ڈینگی بخار: عالمی ادارہ صحت who کی تحقیق کا نچوڑ

ساجد

محفلین
یاران محفل نے ڈینگی پر بہت لے دے کر لی اب عالمی ادارہ صحت کی بھی سُن لینی چاہئیے۔
ذاتی تجربہ کے حوالے سے کہہ سکتا ہوں کہ ذرا سی غفلت سے ڈینگی انتہائی مہلک ثابت ہو سکتا ہے۔ محفل پہ ایم بلال صاحب نے فرمایا کہ ڈینگی اتنا مہلک نہیں جتنا خوف پیدا کر دیا گیا۔ نہیں جناب ڈینگی اس سے کہیں مہلک ہے جتنا ہمیں میڈیا پر بتایا جا چکا ہے۔ شاید ہمارے ماہرین صحت کو بھی شروع میں اس کی ہلاکت خیزی کا اندازہ نہیں تھا لیکن اس نے جو تباہی لاہور میں مچائی ہے اس نے سب اندازے غلط ثابت کر دئیے۔ یہ امریکہ نے پھیلایا یا ہمارے اعمال کی سزا ہے یہ بحث اگر ہم اس وقت نہ کریں تو بہتر ہے سر دست اس سے بچاؤ کی تدابیر معلوم کرنا اور اسے دوسروں تک پہنچانا زیادہ اہم ہے۔ یہ کام صرف ھکومت ہی کا نہیں عوام میں اس مرض کے متعلق شعور کی بیداری نتیجہ خیز کام کا آغاز کر سکتی ہے۔ اگر ہم نے ابھی بھی اس طرف توجہ نہ دی تو اگلے موسم گرما میں یہ ہولناک صورت حال پیدا کر سکتا ہے۔ لہذا مراسلے کے آخر میں دئیے گئے لنک کا غور سے مطالعہ فرمائیں اور اسے اپنے ارد گرد کے لوگوں تک پہنچائیں۔
مزید مواد میرے زیر مطالعہ ہے جلد ہی اسے اردو میں منتقل کر کے پیش کروں گا۔
ڈینگی پر عالمی ادارہ صحت کی فیکٹ شیٹ ۔
 
Top