور یہ رومن اردو کنورژن کم از کم مجھے ابھی تک تسلی بخش نہیں لگ رہی ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
اس کے مقابلے میں گوگل سکرپٹ کنورٹر کی کی گئی کنورژن کو ملاحظہ کریں:

mera abadlahi taban
sun 1749-1715 dili ke rahne wale te۔ khush fikr aur khush khalq jan te۔ unke hasan ka shaira am tha۔ yusuf sani chalate te۔ jani main intaqal kar gee۔ kaha jata hai ka sharaab noshi ne unki tandarasti ko baat nuqsan pahunchaya، lekin intaqal se kuch arsa qabil tark kar de thi۔
a mehmed ali hashmat(1747) ke shagird te۔ taban ke kalaam main agarcha takhaial ki balanadaparazi aur khayalat ki gehrai nahin taam ashqana rang baat gehra hai۔ ishq w muhabat ki marwaja tamam raitin mojood hain۔ zaban sales، saaf sada aur shairin hai۔ unka ziada tar kalaam sinf ghazal main hai hai، lekin qaseeda، masnavi، rabai، tareekh، in se bhi unka dan khali nahin۔

کافی فرق نظر آتا ہے۔
 

hackerspk

محفلین
درست آپ کل کے کنورٹر کا مقابلہ گوگل کنورٹر سے کر رہے ہیں جس کی ڈکشنری صرف دس ہزار الفاظ کی ہے اور حرفی کنورٹر بھی شامل نہیں کیا گیا دوسرا یہ کہ
اسلامیات
اسلامیہ
اسلام
اگر ان تین لفظوں سے صرف لفظ اسلام ہمارے پاس رومن میں ہو تو نتائج
islamیات
islamیہ
islam
اور اگر الفاظ اس طرح ہوں
شیر
شیرہ
شہر
شہرہ
اور ہمارے پاس شیر اور شہرہ رومن میں ہوں تو
shair
shairہ
shahar
shaharہ
اور اس طرح پڑھنے والا شہرہ کو بھی شہر پڑھے گا
اگر اس کے ذریعے صرف وہی الفاظ کنورٹ کریں جو اس میں موجود ہیں تو نتائج


ایک ماہر ساتھی ساتھ معیار درست


یہ مشین کا کیا ہو اترجمہ ہے اس میں غلطیاں ہو سکتی ہیں اس کو مزید بہتر بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

eyk maahir saathi saath me^yaar durust

دوسرا یہ کہ کچھ الفاظ جیسے
ہَوا
ہُوا
حُسن
حَسن
وغیرہ تو کنورٹ نہیں جا سکتے

ربط درج ذیل ہے
http://urduencyclopedia.org/14203656-English-to-Urdu-and-Roman-Urdu-Dictionary.zip
 

نبیل

تکنیکی معاون
ہیکر صاحب، ہو سکتا ہے کہ آپ کے کنورٹر کی کنورژن آپ کی ضروریات کو پورا کرتی ہو، البتہ سپیچ ریکگنیشن کے لیے ہمیں جس ذخیرہ الفاظ کی ضرورت ہے اس کی تیاری کے لیے فی الحال یہ ناکافی ہے۔ مجھے لگ رہا ہے کہ ہم دو مختلف پرابلمز کے حل پر گفتگو کر رہے ہیں۔ جہاں تک گوگل کے سکرپٹ کنورٹر کا تعلق ہے تو ابن سعید نے ایسا طریقہ دریافت کیا ہوا ہے جس کے ذریعے گوگل کے سکرپٹ کنورٹر کو بھی اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اب یہ معلوم نہیں کہ اس سکرپٹ کنورٹر کو کتنے عرصے اور استعمال کیا جا سکے گا کیونکہ گوگل نے اب گوگل لیبز ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ڈکشنری کا ربط فراہم کرنے کا شکریہ۔ دیکھتے ہیں کہ اس سے کیا فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
اور آپ نے جو کہا ہے کہ یہ والے الفاظ کنورٹ نہیں کیے جا سکتے:

ہَوا
ہُوا
حُسن
حَسن

تو ذیل میں دیکھیں کہ گوگل سکرپٹ کنورٹر نے کیا کنورژن کی ہے۔


hawa
huwa
husn
hasan
 

hackerspk

محفلین
سپیچ رکگنائزیشن اس وقت تک نہیں ہو سکتی جب تک سافٹ ویر کی نیچر ہی اردو نہ ہو ورنہ اغلاط کا ایک بڑا مجموعہ تیار ہو گا یقین نہ آئے تو کوشش کر کے دیکھیے گا بیس پچیس سے زائد الفاظ نہیں رکگنائز کر سکے گا۔
دوسرا یہ کہ گوگل کے اے پی آئی کو تو کال کروانی آسان ہے
تیسرا یہ کہ گوگل کی محتاجی کیوں ؟
چوتھا یہ کہ رات زیادہ ہو گئی ہے اس لیے آج کے لیے اللہ حافظ
 

نبیل

تکنیکی معاون
جناب اردو کی نیچر والے سوفٹویر کا انتظار کرتے ہوئے تو مدتیں بیت جائیں گی۔ ہم تو ان صاحب کی باتوں کا اعتبار کر رہے ہیں جن کے کہنے کے مطابق وہ کئی ضخیم کتابیں نیچرلی سپیکینگ کی سپیچ ریکگنیشن کے ذریعے ٹائپ کروا چکے ہیں۔ فی الحال گوگل کے سکرپٹ کنورٹر کے لیے کوئی اے پی آئی دستیاب نہیں ہے۔ بلکہ پہلے سے موجود ٹرانسلیشن اور ٹرانسلٹریشن اے پی آئیز بھی گوگل لپیٹ رہا ہے۔ گوگل کا بار بار ذکر صرف اسی وجہ سے کہ اس کے علاوہ کوئی کارآمد ربط مجھے معلوم نہیں ہے۔
 

محمد اسلم

محفلین
اسی لنک میں اسے ڈاونلوڈ کرتے وقت ایکس کی شکل میں ڈاونلوڈ کر لیں

اور یہ نیا نمونہ ڈکشنری کو کچھ مرتب کیا ہے اس نمونہ کو پڑھیے اس کے رومن ترجمے کو کاپی کر کے نوٹ پیڈ میں پیسٹ کر لیں اور وہاں پڑھیں

میر عبدالحئی تاباں
سن 1749-1715 دلی کے رہنے والے تھے۔ خوش فکر اور خوش خلق جوان تھے۔ انکے حسن کا شہرہ عام تھا۔ یوسف ثانی کہلاتے تھے۔ جوانی میں انتقال کر گئے۔ کہا جاتا ہے کہ شراب نوشی نے انکی تندرستی کو بہت نقصان پہنچایا، لیکن انتقال سے کچھ عرصہ قبل ترک کر دی تھی۔
وہ محمد علی حشمت(1747) کے شاگرد تھے۔ تاباں کے کلام میں اگرچہ تخیل کی بلندپروازی اور خیالات کی گہرائی نہیں تاہم عاشقانہ رنگ بہت گہرا ہے۔ عشق و محبت کی مروجہ تمام روایتیں موجود ہیں۔ زبان سلیس، صاف سادہ اور شیریں ہے۔ انکا زیادہ تر کلام صنف غزل میں ہی ہے، لیکن قصیدہ، مثنوی، رباعی، تاریخ، ان سے بھی انکا دیوان خالی نہیں۔






یہ مشین کا کیا ہو اترجمہ ہے اس میں غلطیاں ہو سکتی ہیں اس کو مزید بہتر بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔
میر âabidalحئی taabاں​
sin 1749-1715 dili key rahenے walaey they. KHuSH fikr aur KHuSH KHalq jawaan they. inkey Hasan ka SHaherہ âam tha. یوسف saani kahlaty they. jawaani meyñ iñteqaal کر گئے. kaha jaata hae keh SHaraab noSHی nae inki tañdurusti ko bahot nuqsaan pahoñchayaa، leykin iñteqaal sey kuchh ârsah qabl tark کر دی thi.​
woh محmad علی HaSHmat(1747) key SHaagird they. taabاں key kalaam meyñ agarچہ تخیل ki bulañdparwaazی aur KHayaalات ki gaehraئی nahiiñ taaham âaSHiqاnah rañg bahot gaehra hae. îSHq و moHabbat ki murawwajہ tamaam rawaayatiں maujuud haeñ. zabaan saliis، saaf saadah aur SHiiriiñ hae. unka zeyaadah tar kalaam sinf GHazal meyñ ہی hae، leykin qasiidah?، مثnauی، rubaa^i، taariiKH، in sey bhi unka diiwaan KHaali nahiiñ​
.
ہیکر صاحب اس کام کو آگے بڑھائیں پلیز
 
Top